عسکری
معطل
ایوی ایشن میں کئی چیزیں بہت ہی حیران کن ہوتی ہیں جیسے کہ سپیڈ ٹیپ۔ ویتنام جنگ میں چھوٹے موٹے ریپئیر ورک کی وجہ سے جہازوں ہیلی کاپٹروں کو گھنٹوں روکے رکھنا پڑتا تھا۔ تو امریکی سائنسدانوں اور ایوی ایشن انجینئیرز نے ایک عجیب چیز بنا ڈالی اسے ہم کہتے ہیں سپیڈ ٹیپ ۔ یہ عام ٹیپ سے ہزاروں گنا مظبوط ہوتی ہے جو ہوا کا دباؤ برداشت کرتی ہے ۔ یاد رہی اڑتے ہوئے جہاز کی کسی پلیٹ کا کوئی حسہ اکھڑے تو شدید ہوا کے پریشر سے بڑا حصہ یا کبھی کبھار تو بہت بڑا حصہ اڑ جاتا ہے اکثر کریشز بھی ایسی ہوتی ہیں کہ چھوٹی سی تخریب نے سب تباہ کر ڈالا ۔ لیکن اس ٹیب کے آنے کے بعد ملٹری ائیر کرافٹس رکے بغیر جنگ میں استمال ہوتے رہے ۔ جن ہیلی کاپٹروں اور جہازوں پر دشمن کا فائر لگتا اس کو اگر کھڑا کرنا مقصود نا ہوتا تو ٹیپ لگا دیتے یہ ٹیپ پھر سول ایوی ایشن میں استمال ہونے لگی اور اگر آپ کبھی اسے کسی جہاز پر لگی دیکھیں تو فکر کی کوئی ضرورت نہیں کہ یہ جہاز تو ٹیپیں لگا ہے
یہ دیکھیں
یہ دیکھیں