جہانگیر ترین نے دو معروف اینکرز کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کردیا

جاسم محمد

محفلین

Jan 25, 2020
news-1579943817-7354.jpg

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیرخان ترین نے معروف ٹی وی اینکرز وسیم بادامی اور شاہزیب خانزادہ کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا۔

نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے مطابق جہانگیر ترین نے موقف اختیار کیا ہے کہ وسیم بادامی اور شاہزیب خانزادہ نے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔23جنوری کو آن ایئر ہونے والے پروگرام میں دونوں اینکرز نے ان کیخلاف جھوٹے الزامات لگائے۔

جہانگیر ترین نے دونوں اینکرز کو چودہ دنوں میں معافی مانگنے کا کہا ہے بصورت دیگر انہوں نے کہا ایک ارب روپے ہرجانے کی قانونی کارروائی ہوگی۔جہانگیر ترین کے مطابق مذکورہ پروگرام برطانیہ اور یورپ میں بھی دیکھا گیاہے اور وہ وہاں بھی ان کے خلاف قانونی کارروائی کا ارادہ رکھتے ہیں۔
Tareen sends Rs1bn defamation notices to Waseem Badami, Shahzeb Khanzada for 'false imputations' - Pakistan - DAWN.COM
 
جاسم محمد

محفلین
نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے مطابق جہانگیر ترین نے موقف اختیار کیا ہے کہ وسیم بادامی اور شاہزیب خانزادہ نے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔23جنوری کو آن ایئر ہونے والے پروگرام میں دونوں اینکرز نے ان کیخلاف جھوٹے الزامات لگائے۔
جہانگیر ترین نے دونوں اینکرز کو چودہ دنوں میں معافی مانگنے کا کہا ہے بصورت دیگر انہوں نے کہا ایک ارب روپے ہرجانے کی قانونی کارروائی ہوگی۔جہانگیر ترین کے مطابق مذکورہ پروگرام برطانیہ اور یورپ میں بھی دیکھا گیاہے اور وہ وہاں بھی ان کے خلاف قانونی کارروائی کا ارادہ رکھتے ہیں۔
اب میڈیا کو حکومت مخالف الزامات عدالت میں ثابت بھی کرنا ہوں گے۔ پھر دیکھیں گے یہ کیسے دوسروں کی عزتیں اچھالتے ہیں۔
 
یہ لفافہ جرنلسٹ بھی خوب ہیں، پہلے نواز شریف سے لفافے لیتے تھے اور اسی کے بخیئے اُدھیڑتے تھے اور عمران کی تعریفوں کے پل پاندھا کرتے تھے۔ اب عمران سے لفافے لے کر اسی کے بخیئے ادھیڑتے ہیں۔
 
آخری تدوین:

میڈیا کا کام اپنی خبروں کا چورن بیچنا ہے۔ خبر میں جتنا چٹخارا زیادہ ہوگا وہ اتنی زیادہ بکے گی۔ دو دن سے میڈیا پر پھیلایا گیا حکومت مخالف پراپگنڈہ خود ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے رد کر دیا ہے۔
https://www.dawn.com/news/1530678/report-does-not-reflect-increase-in-corruption-transparency-international
5-F36126-B-69-EE-41-FA-852-D-D0-B25-A7-A0023.jpg
 
وہ فردوس آپا سے پوچھ کر بتا دیجئے گا کہ اب ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل معتبر ہو گئی ہے یا فئیر ہلے وہ لیگی لفافہ اے؟

دو دن سے میڈیا پر پھیلایا گیا حکومت مخالف پراپگنڈہ خود ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے رد کر دیا ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
وہ فردوس آپا سے پوچھ کر بتا دیجئے گا کہ اب ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل معتبر ہو گئی ہے یا فئیر ہلے وہ لیگی لفافہ اے؟
فردوس آپا پارٹی میں پیرا شوٹر ہیں۔ فواد چوہدری کو ہٹا کر ان کو سرکاری ترجمان لگانا پارٹی کا بدترین فیصلہ تھا۔
 
Top