اچھا یہ بتائیں ، اگر وہاں کھیتی باڑی نہیں ہو سکتی تو لوگ کیا کام کر تے ہیں
اکثر علاقوں میں کھیتی باڑی ہوتی ہے اور گرمیوں میں ایک فصل کا رواج ہے۔ زیادہ تر پرانے زمانے کے فارم ہاؤس سردیوں میں کٹ آف ہو جاتے تھے۔ پیدائش سے اموات تک وہیں ہوتا تھا۔ یعنی اپنے جانوروں کا گوشت، اپنی فصلوں کا اناج وغیرہ۔ کہتے ہیں کہ اس زمانے سے فننش لوگوں کو اونچی آواز میں بات کرنے کی عادت پڑی ہے (لڑائی یا نشے کی حالت میں)۔ ویسے یہ لوگ پرانے زمانے میں ہنٹر گیدرر تھے۔ یعنی مویشی وغیرہ پالنا اور شکار۔ اس کے علاوہ شمالی فن لینڈ میں لیپ لینڈ کے صوبے میں رینڈیئر پالنا ایک صنعت ہے جسے سرکاری تحفظ حاصل ہے اور محض سامی نسل (یورپ کے اسکیمو) ہی یہ کام کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ سڑک پر حادثات کی صورت میں اگر کوئی رینڈیئر مارا جائے تو اس کے مالک کو حکومت کی طرف سے قیمت ادا کر دی جاتی ہے جو شاید 150 سے 180 یورو کے لگ بھگ ہوتی ہے
آرکٹک کی زد میں مشتمل علاقوں کے رہائشی ، چڑچڑا پن مزاج کو ختم (neutral) کرنے کے لیے کیا طریقہ اختیار کرتے ہیں؟
میں نے ان لوگوں میں چڑچڑا پن نہیں دیکھا۔ ان کا لائف سٹائل اتنا سادہ اور مصروف ہوتا ہے کہ انہیں اس طرح کے مسائل نہیں ہوتے۔ تاہم یہ میں ان علاقوں کی بات کر رہا ہوں جو انتہائی شمال میں ہیں۔ ورنہ باقی ملک میں خودکشی کا رحجان کافی زیادہ ہے۔ اینٹی ڈپریسنٹ دیتے ہیں۔ ہر بندے پر اس کا مختلف اثر ہوتا ہے
فن لینڈ میں کونسی زبان بولی جاتی ہے؟ اندازاً کتنے فیصد عوام انگریزی زبان بولتے ہیں؟
سرکاری طور پر فن لینڈ بائی لنگوئل ہے۔ فننش اور سوئیڈش سرکاری زبانیں ہیں اور تمام تر سرکاری سہولیات دونوں زبانوں میں مہیا کی جاتی ہیں۔ فننش نوے فیصد اور سوئیڈش دس فیصد کے قریب۔ انگریزی اکثریت لوگ جانتے ہیں، خصوصاً نوجوان طبقہ۔ تاہم اکثر لوگ اس وجہ سے جھجھکتے ہیں کہ وہ کوئی غلطی نہ کر جائیں، اس لئے انگریزی بولنے میں کچھ دقت ہوتی ہے۔ سرکاری سطح پر اگر کوئی کام ہو اور آپ کو فننش یا سوئیڈش نہ آتی ہو یا انگریزی بھی نہ آتی ہو تو سرکاری طور پر ترجمان کا بندوبست کیا جاتا ہے۔ تاہم اس کے لئے کچھ وقت پہلے بتانا پڑتا ہے
کیا سکنڈینیویا کے باقی ممالک بھی آرکٹک سرکل کی گرفت میں ہیں؟
ما سوائے ڈنمارک، باقی تمام ممالک (سوئیڈن، فن لینڈ، ناروے) اس میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ سکینڈے نیویا میں پورا ڈنمارک، پورا سوئیڈن اور پورا ناروے آتا ہے جب کہ فن لینڈ کے انتہائی شمالی علاقے
آپ کتنے عرصہ سے فن لینڈ میں مقیم ہیں؟
اس سال مئی میں 9 سال ہو جائیں گے
جب آپ نارمل ملک میں جاتے ہیں تو موسم کی تبدیلی کو کیسا پاتے ہیں؟
نارمل ملک سے مراد؟ دن کی یکساں لمبائی سے اب حیرت ہوتی ہے