جہانگیر ترین کھڈے لائن یا سیفٹی لائن میں؟

زیرک

محفلین
جہانگیر ترین کھڈے لائن یا سیفٹی لائن میں؟
کیا وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے مابین تعلقات اب پہلے جیسے نہیں رہے؟ خیر یہ تو وقت ہی بتائے گا لیکن جہانگیر ترین کو حکومت کی تمام مذاکراتی کمیٹیوں سے باہر کرنا اس بات کا اشارہ ہے کہ موجودہ غذائی بحران خاص کر گندم و آٹے کی برآمد اور چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے میں ان کا بھرپور کردار شامل تھا۔ ظاہر ہے جو لگاتا ہے پھر بمع سود واپس بھی تو لیتا ہے ناں؟ عمران خان کا ماضی کا کردار بھی اس بات کا حامل رہا ہے کہ اس نے کبھی بھی کسی کو زیادہ عرصہ اپنے سے قریب نہیں رکھا، وہ کسی شخص سے فائدہ اٹھا لیتے ہیں تو پھر ایک وقت کے بعد جب اس سےمزید فائدے کی امید نہیں رہتی تو اس سیڑھی کو گرا کر آگے بڑھ جانا ان کا وطیرہ رہا ہے اور عین ممکن ہے کہ جہانگیر ترین کے غذائی بحران میں کردار نے اس کام کو جلد نبٹا دیا ہو۔ یہ بھی ممکن ہے کہ چونکہ اس وقت غذائی بحران میں جہانگیر ترین کا نام بہت شدت سے لیا جا رہا ہے اس لیے عمران خان نے یہ قدم اٹھایا ہو کہ کچھ عرصہ کے لیے انہیں بیک گراؤنڈ میں کر دیا جائے جب حالات بہتر ہوں تو وہ واپس آ سکتے ہیں، ایسا پہلے بھی ایک بار ہو چکا ہے جب جہانگیر ترین کی سپریم کورٹ سے نااہلی ہوئی تھی۔ جہانگیر ترین کا کردار پی ٹی آئی حکومت بنانے میں کئی معاملات میں عمران خان سے کئی گنا زیادہ ہے، اس لیے انہیں بیک فٹ پہ کھیلنے پر مجبور نہیں کیا جا رہا بلکہ یہی لگتا ہے کہ انہیں اول تو بدنامی سے بچانا ہے اور دوم انہیں اگلے مشکل وقت کے لیے بچا کر رکھنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔عمران خان سیاسی میدان میں آگے ہے تو جہانگیر ترین ڈیلنگ کے میدان میں اس سے کئی میل آگے ہے، عمران خان کی عادت ہے کہ وہ کسی کو چائے کی پیالی نہیں پوچھتا لیکن جہانگیر ترین سیاسی نمبر گیم میں ارکان اسمبلی یا سیاسی بندوں کو گھیرنے کے لیے خوب ہاتھ کھلا رکھتا ہے یہ الگ بات کہ بعد میں سب بمع سود وصول بھی کرتا ہے۔ میری نظر میں جہانگیر ترین کو بچانے کے لیے یہ دوریاں خود پیدا کی گئی ہیں کیونکہ پی ٹی آئی اپنے بہترین ڈیلر کو نہیں کھو سکتی، صرف غذائی بحران کی وجہ سے پیدا شدہ ہزیمت سے بچانے کے لیے ناراضگی کا ڈرامہ رچایا گیا تاکہ ہے عوام کو ٭٭٭٭ بنایا جا سکے۔ ایک بات پکی ہے کہ جب تک جہانگیر ترین پارٹی کے کہنے پر مال خرچ کر رہا ہے اور بدلے میں اسے کمانے کا حق دیا جاتا رہے گا تب تک عمران خان اور جہانگیر ترین کی جوڑی قائم رہے گی۔ جس دن جہانگیر ترین نے عمران خان کی جگہ سنبھالنے کی کوشش کی تو عمران خان خود اسےاٹھا کر باہر پھینک دے گا۔
 
ادب عرض ہے میں محفل میں ٨ سال بعد آیا ہوں. کوئی بتلاہے گا کہ مفل کا وہ صفه کہاں ملے گا جہاں محفل میں حاضری کے بری میں بتلالیتے تھے
 
Top