تاسف جیا راؤ کی صحت کے لیے دعا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جیا راؤ

محفلین
السلام علیکم

آپ سب کا بہت بہت بہت شکریہ۔
میں نے ابھی ابھی یہ مراسلات دیکھے اور سخت شرمندگی ہوئی کہ میں پہلے جواب کیوں نہ دے سکی۔:(
چار جولائی سے طبیعیت کچھ خراب تھی اس لئے یہاں بالکل بھی نہیں آ پائی۔ آج کچھ طبیعیت سنبھلی تو فورآ یاد آیا کہ خرم صاحب نے مشاعرہ کا لنک بھیجا ہوگا اور میں نے اب تک نہیں دیکھا۔:(
مگر یہاں آئی تو آپ سب کی اس قدر تشویش دیکھ کر حیران رہ گئی۔ :eek:
اب شکریہ کے لئے بھی الفاظ نہیں ہیں سو ان کے بغیر ہی کام چلائیے۔:grin:
 

ایم اے راجا

محفلین
شکریہ ادا کرنے کی ضرورت نہیں جیا صاحبہ یہ ہمارا فرض تھا جو ہم نے پورا کیا، اللہ نے آپ کو صحت دی ہمیں انتہائی خوشی ہے، اللہ ہمیشہ آپکو اپنی امان میں رکھے کہ وہ سب سے بڑا امن دینے والا ہے۔
 

محسن حجازی

محفلین
ارے ہم کو تاخیر سے اطلاع ہوئی۔ آج تو آٹھ جولائی ہو گئی۔ :eek:
اصل میں بندہ نا چیز کئی دنوں سے فورم سے بے زار ادھر کا رخ نہیں کر رہا تھا جس کے سبب معلوم نہ ہو سکا۔۔۔۔ :(
بہرطور، میں آپ کی صحت کے لیے دعا گو ہوں۔ اللہ آپ کو بہترین صحت کے ساتھ طویل عمر اور خوشیاں عطا فرمائے۔
تاخیر کے لیے معذرت۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top