جیت

نیلم

محفلین
ریس میں جیتنے والا گھوڑا نہیں جانتا کہ کامیابی کیاہوتی ہے۔وہ دوڑتا ہے تو صرف اپنے مالک سے ملنےوالی تکلیف کی وجہ سے،
۔تو کبھی خود کو تکلیف میں پاؤ
تو سمجھ لینا کہ تمہارا مالک " اللہ "چاہتا ہے کہ جیت تمہاری ہو :)

اسی لیے وقتی ہار یا کسی غم تکلیف میں اپنے اللہ سے کبھی شکوہ مت کرنا کیونکہ جو وہ جانتا ہے تم نہیں جانتے۔۔
مجھے ایک اور کہیں کی پڑھی ہوئی بات یاد آرہی ہے کہ
2 آدمی کہیں جارہے تھے تو ایک نے بڑے بڑے محل دیکھ کے کہا کہ جب اللہ انہیں یہ سب نمتعیں دے رہا تھا تو معلوم نہیں ہم کہاں تھے تو دوسرا آدمی اُس کو پکڑ کے ہسپتال لے گیا کہ جب یہ بیماریاں تقسیم ہو رہی تھیں تو تب تم کہاں تھے ۔
 
نایاب

لائبریرین
بلاشک وہ سچا سمیع العلیم اپنی حکمتیں خوب جانتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔
عاجز انسان کے لیئے صبر و رضا پر قائم رہنا ہی بہتر عمل ہے ۔
بہت خوب شراکت پر بہت دعائیں محترم بہنا
 
نیلم

محفلین
نہیں بئی اک دن میں اک بہت ہے۔۔۔ ۔ :p
آپ نے کون سا عمل کر لینا ہے :p
پہلا پیرہ گراف میں نے تصویری شکل میں فیس بک پر پڑھا تھا تو مجھے بہت اچھا لگا تھی تو چھوٹی سی بات لیکن سبق بہت بڑا تھا پہلے میں اس کو انمول باتوں میں شئیر کرنا چا رہی تھی مختصر تحریر کی وجہ سے۔لیکن پھر اپنے کچھ الفاظ کا اضافہ کرکے (آخری 2 پیرہ گراف کا )الگ دھاگہ کھول لیا تاکہ سب مستفید ہوسکیں
 
نیرنگ خیال

خوب ہے۔۔۔ لکھا کرو۔۔۔ تم بہت اچھا لکھ سکتی ہو۔ :)
 
بھلکڑ

لائبریرین
دعا کیا کرو لوگو۔۔۔۔۔۔ریس لمبی نہ ہو۔۔۔۔۔!!!!!!!!!:):):)
جب مالک چاہتا ہے کہ جیتیں تو۔۔۔۔جیتنا تو ہے۔۔۔۔جتانے والا ۔۔۔خالق دو جہاں ہے۔۔۔
ہم انسان ہیں کچھ نہ کچھ تو رعایت چاہیں گے نہ۔۔۔۔۔ بس ریس زیادہ لمبی نہ ہو ۔۔۔یہی دعا ہے!!!!!
 
Top