عسکری
معطل
جیسے کسی چیز کو لگام ڈال دی جاتی ہے اسی طرح لال رنگ کی اس پٹی والے ربن - کور - پنز اور ٹیگز کو بھی جہازوں کی لگام کہا جا سکتا ہے ۔ لال رنگ کی اس پٹی جس پر لکھا ہوتا ہے ریموو بیفور فلائٹ کو بھی جہازوں کے ساتھ بنایا جاتا ہے ۔ ہر جہاز کے ساتھ ایک بیگ ہوتا ہے بڑا سا جس میں یہ سب ہوتے ہیں ۔ اگر بڑا ٹرانسپورٹ جہاز ہو تو یہ بیگ اس کے اندر رکھا ہوتا ہے اور فائٹر جہاز ہو تو یہ ہوم بیس پر رکھا ہوتا ہے ۔ یہ اصل میں تب شروع ہوا جب چرند پرند نے جہازوں سے کھیلنا شروع کیا بڑا بھائی سمجھ کر ۔
سپیشلی جہازوں کے ان ٹیک میں پرندے آ کر ارام فرمانے لگتے کبھی کبھا بیٹ کر کر کے اسے خراب کر دیتے جہازوں کے سینسیٹیو حصوں کو آماجگاہ بنا کر رکھتے تھے ۔ اس مصیبت کا ایک ایس احل نکالا گیا جو کہ باقی سارے کام بھی کر گیا ۔ اب جہاز کے ہر اہم حصے باہر نکلے ہوئے انٹیناز ائیر انٹیکس وہیل چوک ائیر سپیڈ پیٹیٹ کور ہارڈ پوائنٹس ویپنز ٹپ انیجن ریز ایگزاسٹ الغرض ہر کھلی جگہ کے لیے کور - پن -ٹیگ بنے ہوتے ہیں جنہیں جہاز کو لینڈ کرا کر لگا دیا جاتا ہے اور جہاز کے دوبارہ اڑنے سے پہلے ہٹا دیا جاتا ہے ۔ یہ ایک نہایت ہی اہم اور زمہ داری کا کام ہے اگر آپ لگانا بھول گئے یا اتارنا بھول گئے تو یہ ایک ڈیزاسٹر بن سکتا ہے ۔ اس لیے ہر جہاز کے ساتھ ایک کتاب بھی ہوتی ہے جو کہ اس کو لگانے یا اتارتے وقت کریو چیف اپنے ساتھ رکھتا ہے تا کہ انسانی غلطی کے چانسز نا رہیں ۔ ہر سال درجنوں جہاز ٹیگ نا ہٹانے کی وجہ سے ایمرجنسی لینڈنگ کرتے ہیں اور ایرو پیرو کی فلائٹ 603 اسی ٹیگ کو نا ہٹانے کی وجہ سے کریش ہوئی تھی جس سے 70 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاّع ہوا تھا تھا کیونکہ گراؤنڈ کریو نے جہاز کی اونچائی بتانے والی سٹیٹک پورٹ سے کور نہیں ہٹایا تھا اور جہاز اڑنے کے بعد اندھا ہو چکا تھا ۔ گزشتہ سال پی آئی اے کے ایک بوئنگ 747 کو ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی تھی جب فرنٹ لینڈنگ گئیر نے فولڈ ہونے سے انکار کر دیا تھا جہاز جب کراچی اترا تو ریموو بیفور فلائی کی پن لگی ہوئی تھی جو وہیل کو فولڈ نہیں ہونے دے رہی تھی ۔ یہ ایک بہت ہی نائس جاب ہے جسے کرتے ہوئے آپکو صرف زمہ داری دکھانی ہوتی ہے بس ۔
پاکستان ائیر فورس کے جے ایف-17 پر لگے ٹگ جنہوں نے انٹیناز اور ائیر انٹیک کو کور کیا ہوا ہے
اے310 پاکستان001 کے انجنز اور ائیر فریم پر لگے ٹیگ
پاکتان ائیر فورس کے اواکس ساب-2000 کے رااڈار انٹینا کو کور کیا گیا ٹیگ
پری ڈیٹر کے ہارڈ پوائنٹ پر لگا ٹیگ
پاکستان کے ایف سولہ مکمل آف فلائٹ ٹیگز کے ساتھ