جی او ایس (یعنی گڈ آپریٹنگ سسٹم( کے متعلق مدد

قیس

محفلین
السلام علیکم!
میں آج دوبارہ ایک سوال کو ہی لیکر آیا ہوں کہ یقینا آپ دوستوں میں سے کسی نے جی او ایس کو استعمال کیا ہوگا، اس کی آئی ایس او فائل کو سی ڈی پر لانے کے بعد بھی محترم بوٹ نہیں کرتے اسکا کوئی علاج معالجہ یا بس اتنا ہی کام تھا انکا؟ اگر کوئی دوست اس معاملہ میں علم رکھتے ہوں تو براہ کرم اس سے مجھ خاکسار کو بھی سرفراز فرمائیں۔
والسلام
 

دوست

محفلین
یہ اوبنٹو بیسڈ لینکس آپریٹنگ سسٹم ہے۔ آپ اوبنٹو ہی انسٹال کیوں نہیں کرلیتے؟
اور اپنے سسٹم کی کنفگریشن بتائیں۔۔۔
اور مزید یہ کہ آپ کی آئسو امیج فائل کرپٹ ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے سی ڈی بوٹ نہیں کررہی یا پھر سی ڈی ہی سکریچ والی ہے جس کی وجہ سے بوٹ نہیں ہوپارہا۔
 
Top