جیو کی نشریات دبئی سے بحال

نبیل

تکنیکی معاون
حوالہ؛ دبئی: جیو کی نشریات بحال

دبئی کی حکومت نے پاکستان کے نجی نیوز ٹیلی ویژن چینل جیو کی نشریات تقریباً دو ہفتے بند رکھنے کے بعد جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات بحال کرنے کی اجازت دے دی۔ تاہم حکومتِ پاکستان نے کیبل آپریٹروں کو ان نشریات کو دکھانے کی تاحال اجازت نہیں دی ہے۔
جیو چینل کی انتظامیہ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے جیو کی نشریات پر بندش کا نوٹس لیا تھا جس کے بعد دبئی میڈیا سٹی کی انتظامیہ نے سیٹالائٹ نشریات بحال کرنے کی اجازت دے دی۔


میں نے جیو لگا تو رکھا ہے لیکن ابھی تک اس پر کھانے پکانے کا ایک ریکارڈڈ‌ پروگرام لگا ہوا ہے۔ نیوز ticker چل رہے ہیں۔ کچھ دیر میں ہی معلوم ہوگا کہ میرے مطابق اور کیپیٹل ٹاک آن ایئر ہوں گے یا نہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اس وقت تو جیو پر مکمل طور پر وقت برباد کیا جا رہا ہے۔ جیو کی سائٹ سے تازہ نیوز سٹریمنگ کے ذریعے دستیاب ہیں لیکن ٹی وی پر صرف انٹرٹینمنٹ ہی چل رہی ہے۔
 

تیشہ

محفلین
جی ہاں آپکو ہر وقت '' فرح کا کچن ۔ ۔ ۔'' اور راحت کا کچن ہی سننے دیکھنے کو ملے گا فلحال ۔ ۔۔ یہ دو کچن ہی ہیں اسوقت جیو پر ۔ ۔۔ ۔
sssss.gif
 

زینب

محفلین
جیو بہت محدود کھلا ہے۔۔۔۔۔پہلے جیسی خبریں نہیں ہیں بس ہیڈ لایئنز سے ہی کام چلا رہے ہیں۔۔۔۔۔۔میرے مطابق،کامران‌خان کے ساتھ وغیرہ نہیں کھلے ابھی تک
 

فرضی

محفلین
جیو آنلائن غائب ہوگیا ہے۔ کوئی وجہ؟ ویب ٹی وی پر کلک کرنے سے، This service is available in Pakistan only کا مسیج آتا ہے۔
 
Top