مبارکباد جیہ کے لئے

آٹھ سال ایک مدت ہوتی ہے اس عرصہ میں دل پر جو نقش ہو جائے وہ انمٹ ہوتا ہے تعلقات اور دوستیاں بن جاتی ہیں اور پھر اگر کوئی اچانک بغیر بتائے چھوڑ کر چلا جائے تو آپ خود سمجھ سکتے ہیں کس قدر اذیت ہوتی ہے میں ایک فورم سے 9 سال وابستہ رہا بہت دوست بنائے کئی ممبران سے ملاقات بھی ہوئی پھر فورم ختم ہوگیا سارے رابطے منقطع ہو گئے بس یادیں رہ گئیں
جیہ کو اس موقع پرمیری طرف سے دلی مبارکباد میری دعا ہے کہ اللہ جیہ کو ہمیشہ خوش و خرم رکھے اس کے راستے کی تمام مشکلات اور پریشانیاں دور فرمائے آمین
 
آخری تدوین:

رانا

محفلین
بہت بہت مبارک ہو جیہ بہنا محفل پر آٹھ سال۔:)
اور قیصرانی بھائی آپ کو بھی محفل پر آٹھ سال پورے ہونے کی بہت بہت مبارک ہو۔:)

یعنی یہ رکن موجود نہیں ہیں :)
یعنی آپ دونوں اتنے خطرناک ہیں کہ دونوں کے درمیان ایک ہی بندہ آیا اور بے چارہ صفحہ محفل سے ہی غائب ہوگیا بنا کوئی نشان چھوڑے۔:)
 

سلمان حمید

محفلین
مبارک آٹھ برسوں کی ہو یا پانچ کی، مبارک تو مبارک ہوتی ہے۔ "نواب اسلم رئیسانی"
تو پھر میری طرف سے بھی بہت بہت مبارک قبول کریں اور دعاگو ہوں کہ اللہ محفل میں آپ کے سو سال پورے کرے اور مجھے تب بھی مبارک دینے کے لیے موجود رکھے :)
 
Top