جیون میں آنا ایک بار سنگا پور ۔ تبصرے اور تجاویز

جناب یہ بہت پرانی بات ہے۔ پہلی مرتبہ ۱۹۸۵ء میں اور دوسری مرتبہ ۱۹۸۸ء میں۔ اس زمانے میں ابھی نہ جرمنی یونائٹ ہوا تھا اور نہ ہی ای۔ یو بنا تھا۔ہم برلن جانے کے لیے ساری رات مشرقی جرمنی کے اندر سے گزرے اور صبح مغربی برلن پہنچے تھے۔ویسے ہمارا ٹریننگ سنٹر ارلانگن میں تھا ، ایک قصبہ جو سیمنز اور ڈاف کیلیے مشہور ہے، اور نورمبرگ سے قریب ہے۔ ہا، کیا دن تھے وہ بھی! کیا آپ جرمنی میں ہوتے ہیں۔ کس شہر میں؟
 
جنابِ عالی آپ کی بات پڑھ کر بہت خوشی ہورہی ہے۔ کیا آپ سیمنز میں کام کرتے ہیں؟ ارلانگن بھی کیا خوب قصبہ ہے، چھوٹا سا، پر سکون۔ شہر کے سنٹرم میں مین بس ٹرمنس کے ساتھ ہی میکڈانلڈ تھا، جہاں سے میں فش فلے اور کافی لیا کرتا تھا۔ پھر مین بازار میں تھوڑا آگے جاکر شہر کا واحد ڈیپارٹمنٹل اسٹور تھا جس کا نام اب بھول چکا ہوں۔ اسی گلی میں باٹا شوز کی دکان تھی جہاں سے مجبوراً سردی سے بچنے کے لیے فل بوٹ خریدے تھے۔
مین علاقے سے تھوڑا ہٹ کر کئی اسٹاپ کی دوری پر ایک علاقہ تھا، جس کا نام میں نہیں بھول سکتا۔ اس کا نام نوئی میولے تھا۔ شہر میں امریکن فوجی نظر آیا کرتے تھے۔ خوبصورت قصبہ، بہت پرسکون۔ سردی میں بہت برف باری ہوتی ہے۔
کچھ اس شہر کا حال لکھیے ، تاکہ میں اپنی یادیں تازہ کرسکوں اور اپنے سفر نامے کے لیے مواد اکٹھا کرسکوں!! پہلی مرتبہ میں پانچ ہفتے ٹھہرا تھا اور اور دوسری مرتبہ شاید تین ہفتے۔
بہت چھوٹی سی دنیا ہے یہ جس میں آپ اور ہم رہتے ہیں۔
ڈانکے شون۔ آف ویڈے زین۔ ( شکریہ ۔ اللہ حافظ)
 

نبیل

تکنیکی معاون
خلیل صاحب، میکڈانلڈ تو وہاں ہی ہے، البتہ باقی جگہوں میں کچھ تبدیلی آ گئی ہے۔ امریکی فوج بھی مدت ہوئی رخصت ہو چکی ہے اور اس کی بیس پر نئی عمارتیں تعمیر ہو چکی ہیں۔ نوئے میوہلے تو اب شہر کے اندر ہی شمار ہوتا ہے۔
 
ناسٹالجیا، ناسٹالجیا۔ ایک ٹرپ ڈائون میموری لین۔
ورنافون سیمنز اسڑاسے پر برف میں چلنے کا مزا ہی اور تھا۔ نائے میوہلے کے بس اسٹاپ پر وہ پہلے دن کھڑے ہوکر یہ سوچنا کہ اس جگہ کا کیا نام ہے۔ کیا میں اس حسینہ سے بات کروں جو برابر میں کھڑی ہے۔ پھر اس حسینہ کے ساتھ بس کا سفر اور ڈھیروں باتیں۔ جرمنی میں ہمارا پہلا دن۔ خیر چھوڑیے ۔ کسی اور دن یہ کہانی سنائیں گے۔ ابھی تو مسئلہ یہ درپیش ہے کہ ہم اپنی سنگاپور کی تصویریں کس طرح اپ لوڈ کریں۔ صاحبو! مدد
 
میم نون بھائی السلام علیکم
سب سے پہلے مضمون کی پسندیدگی پر شکریہ قبول کیجیے۔ آپ سب اھلِ محفل کے حوصلہ افزاء پیغامات ہمارے لکھنے کے لیے تحریک بن رہے رہے ہیں، مزید شکریہ۔
عمدہ اور مفید معلومات بر وقت بہم پہنچانے پر سہہ بارہ شکریہ۔ جزاک اللہ الخیر
 
بہت خوب خلیل الرحمن بھائی!
سفرنامہ پڑھتے ہوئے یوں محسوس ہوتا ہے کہ گویا ہم آپ کی انگلی پکڑ کر سنگا پور کی سیر کر رہے ہیں اور جس طرح کی منظر کشی کی گئی ہے، اس کی روشنی میں چشم تصور وہ تمام مناظر دیکھ رہی ہے جن کا تذکرہ سفر نامے میں کیا گیا ہے۔
اس قسط میں دوکاندار سے کمیپیوٹر خریدنے کی روئیداد تو بہت ہی دلچسپ تھی۔
والسلام
 
بہت خوب خلیل الرحمن بھائی!
سفرنامہ پڑھتے ہوئے یوں محسوس ہوتا ہے کہ گویا ہم آپ کی انگلی پکڑ کر سنگا پور کی سیر کر رہے ہیں اور جس طرح کی منظر کشی کی گئی ہے، اس کی روشنی میں چشم تصور وہ تمام مناظر دیکھ رہی ہے جن کا تذکرہ سفر نامے میں کیا گیا ہے۔
اس قسط میں دوکاندار سے کمیپیوٹر خریدنے کی روئیداد تو بہت ہی دلچسپ تھی۔
والسلام

جناب آپ نے پسند کیا میری محنت وصول ہوگئی۔ جزاک اللہ الخیر
 
ہمارا سنگاپور کا سفر نامہ مکمل ہوگیا

دوستو!
ہمارا سنگاپور کا سفر نامہ ’’ جیون میں ایک بار آنا سنگاپور‘‘ چار اقساط میں مکمل ہوگیا ہے اور شمشاد بھائی کی مہربانی سے اکٹھا پیش خدمت ہے۔
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?33546-جیون-میں-ایک-بار-آنا-سنگا-پور
آپ کی توجہ کا طالب
محمد خلیل الرحمٰن
 
Top