جیش محمد کے چھ ارکان گرفتار

نبیل

تکنیکی معاون
حوالہ: بی بی سی اردو

پاکستانی صوبے پنجاب کے جنوب مشرقی علاقے بہاولنگر کی پولیس نے ایک کالعدم مذہبی تنظیم کے چھ ارکان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے پینتیس کلوگرام آتش گیر مادہ، دو عدد خودکش حملہ آور جیکٹیں اور دیگر اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس افسر بہاولنگر ظفر عباس بخاری کے مطابق گرفتار ہونے والے ان افراد کا تعلق قبائلی شدت پسند بیت اللہ محسود سے بھی ہے اور ان کو گزشتہ سال جامعہ حفصہ اور لال مسجد کے خلاف ہونے والے فوجی آپریشن پر اُس وقت کے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اعجاز الحق اور پولیس کو نشانہ بنانا تھا۔

مکمل خبر پڑھیں۔۔

اسی دہشت گرد گروہ کے کچھ لوگ آن لائن فورمز پر بھی لٹیرے پن اور قتل و غارت گری کو گلیمورائز کرکے اسے جہاد کا نام دیتے ہیں۔
 

ساجداقبال

محفلین
ویسے میرے حساب سے کوئی 1000سے اوپر جیکٹیں برآمد ہو گئی ہیں۔ نبیل بھائی چونکہ یہ کاروائی پاکستانی پولیس کی ہے اسلئے میری نظر میں مشکوک ہے۔ ;)
 
Top