جیمز ہیڈلے چیز james hadley chase

چیز کے ناولوں پر مبنی / ماخوز کچھ انڈین فلموں کے یو ٹیوب لنکس

ناول، The Vulture is a Patient Bird
فلم، Dharmendra and Zeenat Aman, released in 1978 ،Shalimar
....................................................................................................
ناول، The Sucker Punch
فلم ، Jackie Shroff 1997، Aar Ya Paar
.....................................................................................................
 

Rehmat_Bangash

محفلین
بخدا میں نے اپنی زندگی میں محض ایک ہی ناول کا اردو ترجمہ پڑھا تھا، اب تو اُس ناول کا نام بھی بھول چکا ہوں اور کہانی بھی، بس یہ یاد رہ گیا کہ مصنف کا نام جیمز ہیڈلے چز تھا، اور ناول بہت ہی شاندار
 
بخدا میں نے اپنی زندگی میں محض ایک ہی ناول کا اردو ترجمہ پڑھا تھا، اب تو اُس ناول کا نام بھی بھول چکا ہوں اور کہانی بھی، بس یہ یاد رہ گیا کہ مصنف کا نام جیمز ہیڈلے چز تھا، اور ناول بہت ہی شاندار

بھولا نام یاد آ جاے گا بس یہ بتا دیں ۔ ناول کس بارے میں تھا (قتل ، انشورنس فراڈ،ڈکیتی، وغیرہ) اور انجام میں کیا ہوتا ہے۔ اگر یہ بتایں تو نام معلوم کیا جا سکتا ہے۔
 

Rehmat_Bangash

محفلین
مجھے جویاد ہے، کوئی رقم لے کر بھاگنے کا معاملہ ہوتاہے، کہانی اپنے اختتام پر پھر وہیں پہنچ جاتی ہے جہاں سے شروع ہوئی تھی،
 
کہانی اپنے اختتام پر پھر وہیں پہنچ جاتی ہے جہاں سے شروع ہوئی تھی،

اس سے اگر آپ کا مطلب ہے کے مجرم اپنے منصوبے میں ناکام ہو جاتے ہیں ۔

تو چیز کے ہر ناول میں مجرم ہمیشہ یا تو ناکام ہوتا ہے ، خود مارا جاتا ہے یا گرفتار ہو جاتا ہے ۔
لیکن کامیاب کبھی نہیں ہوتا۔
 
لہو آشنا
ایک طوائف کا بہیمانہ قتل اس کہانی کا نقطہ آغاز ہے۔ سراغ رساں صرف ایک معمولی سُراغ کی مدد سے قاتل کو تلاش کررہےتھے۔ یہ سراغ ایک مخصوص قسم کا جیکٹ کا بٹن تھا ۔ جس کے ذریعے مختلف چہرے سامنے آنے لگے مگر سراغ رسانوں کے لیے یہ فیصلہ کرنا مشکل تھا کہ ان میں سے قاتل کون ہے۔
قاتل ایک واردات کے بعد یکے بعد دیگرے وارداتیں کرتا جا رہا تھا۔
اور کسی نے پولیس کو بتایا تھا کے قاتل وہاں ملے گا جہاں تین نشانیاں یکجا ہوں گی۔

سُرخ رنگ کا چاند ، کالے رنگ کا آسمان اور نارنجی رنگ کا ساحلِ سمندر ،۔
مگر کیا پولیس ایسی احمکانہ بات کو اہمیت دے گی؟
اور کیا پیراڈایز سٹی اس قاتل سے نجات پا سکے گی ؟

..............................................................
جیمز ہیڈلے چیز کا ناول لہو آشنا اپلوڈ کر دیا ہے۔
 
TELL IT TO THE BIRDS -آلہ کار
حرص و حوس کا اندھیرا کبھی کبھی انسان کو بھٹکا کر ایسے مقام تک پہنچا دیتا ہے جو درحقیقت اس کی منزل نہیں ہوتا وہ بھی ایک ایسا ہی بھٹکا ہوا راھی تھا ۔ اس کے سامنے ایک طرف دولت تھی تو دوسری طرف حسن و جمال ۔ اس کا خیال تھا کہ وہ اپنی بہترین منصوبہ بندی کے زریعے دونوں کے حصول میں کامیاب ہو جاۓ گا اور پھر اس نے حقیقتَا وہ کچھ کر دکھایا جو کویٔ دوسرا نہیں کر سکتا تھا لیکن یہ بات وہ نہیں جانتا تھا کہ اس سارے کھیل میں اس کی اپنی حیشیت کیا ہے۔
http://jhchase.blogspot.com/2013/02/tellittothebirdsurdu.html
 

اوشو

لائبریرین
زبردست ناول ہیں۔
ہو سکے تو سڈنی شیلڈن پر بھی کچھ شیئر کیجیے گا۔ شکریہ
 
کیا ان کے کوئی ناول کاپی رائٹ سے آزاد بھی ہیں؟
میرا خیال ہے چیز کا ایک ہی ناول کاپی رایٹ سے آزاد ہے NO ORCHIDS FOR MISS BLANDISH لیکن اس کا ترجمعہ دستیاب نہیں
ویسے مجھے کاپی رایٹ قانون کا زیادہ علم نہیں،کہ کتنی مدت کے بعد کتاب اس سے آزاد ہوتی ہے اور کیا مترجم کے بھی کاپی رایٹ ہوتےہیں۔
 
THERE'S A HIPPIE ON THE HIGHWAY - تہ آب
مصنف - جیمز ہیڈلے چیز
تلخیص ۔ اثر نعمانی
ہوس جاہ کی اندھی دور میں انسان پر ایک ایسا وقت بھی آتا ہے کہ جب اسے کسی پر اعتبار نہیں رہتا۔ وہ اپنے سائے سے بھی خوفزدہ ہو جاتا ہے ۔ یہ بھی ایسے ہی مجرموں کی کہانی ہے جھاں خون کے رشتے بھی اہمیت کھو بیٹھے تھے ۔
فیڈرل کاسترو کے دور میں جب کیوبا میں سگاروں پر پابندی لگی تو ان کی غیر قانونی تجارت بڑھ گئ ۔ مجرموں کے شاطر دماغوں نے نت نئے منصوبے بنائے۔ ایسے میں ویت نام کی جنگ سے لوٹنے والا ایک فوجی ان کا ہدف بن گیا ۔ وہ نادانستگی میں ایک قتل میں ملوث ہو بیٹھا تھا اور اب اسے اپنی بقا کی تگ و دو کرنا تھی۔
http://jhchase.blogspot.com/2013/08/theres-hippie-on-highway.html


hippie05r.jpg
 
آخری تدوین:
Top