جے یو ائی کا منشور

شمشاد

لائبریرین
اس کی تھوڑی سی تفصیل بتائیں کہ ایک مزدور کی تنخواہ کیسے ایک تولہ سونے کے برابر کی جائے گی؟ ویسے یا نعرہ اس وقت سے لگ رہا ہے جب سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے تھی اور مزدور کی تنخواہ تین سو روپے تھی۔
 
ہم کون ہوتے ہیں عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے دام طئے کرنے والے ؟ جس دن ہمارے ملک مین سونا عالمی مارکیٹ کی قیمتوں سے کم ہوا سارا کا سارا ایک ہفتے مین سمگل ہو کر دوبئی پہنچ جائے گا ۔ یہ منشور بنانے والے کوئی چول شخص تھے میری نظر میں ۔ جنہیں عالمی اقتصادی نظام کی الف بے نہیں آتی لگتا ہے مولانا نے اپنے کسی مدرسے کو لڑکے سے لکھوایا ہے یہ نعروں کا پلندہ جو کہ ناممکنات سے بھرا ہے ۔
جناب اس کا مطلب یہ نہیں کہ سونے کی قیمت براہ راست کم کردی جائے گی (ان کی کیا سوچ ہے اس کا نہیں علم) بلکہ روپے کی قدر کو اس حد تک بڑھایا جائے، مہنگائ اس قدر تک کم اور مزدور تک کو اتنی رعایات دی جائے کہ سونا خریدنا خواب سے حقیقت بن جائے. اپنی "عالمی" معلومات درست کرلیں.
 
کراچی: آئی ایم ایف کی جانب سے سونا فروخت کرنے کے اعلان کے بعد مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمتوں میں 1600 روپے کی ریکارڈ کمی واقع ہوئی۔
صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجہ ہارون چاند کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 50 ڈالر فی اونس کم ہوکر 1511 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 58 ہزار 600 روپے سے کم ہوکر 57 ہزار جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1371 روپے کمی کے بعد 48 ہزار 857 روپے ہوگئی ہے۔

یہ ہے اپ کا ویژن؟ یعنی اپ کو گوارا نہیں کہ کوئی یہ تجویز پیش کرے کہ غریب کی تنخواہ بڑھا کر اتنی ہی کردیں جتنی 10 گرام سونے کی۔ فقط 57 ہزار روپے۔

جتنے بھی ترقی پذیر ممالک جو تھوڑے سے بھی ترقی پذیر ہیں جہاں انڈسٹری ترقی کررہی ہے جیسے کوریا، ملائیشیا وغیرہ وہاں کم ازکم تنخواھ بھی 1000 ڈالر سے زیادہ ہوتی ہے۔ جی ہاں کم ازکم۔ یہ کیسے ممکن نہیں کہ مزدور کی تنخواہ کم ازکم 1000 ڈالر نہ ہو؟ اس میں کوئی راکٹ سائنس نہیں۔ بس ویژن چاہیے۔ محنت چاہیے۔
پی ٹی ائی والوں کو یہ ہی نہیں پتہ کہ غریب کی کم از کم تنخواہ ایک تولہ سونا ہونی چاہیے۔ یہ ہے ان کا وژن۔ یہ کیا غریب کی بات کریں کہ پیٹ بھرے ممی ڈیڈی بوائز گرلز۔ ہاتھ میں گٹار پکڑے ہوئے
 
اس کی تھوڑی سی تفصیل بتائیں کہ ایک مزدور کی تنخواہ کیسے ایک تولہ سونے کے برابر کی جائے گی؟ ویسے یا نعرہ اس وقت سے لگ رہا ہے جب سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے تھی اور مزدور کی تنخواہ تین سو روپے تھی۔

شمشاد بھائی کوئی ناممکن نہیں۔ یہ تو بہت اسان ہے
ملک میں امن ہو، قدرتی وسائل اور انسانی وسائل کا درست استعمال ہو۔ لڑکے گانے بجانے کے بجائے کام کریں۔ صعنتی ترقی ہوگی تو ویلیو ایڈیڈ پراڈکٹس ایکسپورٹ ہونگی۔ زرمبادلہ ائے گا تو مزدور کی تنخواہ بڑھے گی۔ مزدور کی تنخواہ تو لازما پاکستان میں بڑھنی چاہیے۔ یہ تو پس رہا ہے پاکستان میں اور لڑکے بالے کنسرٹ کررہے ہیں
 
شمشاد

لائبریرین
تو بھائی کون کہتا ہے کہ مزدور کی تنخواہ ایک تولہ سونے کی قیمت کے برابر نہ کرو۔ کرو اور ضرور کرو۔
یا تو ان کی تنخواہیں بڑھاؤ یا پھر روپے کی قیمت اس سطح پر لے آؤ کہ معلوم ہو کہ بھئی روپے کی کچھ قدر و قیمت ہے۔
 
شمشاد بھائی روپے کی قدر اتنی اہم نہیں۔ مزدور کی تنخواہ 10 گرام سونے کے برابر ہونی چاہیے۔
اس کے لیے کام کرنا پڑے گا۔ بنیادی تعلیم اور اعلی تعلیم کو عام کرنا پڑے گا۔ یہ کبھی بھی نہیں ہوگی اگر ملک میں صعنتی ترقی ساتھ ساتھ نہ ہورہی ہو۔

ن لیگ ملک میں صعنتی ترقی کرسکتی ہے۔ اسکا ان کو تجربہ بھی ہے۔ جے یوائی بھی کے پی کے میں انسانی وسائل کے درست استعمال اور امن کی بحالی میں ہاتھ بٹاسکتی ہے۔

مگر یہ کام گانا و گٹار والوں کے نہیں ہیں
 
شمشاد

لائبریرین
ابھی تو یہ صورتحال ہے :

ایک خاتون سبزی والے "ایک روپے کا دھنیہ دینا۔"

سبزی والے نے دھنیہ دیا تو خاتون بولیں "یہ دھنیہ تو بالکل مرا ہوا ہے۔"

سبزی والا بولا "روپیہ بھی تو مرا ہوا ہے۔"

سمجھنے والوں کے لیے اس میں سبق ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی روپے کی قدر اتنی اہم نہیں۔ مزدور کی تنخواہ 10 گرام سونے کے برابر ہونی چاہیے۔
اس کے لیے کام کرنا پڑے گا۔ بنیادی تعلیم اور اعلی تعلیم کو عام کرنا پڑے گا۔ یہ کبھی بھی نہیں ہوگی اگر ملک میں صعنتی ترقی ساتھ ساتھ نہ ہورہی ہو۔

ن لیگ ملک میں صعنتی ترقی کرسکتی ہے۔ اسکا ان کو تجربہ بھی ہے۔ جے یوائی بھی کے پی کے میں انسانی وسائل کے درست استعمال اور امن کی بحالی میں ہاتھ بٹاسکتی ہے۔

مگر یہ کام گانا و گٹار والوں کے نہیں ہیں
اب چھوڑیں بھی خان صاحب۔

ن لیگ نے کتنی صنعتی ترقی کی ہے اپنے ادوار میں؟ فیصل آباد، گجرات، گوجرانوالہ، لالہ موسیٰ، سیالکوٹ ان کو دعائیں ہی تو دے رہے ہیں۔
 
ًًمیری نظر میں ن کو موقع نہیں ملا پور ی طرح حکومت کرنے کے لیے
ایک مرتبہ پانچ سال کی حکومت وفاق اور پنجاب میں مل جائے پھر دیکھیے گا۔
یہ جو انڈیسٹریز لگی ہوئی ہیں فیصل اباد یا سیالکوٹ میں ان سے پاکستان میں انقلاب نہیں ائے گا۔ پاکستان میں اب نالج بیسڈ انڈسٹری لگے گی تو انقلاب ائے گا۔ مثلا الیکڑونکس، کار، اور زراعتی انڈسٹری۔

پر یہ گانے بجانے والے معاملہ خراب کررہے ہیں
 
خوابوں کی دنیا سے واپس آ جائیں۔

جتنا ان کو فری ہینڈ ملا، شاید ہی پی پی پی کو بھی ملا ہو۔
 
حقیقت یہی ہے۔ دو ڈھائی سال کچھ بھی نہیں
پر ہر موقع پر کوئی نہ کوئی ہوسٹائل بندہ بیٹھا تھا صدارت پر۔
جو 2تہائی اکثریت ملی تھی وہ بھی اکثر ایجنیسوں کی وجہ سے تھی۔ اصل فری ہینڈ نہیں ملا پھر اصل ن لیگ تو اب بنی ہے جلاوطنی کے بعد
 
زرقا مفتی

محفلین
یہ ہے اپ کا ویژن؟ یعنی اپ کو گوارا نہیں کہ کوئی یہ تجویز پیش کرے کہ غریب کی تنخواہ بڑھا کر اتنی ہی کردیں جتنی 10 گرام سونے کی۔ فقط 57 ہزار روپے۔

جتنے بھی ترقی پذیر ممالک جو تھوڑے سے بھی ترقی پذیر ہیں جہاں انڈسٹری ترقی کررہی ہے جیسے کوریا، ملائیشیا وغیرہ وہاں کم ازکم تنخواھ بھی 1000 ڈالر سے زیادہ ہوتی ہے۔ جی ہاں کم ازکم۔ یہ کیسے ممکن نہیں کہ مزدور کی تنخواہ کم ازکم 1000 ڈالر نہ ہو؟ اس میں کوئی راکٹ سائنس نہیں۔ بس ویژن چاہیے۔ محنت چاہیے۔
پی ٹی ائی والوں کو یہ ہی نہیں پتہ کہ غریب کی کم از کم تنخواہ ایک تولہ سونا ہونی چاہیے۔ یہ ہے ان کا وژن۔ یہ کیا غریب کی بات کریں کہ پیٹ بھرے ممی ڈیڈی بوائز گرلز۔ ہاتھ میں گٹار پکڑے ہوئے
میرے وژن تک پہنچنے کی فکر نہ کریں میں نے صرف عسکری صاحب کی تصحیح کی تھی کہ سونے کے موجودہ ریٹ کے بارے میں۔
باقی ن لیگ کے اتحادی فضل الرحمن صاحب کے پی کے کی حکومت کے کرتا دھرتا رہے ہیں مزدوروں کی تنخواہ کیوں نہ بڑھائی اُس دور میں
اے این پی نے بھی ۲۰۰۸ میں یہی نعرہ لگایا تھا۔ اب پانچ سال گزرنے کے بعد بتائیں کتنی تنخواہیں بڑھائیں
معاشیات سے آپ کو شاید کچھ رغبت نہیں
مزدور کی تنخواہ ٦۰ ہزار ہوگی تو آپ کی برآمدات کی لاگت میں کتنا اضافہ ہوگا برآمدات کتنی مہنگی ہو جائیں گی کتنی مہنگائی بڑھے گی بجٹ خسارہ کہاں پہنچے گا کتنے نوٹ چھاپنے ہونگے
مثال ہی دینی ہے تو بھارت کی دیجیے بنگلہ دیش کی یا چین کی دیجیے۔
آپ کو تو شاید یہ بھی علم نہیں کہ امریکی اور یورپین کمپنیاں اپنی مصنوعات بھارت اور چین جیسے ملکوں میں تیار کروا رہی ہیں تاکہ مزدوروں کی کم اُجرت کے بإعث مصنوعات کی قیمتیں کم رہیں
 
شمشاد

لائبریرین
امریکی اور یورپین کمپنیاں اپنی مصنوعات بھارت اور چین جیسے ملکوں میں تیار کروا رہی ہیں۔

ان میں بنگلا دیش کو بھی شامل کر لیں۔

تقریباً سب کی سب اعلیٰ پائے کی جاپانی کمپنیاں چین اور بنگلہ دیش سے اپنا مال بنوا رہی ہیں۔
 
زرقا مفتی

محفلین
ًًمیری نظر میں ن کو موقع نہیں ملا پور ی طرح حکومت کرنے کے لیے
ایک مرتبہ پانچ سال کی حکومت وفاق اور پنجاب میں مل جائے پھر دیکھیے گا۔
یہ جو انڈیسٹریز لگی ہوئی ہیں فیصل اباد یا سیالکوٹ میں ان سے پاکستان میں انقلاب نہیں ائے گا۔ پاکستان میں اب نالج بیسڈ انڈسٹری لگے گی تو انقلاب ائے گا۔ مثلا الیکڑونکس، کار، اور زراعتی انڈسٹری۔

پر یہ گانے بجانے والے معاملہ خراب کررہے ہیں
1985 سے اب تک اقتدار میں رہنے والوں کو عمرِ خضر بھی مل جائے تو بھی کچھ نہ کر سکیں گے کیونکہ نہ ان میں اخلاص ہے نہ نیت نہ بصارت
 
عسکری

معطل
جناب اس کا مطلب یہ نہیں کہ سونے کی قیمت براہ راست کم کردی جائے گی (ان کی کیا سوچ ہے اس کا نہیں علم) بلکہ روپے کی قدر کو اس حد تک بڑھایا جائے، مہنگائ اس قدر تک کم اور مزدور تک کو اتنی رعایات دی جائے کہ سونا خریدنا خواب سے حقیقت بن جائے. اپنی "عالمی" معلومات درست کرلیں.
اور روپے کی قیمت کون بڑھائے گا ؟ یا روپے کی قیمت کا تعین کون کرتا ہے ؟:rollingonthefloor:
 
میرے وژن تک پہنچنے کی فکر نہ کریں میں نے صرف عسکری صاحب کی تصحیح کی تھی کہ سونے کے موجودہ ریٹ کے بارے میں۔
باقی ن لیگ کے اتحادی فضل الرحمن صاحب کے پی کے کی حکومت کے کرتا دھرتا رہے ہیں مزدوروں کی تنخواہ کیوں نہ بڑھائی اُس دور میں
اے این پی نے بھی ۲۰۰۸ میں یہی نعرہ لگایا تھا۔ اب پانچ سال گزرنے کے بعد بتائیں کتنی تنخواہیں بڑھائیں
معاشیات سے آپ کو شاید کچھ رغبت نہیں
مزدور کی تنخواہ ٦۰ ہزار ہوگی تو آپ کی برآمدات کی لاگت میں کتنا اضافہ ہوگا برآمدات کتنی مہنگی ہو جائیں گی کتنی مہنگائی بڑھے گی بجٹ خسارہ کہاں پہنچے گا کتنے نوٹ چھاپنے ہونگے
مثال ہی دینی ہے تو بھارت کی دیجیے بنگلہ دیش کی یا چین کی دیجیے۔
آپ کو تو شاید یہ بھی علم نہیں کہ امریکی اور یورپین کمپنیاں اپنی مصنوعات بھارت اور چین جیسے ملکوں میں تیار کروا رہی ہیں تاکہ مزدوروں کی کم اُجرت کے بإعث مصنوعات کی قیمتیں کم رہیں

یہ ہے اپ کا وژن :(۔ بدقستمی سے اپ مزدور کی تن خواہ کم رکھنا چاہتی ہیں؟
اگر امریکی اور یوریپن کمپنیاں اپنی مصنوعات بھارت اور چین جیسے ملکوں میں کرارہی ہیں تو کیا اچھا کررہی ہیں؟ اپ کو علم ہے کہ امریکہ اور یورپ میں مزدور کو کتنی سہولیات دی جاتی ہیں۔ جوکا م وہ چینی اور بھارتی مزدور کرتے ہیں وہ بہت ہی نچلے لیول کا ہوتا ہےاوراسکےباوجود امریکی کمپنیاں بھاری معاوضہ دیتی ہیں۔ مگر کیا اپ پاکستانی مزدوروں کو امریکی اور یورپی کمپنیوں کا ورنکنگ ڈونکی بنانے کا وژن رکھتی ہیں۔ افسوس ہوا یہ سن کر۔ کم ازکم وژن تو اچھا رکھنا چاہیے۔

دیکھیے ملک کی تقدیر بدلنی ہے تو ملک میں نینو بائیو، ائی ٹی، اور لائف سائنس کی صعنت کو ترقی دینا پڑے گا۔ اپنا وژن یہ رکھنا پڑے گا کہ ان مخصوص فیوچرانڈسٹریز کو اتنا گرو کریں کہ پرافٹ مارجن بے انتہا ہوجائے۔ لامحالہ ملک میں زرمبادلہ کی بڑھوتی ہوگی اور ہم اپنے لور لیول کے کام چین اور بھارتی مزدورں سے کروائیں۔

افسو س کہ پی ٹی ائی کے پڑھےلکھے لوگوں کے وژن انتے محدود ہیں۔ بہن وژن تو بڑا کریں۔ بڑا سوچیں۔پر لاجیکل
 
حسان خان

لائبریرین
دیکھیے ملک کی تقدیر بدلنی ہے تو ملک میں نینو بائیو، ائی ٹی، اور لائف سائنس کی صعنت کو ترقی دینا پڑے گا۔

یعنی ملک کی تقدیر بدلنی ہے تو جمعیت العلمائے اسلام کو ووٹ دیں؟ :p

حیرت ہے کہ جو سائنسی ترقی تحریکِ انصاف کے پڑھے لکھے لوگ نہیں لا سکتے، وہ آپ کے نزدیک مولاناؤں کو ووٹ دے کر آ جائے گی۔
 
عسکری

معطل
روپے کی قدر گھٹے گی۔ مگر تن خواہ سونے کے مقدار کے برابر ہوگی
روپے کی قدر کی اسقدر اھیمت نہیں ہے اس بات میں ۔ زرمبادلہ انا چاہیے
ہان ویری گڈ پیداواری لاگت بڑھے گی اور عالمی منڈی مین ہمارا مال مقابلے سے باہر ہو جائے گا فیکٹریاں اور کمپنیاں کنگال ہوں گی جس سے زر مبادلہ مزید کم ہو گا کیونکہ ایکسپورٹس کم ہوں گی۔ اس طرح ملک کا دیوالیہ نکلے گا مہنگائی بے قابو ہو گی اور ہم نے جو سالانہ اپنے بجٹ کا 29 فیصد حسہ سود دیتے ہیں وہ نہین دے سکیں گے اور اگلے سال ڈیفالٹر ہو کر بنکرپٹ ہو جائیں گے اس طرح ملک مین سول وار ضرور ہو گی اور ملک تباہ ہو جائے گا ۔:p اصل کام ہے پیداوار بڑھانا جس کے لیے انرجی کی ظرورت ہے انڈسٹری کی ضرورت ہے اور پھر ہمیں عالمی منڈی مین اپنا مقام بنانے کی ضرورت ہے ہمارا مال سستا اور بہتر کوالٹی کا ہو گا تو ہی ایکسپورٹ ہو گا جس سے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے اور روپے پر سے دباؤ کم ہو گا اور مہنگائی کا جن قابو میں آئے گا تبھی لوگ سونا خرید سکیں گے یا کم از کم جی تو سکیں گے ۔ یہاں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے یہ اکانومی ہے دنیا کی اکانومی مولانا کے حلوے کا تھال نہیں۔
 
Top