جے یو ائی کا منشور

جمعیت علمائے اسلام نے بھی اپنا منشور پیش کردیاہے۔ ان کے منشور کے نکات بھی قابل تعریف ہیں
286791_26328532.jpg
 
سید ذیشان

محفلین
یعنی منشور بونگیاںمارنا ہوتا ہے
جے یو ائی کے پی کے پر حکومت کرچکی ہے

اور اس کا بیڑہ بھی غرق کر چکی ہے۔

اس منشور میں ایک کمی ہے۔ اس میں یہ نہیں بتایا کہ مریخ پر کسی پاکستانی خلاباز کو کب بجھوایا جائے گا-
 
مذاق برطرف

منشور تمام جماعتوں کا یکساں ہے۔

میرے خیال میں بہترین چوائس ن ہے۔ اس کے بعد جے یو ائی
 
آبی ٹوکول

محفلین
یعنی منشور بونگیاںمارنا ہوتا ہے
جے یو ائی کے پی کے پر حکومت کرچکی ہے
حضور تاریخ درست کریں جئ یو آئی نہیں بلکہ ایم ایم اے نے کے پی کے پر حکومت کی تھی جے یو آئی پر ہوتا تو ایم ایم اے کبھی وجود میں ہی نہیں آتی یہ تو بھلا ہو مولانا شاہ احمد نورانی اور قاضی حسین احمد صاحب جیسی مخلص اور دور اندیش قیادت کا کہ اسلامی جماعتوں میں اتحاد بن سکا مگر اب یہ دونوں ہی نہ رہے تو دلی دور است
 
درست ہے
پر وزیر اعلیٰ جے یو ائی کا ہے تھا
 
عسکری

معطل
اور اس کا بیڑہ بھی غرق کر چکی ہے۔

اس منشور میں ایک کمی ہے۔ اس میں یہ نہیں بتایا کہ مریخ پر کسی پاکستانی خلاباز کو کب بجھوایا جائے گا-
سونا ایک تولہ آج 45 ہزار کا ہے اتنی تنخواہ ہر مزدور کو کون پاگل دے گا ؟ اگر ایسا ہو جائے تو کارخانے کام دھندے سارے ایک ہفتے میں بند ہو جائیں گے کیونکہ لاگت درجنوں گنا بڑھ جائے گی اور مہنگائی بھی :cautious:
 
یہی تو یہ کہہ رہے ہیں کہ آج کے مہنگے تولے کو وہ اتنا کم نرخ پر لےآئیں گے کہ مزدور اپنی ایک دو تنخواہ سے ایک تولہ سونا آرام سے پورا کرسکے گا.
 
ہم کون ہوتے ہیں عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے دام طئے کرنے والے ؟ جس دن ہمارے ملک مین سونا عالمی مارکیٹ کی قیمتوں سے کم ہوا سارا کا سارا ایک ہفتے مین سمگل ہو کر دوبئی پہنچ جائے گا ۔ یہ منشور بنانے والے کوئی چول شخص تھے میری نظر میں ۔ جنہیں عالمی اقتصادی نظام کی الف بے نہیں آتی لگتا ہے مولانا نے اپنے کسی مدرسے کو لڑکے سے لکھوایا ہے یہ نعروں کا پلندہ جو کہ ناممکنات سے بھرا ہے ۔
 
عمراعظم

محفلین
تمام پارٹیاں اپنا منشور تو ہمیشہ بڑا دلکش بنا کر پیش کرتی ہیں۔البتہ یہ منشور عمل کی کسوٹی تک پہنچ کر تمام دلکشی کھو بیٹھتا ہے۔
 
زرقا مفتی

محفلین
سونا ایک تولہ آج 45 ہزار کا ہے اتنی تنخواہ ہر مزدور کو کون پاگل دے گا ؟ اگر ایسا ہو جائے تو کارخانے کام دھندے سارے ایک ہفتے میں بند ہو جائیں گے کیونکہ لاگت درجنوں گنا بڑھ جائے گی اور مہنگائی بھی :cautious:
کراچی: آئی ایم ایف کی جانب سے سونا فروخت کرنے کے اعلان کے بعد مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمتوں میں 1600 روپے کی ریکارڈ کمی واقع ہوئی۔
صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجہ ہارون چاند کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 50 ڈالر فی اونس کم ہوکر 1511 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 58 ہزار 600 روپے سے کم ہوکر 57 ہزار جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1371 روپے کمی کے بعد 48 ہزار 857 روپے ہوگئی ہے۔
 
تصحٰح کا شکریہ:roll:
 
Top