مبارکباد جیہ کے پانچ ہزار پیغامات

جیہ

لائبریرین
حسن انکل ۔ کوئی سازش نہیں ہورہی۔ جو حقیقت ہے وہی لکھتے ہیں سبھی۔

آپ اپنے دستخط کو دیکھیں ذرا، خود ہی اعتراف کر رہے ہیں کہ ۔۔۔۔ بات تو سچ ہے ،گر بات ہے رسوائی۔
مگر اس میں رسوائی کی کیا بات ہے؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
تو تم نے پتوں کا تکیہ بنایا ہی کیوں؟

تصویر پر تمہارا کوئی جواب نہیں آیا؟ یا دیکھی ہی نہیں؟
 

حسن علوی

محفلین
حسن انکل ۔ کوئی سازش نہیں ہورہی۔ جو حقیقت ہے وہی لکھتے ہیں سبھی۔

آپ اپنے دستخط کو دیکھیں ذرا، خود ہی اعتراف کر رہے ہیں کہ ۔۔۔۔ بات تو سچ ہے ،گر بات ہے رسوائی۔
مگر اس میں رسوائی کی کیا بات ہے؟؟


:eek:بھئی یہ بھی خوب کہی آپ نے، یعنی کہ اب دستخط سے کسی کی عمر کا تعین کیا جانے لگا:confused:
اب حقیقت کیا ھے یہ تو میرا اللہ ہی جانتا ھے آپی جی:) اور رہی بات دستخط کی وہ تو میں وقتاً فوقتاً تبدیل کرتا ہی رہتا ہوں اگر ایسی بات ھے تو آپ کے خیالات بھی تغیرات کی منازل طے کرتے رہیں گے;)

تو اس سے یہ کہاں ثابت ہوتا ہے کہ وہ انکل ہیں؟

بلکل بلکل وہی تو میں سمجھانے کی کوشش کر رہا ہوں انہیں شمشاد بھائی:(
 

شمشاد

لائبریرین
ایک تو سوات کی سردی، اوپر سے توپوں کی گھن گرج تو ایسے میں ذہن میں ایسی ہی باتیں آئیں گے ناں۔
 

ظفری

لائبریرین
یہ رہا اس بات کا تصویری ثبوت جو کہ میں نے ابھی ابھی امریکہ سے حاصل کیا ہے :

85ktrf4.jpg

شمشاد بھائی ۔۔۔ اس معصوم سے کون اُٹھک بیٹھک کروا رہا ہے ۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
ارے یہ آپ نہیں ہیں کیا؟ میں تو سمجھا تھا کہ آپ ہی کانوں کا ہاتھ لگا کر اللہ توبہ کر رہے ہیں جیسا کہ آپ نے اوپر لکھا ہے؟
 

ظفری

لائبریرین
ارے یہ آپ نہیں ہیں کیا؟ میں تو سمجھا تھا کہ آپ ہی کانوں کا ہاتھ لگا کر اللہ توبہ کر رہے ہیں جیسا کہ آپ نے اوپر لکھا ہے؟
کچھ دن پہلے جویریہ نے مجھے انکل بنایا تھا ۔ یہ تصویر دیکھ کر وہ مجھے اب کچھ اور ہی نہ بنا دے ۔ کچھ تو رحم کریں میرے حال پہ شمشاد بھائی ۔۔۔۔ آپ ایسے تو نہ تھے ۔ :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
انکل تو آپ کو زونی نے بھی بنایا تھا، تو کیا فرق پڑا آپ کی یا میری صحت پر؟ کچھ نہیں ناں۔ اب اگر کچھ اور بنائے گی تو وہ بھی دیکھ لیتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
بہار کا پیچھا اب چھوڑ بھی دیں، وہ تو اتنی بوڑھی ہو گئی ہے کہ نہ منہ میں دانت اور نہ پیٹ میں آنت، لیکن آپ کو بھی تو آثار قدیمہ سے ہی دلچسپی ہے۔
 

جیہ

لائبریرین
رکھیو غالب مجھے اس تلخ نوائی میں معاف
آج کچھ درد مرے دل میں سوا ہوتا ہے
 

جیہ

لائبریرین
نہ چھیڑ اے نکہت باد بہاری راہ لگ اپنی
تجھے اٹھکیلیاں سوجھی ہیں ہم بیزار بیٹھے ہیں :(
 

جیہ

لائبریرین
یہ تو انشاء اللہ خان انشاء‌نے کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔ میں نے کب کہا کہ غالب کا شعر ہے۔ اور آپ کا کیا خیال ہے کہ میں غالب کے سوا کسی اور کو نہیں پڑھا کیا؟:grin:
 

محمد وارث

لائبریرین
ضرور پڑھا ہوگا بھئی، لیکن میرے لیے یہ قیاس کرنا مشکل تھا کہ آپ کسی غیرِ غالب یا شریکِ غالب کا شعر پیش کریں گی بنسبتاً اس بات کے کہ میں اس شعر کو غالب کا شعر سمجھ لیتا۔ :)
 
Top