جہازوں کے ٹائر میں چھپ کر سفر کرنا

عسکری

معطل
آپ نے اکثر ایسی خبریں پڑھی ہوں گی کہ ایک آدمی جہاز کے ٹائر کے ساتھ چھپ کر سفر کرتے ہوئے گر گیا یا مارا گیا ۔ یہ ایک نہایت ہی افسوس ناک بات لگتی ہے ہم سب کو ۔ کیا کبھی آپ نے سوچا کہ جہاز کے ٹائر مین ایک انسان چھپتا کیسے ہے ؟ جناب یہ کوئی انہونی بات نہیں ۔ سب سے پہلی بات جہازوں کے ٹائر ایک جہالت والا لفظ ہے ۔ ان کا پورا نام ہے لینڈنگ گئیرز یا ناڈر کیریج ہے ۔ اگلے والوں کو فرنٹ لینڈنگ گئیر کہتے ہین اور پچھلے والوں کو رئیر یا مین لینڈنگ گئیرز کہتے ہین ۔ ان لینڈنگ گئیرز کو ہر روز پرواز کے بعد ایک طرح سے فولڈ کر کے جہاز کے فیوزلیج یعینی باڈی کے اندر بند کر دیا جاتا ہے ۔ کچھ جہازوں پر ونگ یعینی پروں پر لینڈنگ گئیرز نصب ہوتے ہین اور زیادہ تر جہازوں پر فیوزلیج پر نصب ہوتے ہیں ۔ سول یا ملٹری کے بڑے جہازوں کے لینڈنگ گئیرز کوئی معمولی حجم کے نہیں ہوتے وہ کچھ اس طرح ہوتے ہیں
b747_8_062_gear_parts.jpg


یعینی مکمل لینڈنگ گئیر 12 سے 14 فٹ لمبے اور اونچے ہوتے ہیں ان کو فولڈ کرتے جسے سٹوڈ ہونا کہا جاتا ہے اور واپس ریتریکٹ ہوتے ہیں لینڈنگ سے پہلے ۔ انہیں سپلئی ایبل لینڈنگ گئیرز کہا جاتا ہے ۔ اب آتے ہیں اصل مدعے کی طرف تو جناب 14 فٹ کا لینڈنگ گئیر آخر ٹیک آف کے بعد کدھر اندر چھپ جاتا ہے ؟ جی ہاں 4 دروازوں والا ایک بہت بڑا کمرہ ہوتا ہے جہان یہ فولڈ ہو کر اندر ہو جاتا ہے اور وہ جگہ جہاں یہ سما جاتا ہے ایوی ایشن کی زبان مین ہائینیج ایریا کہلاتا ہے ۔ ہائیڈرولک رامز جو وہیل کو اوپر نیچے کرتے ہیں اور گئیر اسمبلی بھی بہت بڑی ہوتی ہے اس کے لیے بھی جگہ درکار ہوتی ہے اس کے لیے ہر لینڈنگ گئیر کے اوپر ایک کمرہ ہوتا ہے جس مین لینڈنگ گئیر کے سسٹم ہایڈرولک پائپس سلنڈرز بریک سستمز نصب ہوتے ہین ۔ یہ سارے لوگ جو جہاز پر چوری سے وہیل مین سفر کرتے ہین اس کمرے میں چھپ جاتے ہیں یا تو ٹیک آف کے دوران گر جاتے ہین ہوا کے شدید دباؤ اور سپیڈ کے دوران ۔ پر وہاں ٹمریچر بہت ہی کم ہوا کا دباؤ بہت ہی زیادہ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے وہ بے ہوش ہو جاتے ہین یا مر جاتے ہین اور جیسے ہی لینڈنگ کے دوران جہاز کے لینڈنگ گئیرز ریٹریکٹ کیے جاتے ہین یہ بوری کی طرح بلندی سے نیچے گر جاتے ہین۔ یاد رہے یہ ایک نہایت ہی مجرمانہ عمل ہے اس سے چھپنے والا اپنی زندگی تو خطرے میں ڈالتا ہے ان سیکنڑوں لوگوں کی بھی خطرے میں ڈال دیتا ہے جو جہاز پر سفر کر رہے ہوتے ہیں کیونکہ لینڈنگ گئیر سستم میں کسی قسم کی خرابی یا تخریب پورے جہاز کے لیے خطرناک ترین بات ہے پرپھر بھی کچھ کم عقل لوگ یہ عمل کر گزرتے ہین

یہ ہے وہ جگہ
485652_388341867941104_692211397_n.jpg



1888479.jpg


SDR510015451.jpg
 

اوشو

لائبریرین
کئی لوگ تو اس حرکت کے دوران جان گنوا بیٹھے ہیں۔ ویسے ایسا کسی مووی میں دیکھا تھا شاید۔۔۔۔ ہیرو بھی اسی طریقے سے جہاز میں داخل ہوتا ہے ۔ اب پتا نہیں ایسا کرنے والوں نے اس مووی سے انسپائریشن لی یا مووی بنانے والوں نے ایسا کرنے والوں سے انسپائریشن لی۔۔۔۔
بہر حال عسکری جی حسب روایت زبردست معلوماتی پوسٹ ہے۔ شکریہ
 

عسکری

معطل
کئی لوگ تو اس حرکت کے دوران جان گنوا بیٹھے ہیں۔ ویسے ایسا کسی مووی میں دیکھا تھا شاید۔۔۔ ۔ ہیرو بھی اسی طریقے سے جہاز میں داخل ہوتا ہے ۔ اب پتا نہیں ایسا کرنے والوں نے اس مووی سے انسپائریشن لی یا مووی بنانے والوں نے ایسا کرنے والوں سے انسپائریشن لی۔۔۔ ۔
بہر حال عسکری جی حسب روایت زبردست معلوماتی پوسٹ ہے۔ شکریہ
کئی نہیں بھائی جان موسٹ آف دی ٹائم کبھی کبھار کوئی بچ جائے گا اگر فلائٹ کہیں نزدیک کی ہو تو ۔مووی تو مووی ہوتی ہے کچھ بھی کرتے ہیں وہ لوگ اصل میں اور مووی میں زمین آسمان کا فرق ہے
 

عثمان

محفلین
کئی لوگ تو اس حرکت کے دوران جان گنوا بیٹھے ہیں۔ ویسے ایسا کسی مووی میں دیکھا تھا شاید۔۔۔ ۔ ہیرو بھی اسی طریقے سے جہاز میں داخل ہوتا ہے ۔ اب پتا نہیں ایسا کرنے والوں نے اس مووی سے انسپائریشن لی یا مووی بنانے والوں نے ایسا کرنے والوں سے انسپائریشن لی۔۔۔ ۔
بہر حال عسکری جی حسب روایت زبردست معلوماتی پوسٹ ہے۔ شکریہ

ایک مووی ایسی ہے جس میں ہیرو صاحب داخل تو صحیح راستے سے ہوتے ہیں لیکن اڑتے جہاز سے فرار اس راہ سے ہوتے ہیں۔
مووی کا بُوجھیے۔ :):):)
 

نیلم

محفلین
ایک پاکستانی مووی میں بھی ایسا دیکھایا گیا تھا معمر رانا اور جیا علی کی پہلی فلم تھی نام یاد نہیں آرہا
 

S. H. Naqvi

محفلین
دو تین دفعہ سنی اور کئی دفعہ کہانیوں اور مووی میں بھی یہ دیکھا، اچھا معلوماتی دھاگہ ہے ویسے اگر بندہ پوری تیاری کے ساتھ اندر داخل ہو ساتھ آکسیجن ماسک یا سپیشل لباس وغیرہ لے کر۔۔۔۔۔۔ تو کیا پھر "محفوظ سفر " ممکن بنایا جا سکتا ہے:D
 

عسکری

معطل
موویز تو سب بکواس ہین کیبن پریشرائز ہوتا ہے اور ہائینیج ایریا نارمل زون ہوتا ہے کوئی کیسے ایک پریشرائز زون سے نکل کر ہائینیج ایریے میں میں آ جاتا ہے یہ میری سمجھ سے باہر ہے :roll:اس طرح تو سارے پیسینجرز مارے جائیں گے
 

عسکری

معطل
دو تین دفعہ سنی اور کئی دفعہ کہانیوں اور مووی میں بھی یہ دیکھا، اچھا معلوماتی دھاگہ ہے ویسے اگر بندہ پوری تیاری کے ساتھ اندر داخل ہو ساتھ آکسیجن ماسک یا سپیشل لباس وغیرہ لے کر۔۔۔ ۔۔۔ تو کیا پھر "محفوظ سفر " ممکن بنایا جا سکتا ہے:D
مطلب جانا ایسے ہی ہے ؟ کیوں نا بندہ ویزہ لے کر ٹکٹ کٹا کر اپنی سیٹ پر بیٹھ کر عزت سے سکون سے سفر کرے ؟:(
 

وجی

لائبریرین
کئی نہیں بھائی جان موسٹ آف دی ٹائم کبھی کبھار کوئی بچ جائے گا اگر فلائٹ کہیں نزدیک کی ہو تو ۔مووی تو مووی ہوتی ہے کچھ بھی کرتے ہیں وہ لوگ اصل میں اور مووی میں زمین آسمان کا فرق ہے

مجھے یاد پڑتا ہے کہ تین سال پہلے حسب حال میں اس بارے میں بتایا گیا تھا کہ عمعوما لوگ سردی کی وجہ سے مر جایا کرتے تھے ۔
مگر صرف ایک دفعہ ایسا ہوا تھا جس میں موسم کی وجہ سے جہاز کو پورے سفر میں نیچی پرواز کرنی پڑی تھی اور وہ بچ گیا تھا ۔
 

عسکری

معطل
مجھے یاد پڑتا ہے کہ تین سال پہلے حسب حال میں اس بارے میں بتایا گیا تھا کہ عمعوما لوگ سردی کی وجہ سے مر جایا کرتے تھے ۔
مگر صرف ایک دفعہ ایسا ہوا تھا جس میں موسم کی وجہ سے جہاز کو پورے سفر میں نیچی پرواز کرنی پڑی تھی اور وہ بچ گیا تھا ۔
اور بھی بہت کچھ ہوتا ہے سردی کے علاوہ ہوا کا دباؤ آکسیجن کی کمی اور کبھی کبھار تو لینڈنگ گئیرز سٹوڈ ہونے سے پہلے ہی بندہ گر جاتا ہے ۔ کچھ پائلٹ دیر سے سٹوڈ کرتے ہیں تاکہ لینڈنگ گئیرز کو ہوا لگے اور وہ ٹھنڈے ہو جائیں اس طرح وہ بندہ ویسے ہی گر جاتا ہے ۔
 

S. H. Naqvi

محفلین
مطلب جانا ایسے ہی ہے ؟ کیوں نا بندہ ویزہ لے کر ٹکٹ کٹا کر اپنی سیٹ پر بیٹھ کر عزت سے سکون سے سفر کرے ؟:(
کیا بات کرتے ہیں صاحب، ویزہ لینا کونسا آسان ہے:ROFLMAO: پھر ٹکٹ کے پیسے، اب ہر کوئی تو افورڈ نہیں کر سکتا نا:LOL: پھر سب سے بڑی بات ہے کہ سیٹ پر بیٹھ کر سفر کرنے کا فائدہ، نہ کوئی ہلچل، نہ کوئی ایڈونچر۔۔۔۔۔۔۔ بس یوں ہی گویا کہ آپ نے ٹرین یا نیو خان کا سفر کیا، مزا تو ننگی آنکھ سے آسمان دنیا کے رنگ ملاحظہ و مشاہدہ کرنے میں ہی ہے:lol:
 
Top