جیو اور اے آر وائ

کیا آپ کے خیال میں جیو اور اے آر وائ پاکستانی چینل ہونے کا حق ادا کر رہے ہیں ؟

  • نہیں

    Votes: 0 0.0%
  • معلوم نہیں

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    36

اظہرالحق

محفلین
دوستو
جیو نے بھی اپنا چہرہ دکھا دیا ۔ ۔ ۔ سارا دن بھارتی منتر ۔۔۔ ہمارے گھروں میں پہلے ہی اللہ کا نام کم لیا جا رہا ہے ، اب مزید کم ہو جائے گا ، اگر کوئ اسے نہ مانے تو پھر صرف ایسا ہی ہے کہ کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر لیں کہ کچھ نہیں ہو گا

اے آر وائ کا فیشن چینل بھی شروع ہو چکا ہے ، ماشااللہ ، اپنے دیس کا جلوہ دیکھ کر آنکھیں ٹھنڈی کر رہے ہیں لوگ

ہاں میں دیکھتا ہوں ۔۔ یہ سب کچھ ۔ ۔ ۔ کہ میں بھی تو اسی معاشرے کا حصہ ہوں ۔ ۔ مگر کاش میں اسے روک سکتا ۔ ۔ ۔ :(
 
کیبل کی لعنت

آپ کی یہ بات نہیں مانتا کہ "ہاں میں دیکھتا ہوں ۔۔ یہ سب کچھ ۔ ۔ ۔ کہ میں بھی تو اسی معاشرے کا حصہ ہوں"۔ اگر آپ اس کو برا سمجھ رہے ہو تو پھر اس سے بچنے کی کوشش ضرور کریں۔

میں اللہ کا جتنا احسان مانوں کم ہے کہ ہمارا گھر کیبل کی لعنت سے دور ہے۔ ویسے بھی عریانی تو ایک طرف، آپ یہ دیکھیں کہ جیو اسلام کو بالواسطہ کتنا نقصان پہنچا رہا ہے اور طرح طرح کے conflicting سوالات اٹھا اٹھا کر لوگوں کو عجیب شش و پنج میں ڈال رہا ہے۔

بہرحال یہ تو میرے کچھ خیالات تھے۔ باقی آپ بہتر سمجھتے ہیں۔
 

اظہرالحق

محفلین
کیبل کی لعنت

شارق مستقیم نے کہا:
آپ کی یہ بات نہیں مانتا کہ "ہاں میں دیکھتا ہوں ۔۔ یہ سب کچھ ۔ ۔ ۔ کہ میں بھی تو اسی معاشرے کا حصہ ہوں"۔ اگر آپ اس کو برا سمجھ رہے ہو تو پھر اس سے بچنے کی کوشش ضرور کریں۔

میں اللہ کا جتنا احسان مانوں کم ہے کہ ہمارا گھر کیبل کی لعنت سے دور ہے۔ ویسے بھی عریانی تو ایک طرف، آپ یہ دیکھیں کہ جیو اسلام کو بالواسطہ کتنا نقصان پہنچا رہا ہے اور طرح طرح کے conflicting سوالات اٹھا اٹھا کر لوگوں کو عجیب شش و پنج میں ڈال رہا ہے۔

بہرحال یہ تو میرے کچھ خیالات تھے۔ باقی آپ بہتر سمجھتے ہیں۔

میں ادھر امارات (شارجہ) میں ہوں ، میں ٪90 ٹی وی خبروں کے لئے دیکھتا ہوں ، خاص کر اپنے ملک کی ، اسلئے یہ چینل دیکھتا ہوں ، دوسرا ، الحمدُللہ ، مجھ پر ابھی تک ان کا اثر نہیں ہوا ( بلٹ پروف ہوں نا )

مگر ان چینل کا اثر جو ہماری نئی نسل پر ہو رہا ہے ، اسکے جوابدہ ہم سب ہوں گے ۔ ۔ ۔ اللہ کے آگے ۔ ۔ ۔ ۔
 
السلام و علیکم!
میرے خیال میں ٹی وی ادب(Literature) کی ترقی یافتہ فارم ہے ۔ اور اس کا وہی استعمال اچھا ہو گا جو ایک اچھی کتاب کا ہوتا ہے۔ کتابیں بھی وقت گزاری کے لیے پڑھی جا سکتی ہیں تو ٹی وی بھی وقت گزاری کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے لیکن آپ خود دیکھ لیں ہم جب کتابوں کو سرے سے پڑھتے ہی نہیں تو ٹی وی سے کیا فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں ٹی وی کو کتاب کی کوئی شکل یا اس کا نعم البدل قرار دینا غلط ہے۔ ٹی وی کی اپنی افادیت ہے۔ اگر اسے صحیح طور پر استعمال کیا جائے تو یہ ایک بہت مؤثر تعلیمی میڈیا ہے۔ بدقسمتی سے آجکل کے ٹی وی متعلق یہ مشہور جملہ ٹھیک بیٹھتا ہے کہ یہ wast wasteland ہے۔ ٹی وی پروگراموں کی مقبولیت کا معیار ناظرین کی تعداد (quotes) ہے اور ٹیلیویژن چینلز کو اگر کسی چیز کی پرواہ ہے تو وہ ہیں quotes۔ اس کی خاطر وہ ٹی وی پر کچھ بھی دکھانے کو تیار ہیں۔

کچھ ایسا ہی کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کے متعلق بھی کہا جا سکتا ہے۔ اس کے ذریعے معلومات کا حصول اور تحقیق بے حد ترقی کر گیا ہے۔ اگر اسی کو غیر مناسب طریقے سے استعمال کیا جائے تو اس سے زیادہ وقت کا زیاں کوئی نہیں ہے۔
 

جیسبادی

محفلین
ٹی۔وی۔ لاسانس جاری کرنے سے پہلے متعلقہ اتھارٹی کو یہ پتہ کرنا چاہیے کہ نیٹورک کتنے فیصدی پروگرام مقامی طور پر بنانے کا اہل ہے۔ نشریاتی لہروں اور کیبل کو قومی ملکیت سمجھا جانا چاہیے۔ ہر ایرے غیرے کو لاسانس دینا غلط ہے۔ یہ تو اخبار والوں کے مافیا کی وجہ سے لاسانس لیا ہے۔ اب جو مرضی ہے کیا کریں۔
 

اجنبی

محفلین
جیو اور اےآر وائی دونوں بکواس ہیں ۔ مجھے ذرا پسند نہیں ہیں ۔ نورا کشتی کرانے والے ریفری
 
Top