عدم جینے میں یوں تو کونسی جینے کی بات ہے

حسان خان

لائبریرین
جینے میں یوں تو کونسی جینے کی بات ہے
پھر بھی عجیب چیز، فریبِ حیات ہے
کیا کر گیا ہے آ کے تو اک مرتبہ یہاں
تیرے بغیر - گھر میں نہ دن ہے نہ رات ہے
اے دل میں آنے والے! مبارک ترا قدم
ڈرتا ہوں میں - یہ انجمنِ سانحات ہے
مٹ مٹ کے بنتی جاتی ہیں صد رنگ صورتیں
کیا دل فریب سلسلۂ ممکنات ہے
شیشہ تھا، گر کے ٹوٹ گیا اتفاق سے
اے دوست! یہ بھی کیا، کوئی کرنے کی بات ہے
دریا تو تھک بھی جاتے ہیں بہہ بہہ کے اے عدم
دل ہے کہ ماورائے چناب و فرات ہے
(عبد الحمید عدم)
 

طارق شاہ

محفلین
کیا کر گیا ہے آ کے تُو اک مرتبہ یہاں!
تیرے بغیر گھرمیں، نہ دن ہے نہ رات ہے

مِٹ مِٹ کے بنتی جاتی ہیں صد رنگ صُورتیں
کیا دل فریب سلسلۂ مُمکِنات ہے
کیا کہنے صاحب!​
خان صاحب !​
بہت خُوب​
بہت سی داد قبول کیجئے اِس انتخاب پر​
تشکّر​
بہت خوش رہیں​
 

سید زبیر

محفلین
بہت اعلیٰ انتخاب
شیشہ تھا، گر کے ٹوٹ گیا اتفاق سے
اے دوست! یہ بھی کیا، کوئی کرنے کی بات ہے
واہ ۔ ۔ کیا بات ہے
 
Top