جیہ کہاں ہیں

تفسیر

محفلین

میری چھوٹی بہن کھوگئی
نام
جویریہ
محفل کانام
جیہ
پیار کا نام
جوجو
خود کو کہتی ہے
“ میں تھوڑی سی غیر مستقل مزاج ، رجائیت پسند ،خوش فہم، ایک عام لڑکی ہوں“ ۔
مگر
میری بہن کو آپ ایک بڑے مجمع میں بھی دیکھیں تو پہچان لیں گے۔
وہ فراح دل، پرخلوص، دوست ، حساس، ہنس مکھ، خوش مزاج، مزاح نگار، لطیفہ گو، ذہین اور قابل، خوش اخلاق ہے
اور چھوٹے، پڑے یا برابر کا لحاظ رکھتی ہے
آخری دفعہ نظر آئیں
گانوں کا کھیل (2)
ہفتہ دسمبر 30, 2006 5:35 pm
انعام
منہ مانگا
 
شمشاد

لائبریرین
چچا غالب کی بھتیجی لگتی ہیں اور بات بات پر غالب کے اشعار پڑھتی ہیں۔

تفسیر بھائی تشویش کی بات ہے کہ اتنے دنوں سے غیرحاضر ہے۔

باجو کی خدمات مستعار کرنا پڑیں گی اس کو ڈھونڈنے میں۔
 
تیشہ

محفلین
:roll: چھوٹی بہن کھونے کا پڑھکر میرا اوپر کا سانس اوپر ہی سٹک رہ گیا ۔ ہا پتآ نہیں کس کی چھوٹی بہن کھوگئی ہے ۔ :? :roll:

بڑے بھیا ، آپکی بہنیں ہی گم ہوتی رہتی ہیں آئے دن ۔ کبھی آپ بھی گم ہوجایا کریں :lol: :lol: کیا فائدہ ایسے بھائی کا :? جسکی کبھی ننھی منی گم ہوجاتی ہیں تو کبھی چھوٹی بہن ،

اور شمشادصاحب :roll: ہر گمے ہوئے کو مجھ پر لا چھوڑتے ہیں ۔ :p باجو نہ ہوئی زیرو زیرو سیون ، جو گما ُ اسکا پتا کرواں :lol: کئی بار پہلےجیہ کو بولا کہ کسی کو اپنا نمبر دے جایا کرو گمشدگی میں آسانی رہتی ہے تلاش کرنے کی۔
میرے پاس صرف اسکا ایڈریس ہے ۔ اب آنے والے کسی سال پاکستان جانا ہوا تو سوات جاؤں گی ۔ :D خیر خبر لے کر آئی تو ادھر لکھ جاؤں گی تب تک انتظار کریں ۔
دو، دو ، بھائیوں کے ہوتے سوتے دن دھاڑے بہنیں گم ہوجاتی ہیں پھر باجو یاد آتی ہیں ۔ :lol:

:chalo:
 
تفسیر

محفلین
شمشاد نے کہا:
چچا غالب کی بھتیجی لگتی ہیں اور بات بات پر غالب کے اشعار پڑھتی ہیں۔

تفسیر بھائی تشویش کی بات ہے کہ اتنے دنوں سے غیرحاضر ہے۔

باجو کی خدمات مستعار کرنا پڑیں گی اس کو ڈھونڈنے میں۔

جو جو نے میرے تین چار۔ ای میل کا جواب نہیں دیا۔اور نہ ہی اردو محفل میں آی۔ حالانکہ ہم دونوں پیش گار غالب ( شرحِ دیوان غالب) پر ایک ساتھ کام کررہے ہیں۔ اور ہفتہ میں کم از کم ایک دفعہ پرورف ریڈینگ سےمتعلق بات ہوتی ہے۔ اس لئے بھی تشویش ہے کہ وہ سخت بیمار تو نہیں۔ کمال ہے کہ ایک بہن کی بھی اس سے فون پر بات چیت نہیں۔ :cry:
 
تفسیر

محفلین
بوچھی نے کہا:
:roll: چھوٹی بہن کھونے کا پڑھکر میرا اوپر کا سانس اوپر ہی سٹک رہ گیا ۔ ہا پتآ نہیں کس کی چھوٹی بہن کھوگئی ہے ۔ :? :roll:

بڑے بھیا ، آپکی بہنیں ہی گم ہوتی رہتی ہیں آئے دن ۔ کبھی آپ بھی گم ہوجایا کریں :lol: :lol: کیا فائدہ ایسے بھائی کا :? جسکی کبھی ننھی منی گم ہوجاتی ہیں تو کبھی چھوٹی بہن ،

اور شمشادصاحب :roll: ہر گمے ہوئے کو مجھ پر لا چھوڑتے ہیں ۔ :p باجو نہ ہوئی زیرو زیرو سیون ، جو گما ُ اسکا پتا کرواں :lol: کئی بار پہلےجیہ کو بولا کہ کسی کو اپنا نمبر دے جایا کرو گمشدگی میں آسانی رہتی ہے تلاش کرنے کی۔
میرے پاس صرف اسکا ایڈریس ہے ۔ اب آنے والے کسی سال پاکستان جانا ہوا تو سوات جاؤں گی ۔ :D خیر خبر لے کر آئی تو ادھر لکھ جاؤں گی تب تک انتظار کریں ۔
دو، دو ، بھائیوں کے ہوتے سوتے دن دھاڑے بہنیں گم ہوجاتی ہیں پھر باجو یاد آتی ہیں ۔ :lol:

:chalo:

ننھی مننی باجو آپ کو ذپ کرہا ہوں۔
تفسیر
 
تیشہ

محفلین
تفسیر نے کہا:

بڑے بھیا ‘ جیہ کو خط لکھ چکی اب صبخ پوسٹ کر دوں گی ۔ اب چاہے انکل پڑھے یا جیہ ، مے بی انکل پڑھے تو میں نے لکھ دیا ہے میں باجو محفل چاکلیٹ والی ،
جیہ کو بولئے آکر اپنی خیریت بتائے ہم سب کو فکر ہے ۔ بہت دنوں سے آئی نہیں ہیں :(

چھٹی ِذرا سئیاں جی کے نام لکھ دو ، حال میرے دل کا تمام لکھ دو :p سئیاں کو چٹھیِ نہیں لکھی سستی ہوگئی پر جیہ کو لکھ ڈالی ہے ۔

کبوتر جا جا جا ۔ ۔ ۔ کبوتر جا جا جا ،
پہلے پیار کی پہلی چٹھی ِ ساجن کو دے آ ۔ کبوتر جاجا :p :aadab:
 
تیشہ

محفلین
اب میں نے خط لکھا سمجھے صبح کی ڈاک سے گیا آگے سوات میں کیا صورت حال ہے آئی ڈونو پوسٹ آفس ۔ کی ۔ :?

اب جیہ ہی آکر خیریت بتا سکتیں ہیں ۔ :(
 
الف عین

لائبریرین
ابھی ابھی جوجو کو ای میل کیا ہے میں نے بھی۔ اب اس کے والد کو بھی میل کر رہا ہوں۔ لیکن مجھے یہ شک بھی تھا کہ ادھر میں خود بھی کم آن لائن ہوں، اس لئے ممکن ہے کہ جوجو آ رہی ہو لیکن پوسٹ نہیں کر رہی ہو۔ ا کی طرف سے فکر کی وجہ سے ہی ابھی آتے ہی پہلے اسے ای میل کیا اور اب یہ دیکھ رہا ہوں کہ یہاں تفسیر شمشاد اور شاذیہ بھی اسے یاد کر رہے ہیں۔
اللہ کرے کہ وہ بخیر ہو۔ آمین۔۔
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

واقعی بڑی تشویش کی بات ہے کہ سسٹرجیہ، غائب ہیں؟؟؟؟

اللہ تعالی سے دلی دعاہے کہ وہ ٹھیک ٹھاک ہوں (آمین ثم آمین)

والسلام
جاویداقبال
 
ظفر احمد

محفلین
ایک اعلان توجہ فرمائیں۔

با خبر زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سسٹر جیہ کئی دنوں سے غائب ہیں۔ جنھیں ان کا پتہ ہو پلیز جہاں ہیں جیسی ہیں (اللہ کرے خیریت سے ہوں) محفل میں پہنچا دیں۔ اللہ اس کو اجر دے گا۔ کیوں کے محفل کے دوستوں کو تشویش ہے کہ شاید وہ بیمار نہ ہوں میں سمجھتا ہوں کہ کچھ مصروفیات کی بنا پر وہ نیٹ پر نہیں آ پا رہی ہیں اس لئے شانت رہیں۔ اور ان کے آنے تک انتظار کریں۔
شکریہ
اعلان ختم ہوا۔
 
تیشہ

محفلین
اعجاز اختر نے کہا:
ابھی ابھی جوجو کو ای میل کیا ہے میں نے بھی۔ اب اس کے والد کو بھی میل کر رہا ہوں۔ لیکن مجھے یہ شک بھی تھا کہ ادھر میں خود بھی کم آن لائن ہوں، اس لئے ممکن ہے کہ جوجو آ رہی ہو لیکن پوسٹ نہیں کر رہی ہو۔ ا کی طرف سے فکر کی وجہ سے ہی ابھی آتے ہی پہلے اسے ای میل کیا اور اب یہ دیکھ رہا ہوں کہ یہاں تفسیر شمشاد اور شاذیہ بھی اسے یاد کر رہے ہیں۔
اللہ کرے کہ وہ بخیر ہو۔ آمین۔۔

جی انکل ، جیہ کی طرف سے سب فکرمند ہیں اور اسکا فون نمبر نہیں ۔ سو مجھے خط لکھنا پڑا ہے ۔
آپ کا تو مجھےذہن میں ہی نہیں آیا کہ آپ سے معلوم کیا جاسکتا تھا آپ کے پاس ای میل ہیں ۔ اور جیہ آپ سے رابطہ بھی رکھتی ہے ۔ اب ای میل کا جواب آیا تو بتائیے گا ۔
بڑے بھیا ،چھوٹے بھیا ، شمشاد ص ، ہم سب اسے مس کررہے ہیں ۔
میں خط لکھنے کی نہایت کم چور ہوں پر رات کو لکھنا پڑا تو لکھ دیا ہے پوسٹ بھی ہوگیا ۔
:chalo:
 
تیشہ

محفلین
تفسیر نے کہا:
بوچھی نے کہا:
اب میں نے خط لکھا سمجھے صبح کی ڈاک سے گیا آگے سوات میں کیا صورت حال ہے آئی ڈونو پوسٹ آفس ۔ کی ۔ :? اب جیہ ہی آکر خیریت بتا سکتیں ہیں ۔ :(

شکریہ ننھی مّنی بہن
8)
بڑے بھیا

:p شکر کریں بڑے بھیا آپکی بچت ہوگئی میرے ہاتھوں :D :chalo:
 
فہیم

لائبریرین
e-mail تو میں نے بھی کی ہے ان کو
لیکن جواب نہیں آیا
اللہ سے دعا ہے کے وہ خیریت سے ہوں
 
حجاب

محفلین
آج کل پاکستان کے شمالی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔پیپر میں تھا کہ تیز ہوا کے جھکڑ کی وجہ سے لائٹ پرابلم بھی ہے اُدھر اسی وجہ سے جیہ غائب ہونگی ۔آ جائیں گی فکر نہ کریں ،سب ٹھیک ہوگا انشاء اللہ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
واقعی جویریہ نے کافی دن لگا دئے اس بار ، اللہ سے امید ہے جویریہ کہ آپ خیریت سے ہوں گی۔ اب آنے کی کریں یہاں
 
Top