مبارکباد جیہ کی سالگرہ

اجمل

محفلین
کیک تو آپ کو بہت اور مزیدار بھیجے گئے ہیں اسلئے میں پیسے بچا لیتا ہوں اور آپ کو صرف ایک دعا بھیج دیتا ہوں ۔ جہاں رہیں خوش اور خوشحال رہیں
 

Dilkash

محفلین
مشتاق کا پڑھا تھا ریاض کہاں سے ایا؟

ویسے اگر دادا ھو تو اور بات ھے۔

عرب بھی تین نام لیتے ھیں
احمد عبداللہ عبدالرحمن اور پھر قبیلوی نام
 

محمد وارث

لائبریرین
بھئی جویریہ تو رسید دینے بھی نہیں سالگرہ کی مبارکباد کی، اتنی بھی کیا مصروفیت:(

انکے رفیقانِ دیرینہ سے التماس ہے کہ انکو خبر ہی کردیں، اس تھریڈ کی۔
 

ماوراء

محفلین
بھئی جویریہ تو رسید دینے بھی نہیں سالگرہ کی مبارکباد کی، اتنی بھی کیا مصروفیت:(

انکے رفیقانِ دیرینہ سے التماس ہے کہ انکو خبر ہی کردیں، اس تھریڈ کی۔
وارث۔۔۔۔۔آپ کو کیا پتہ کتنی مصروفیت ہوتی ہیں۔ آ جائیں گی۔۔۔!!!
:rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تو اردو محفل کی ریت ہی بن گئی ہے کہ جس رکن کی بھی شادی ہوئی وہ محفل سے گیا۔ :(
 

شمشاد

لائبریرین
تمہارے چاہنے سے کیا ہوتا ہے؟ اعداد و شمار یہی کہتے ہیں :

ثناء اللہ
تیلے شاہ
جیہ
 

شمشاد

لائبریرین
جی بالکل تیار ہوں لیکن یہ کلیہ صرف نئے شادی شدہ اراکین پر ہی لاگو ہوتا ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
وارث۔۔۔۔۔آپ کو کیا پتہ کتنی مصروفیت ہوتی ہیں۔ آ جائیں گی۔۔۔!!!
:rolleyes:

مجھے سب پتہ ہے کہ کتنی مصروفیات ہوتی ہیں لیکن آپ کو کچھ بھی علم نہیں:)

مسئلہ یہ ہے کہ غالب اداس ہے، یا پھر

ہر اک مکان کو ہے مکیں سے شرف اسدؔ
مجنوں جو مر گیا ہے تو جنگل اداس ہے
:(

۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایک بھی ضرورت سے زیادہ ہے، لیکن چونکہ ایک سے کم ہو نہیں سکتی اس لیے ایک ہی کافی ہے۔
 
Top