ج۔ھ۔ول۔۔ن۔۔۔۔ے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

الف نظامی

لائبریرین
کھیرا​
منے نے کھیرا ، چاقو سے چیرا
منے کی بہنیں
منے کے بھائی​
منے کی خالہ ، منے کی تائی
منے کا نوکر
منے کا نائی​
ہر ایک آیا
یوں غُل مچایا​
منے نے کھیرا
چاقو سے چیرا​
 

الف نظامی

لائبریرین
نہر میں آگ​
نہر میں اک دن
لگ گئی آگ​
پھوں پھوں کرتا
نکلا ناگ​
طوطا بولا
ٹَیں ٹَیں ٹَیں​
کوا بولا
کَیں کَیں کَیں​
بکری بولی
مَیں مَیں مَیں​
 

الف نظامی

لائبریرین
منا اور لڈو​
آہا آہا
ہو ہو ہو​
منا ایک
اور لڈو دو​
اک لڈو منے نے کھایا
دوسرا منا دوڑا آیا​
آہا آہا
ہو ہو ہو​
لڈو ایک
اور منے دو​
 

الف نظامی

لائبریرین
ایک دو​
ایک دو
میری بات سنو​
تین چار
چنے مسالے دار​
پانچ چھ
تم نے کھاے تھے​
سات آٹھ
قطب صاحب کی لاٹھ​
تو دس
آم کا میٹھا رس​
 

الف نظامی

لائبریرین
منے کی ماں​
منے کی ماں نے
انڈا ابالا
ہنڈیا میں ڈالا
دومنٹ گذرے
ڈھکنا اٹھایا
انڈا نہ پایا
چمچہ تھا ٹیڑھا
اوندھی تھی تھالی
ہنڈیا تھی خالی
قسمت تھی کھوٹی
روکھی تھی روٹی
گھر میں کسی نے
روٹی نہ کھائی
منے کے انڈے
تیری دہائی
منے کی خالہ
منے کی اماں
منے کے بھائی
جی بھر کے روئے
بھوکے ہی سوئے
 

الف نظامی

لائبریرین
بندر اور بندریا​
بندریا نے گھگرا پہنا
بندر نے شلوار​
بن ٹھن کر جب گھر سے نکلے
ہوگئی تکرار​
بندریا نے چھری اٹھائی
بندر نے تلوار​
لرتے لڑتے ہوگئے گھائل
کوئی نہ مانا ہار​
 

الف نظامی

لائبریرین
شریر لڑکا​
ایک تھا لڑکا بڑا شریر
نام تھا اس کا نور نذیر​
اک دن اس کا جی للچایا
گاوں سے چل کر شہر کو آیا​
شہر میں آ کر اس نے دیکھا
وہاں کا پیسا ۔ گاوں جیسا​
وہاں کا کھمبا ۔ ویسا ہی لمبا
وہاں کی روٹی ویسی ہی چھوٹی​
وہاں ڈھول ویسا ہی گول​
وہاں کی بلی ویسی ہی کالی
موٹی موٹی آنکھوں والی​
ویسے پودے ، ویسے پیڑ
ویسی بکری ، ویسی بھیڑ​
دل میں سوچا اور پچتایا
دوڑا دوڑا گھر کو آیا​
 

الف نظامی

لائبریرین
خوانچے والا​
خوانچے والے خوانچہ لا
خوانچہ لا
منے مجھ کو دام دکھا
دام دکھا
پہلے میں دیکھوں تو ذرا
لڈو تیرے کیسے ہیں
کیسے ہیں
اچھے ہیں تو لے لوں گا
جیب میں میرے پیسے ہیں
پیسے ہیں
لے لے پھر جھگڑا ہے کیا
سامنے تیرے رکھے ہیں
رکھے ہیں
پہلے بھی تو لیتا ہے
پہلے بھی تو نے چکھے ہیں
چکھے ہیں
میں نہ لوں گا ہوں ہوں ہوں
یہ لڈو تو چھوٹے ہیں
چھوٹے ہیں
میں بھی پھر اک بات کہوں
پیسے تیرے کھوٹے ہیں
کھوٹے ہیں
 

الف نظامی

لائبریرین
منا​
چمچہ لمبا ،تھالی گول
بندر لے کر آیا ڈھول​
پیڑ پہ ناچا کالا ناگ
چوہا گاتا آیا راگ​
چاند پہ جا کر کودا شیر
بلی کھاگئی سارے بیر​
چمچہ تھالی لے گیا ساتھ
منا رہ گیا خالی ہاتھ​
 

الف نظامی

لائبریرین
ٹوٹ بٹوٹ​
ایک تھا لڑکا ٹوٹ بٹوٹ
باپ تھا اس کا میر سلوٹ​
پیتا تھا وہ سوڈا واٹر
کھاتا تھا بادام اخروٹ​
[align=left:65e201c3f3]ایک تھا لڑکا ٹوٹ بٹوٹ[/align:65e201c3f3]ہر اک اس کی چیز ادھوری
کبھی نہ کرتا بات وہ پوری​
ہنڈیا کو کہتا تھا ہنڈی
لوٹے کو کہتا تھا لوٹ​
[align=left:65e201c3f3]ایک تھا لڑکا ٹوٹ بٹوٹ[/align:65e201c3f3]امی بولی بیٹا آو
شہر سے جاکر لڈو لاو​
سنتے ہی وہ لے کر نکلا
جیب میں ایک روپے کا نوٹ​
[align=left:65e201c3f3]ایک تھا لڑکا ٹوٹ بٹوٹ[/align:65e201c3f3]اتنا اس کا جی للچایا
رستے میں ہی کھاتا آیا​
کھاتے کھاتے آئی ہچکی
دانت میں اس کے لگ گئی چوٹ​
[align=left:65e201c3f3]ایک تھا لڑکا ٹوٹ بٹوٹ[/align:65e201c3f3]بھائی اسے اٹھانے آیا
ابا گلے لگانے آیا​
امی اس کی روتی آئی
ہائے میرا ٹوٹ بٹوٹ
ہائے میرا ٹوٹ بٹوٹ​
[align=left:65e201c3f3]ایک تھا لڑکا ٹوٹ بٹوٹ[/align:65e201c3f3]
 

الف نظامی

لائبریرین
گپ شپ​
بلی کو سمجھانے آئے
چوہے کئی ہزار​
بلی نے اک بات نہ مانی
روے زار و زار​
[align=left:94e24ed235]سنو گپ شپ ، سنو گپ شپ
ناو میں ندی ڈوب چلی[/align:94e24ed235]
ہاتھی کو چیونٹی نے پیٹا
مینڈک شور مچائے​
اونٹ نے آ کر ڈھول بجایا
مچھلی گانا گائے​
[align=left:94e24ed235]سنو گپ شپ ، سنو گپ شپ
ناو میں ندی ڈوب چلی[/align:94e24ed235]آدھی رات کو چاند اور سورج
بادل کے گھر آئے​
بجلی نے دروازہ کھولا
دونوں ہی گھبرائے​
[align=left:94e24ed235]سنو گپ شپ ، سنو گپ شپ
ناو میں ندی ڈوب چلی[/align:94e24ed235]
شیر اور بکری مل کر بیٹھے
گھوڑا گھاس نہ کھائے​
تینوں اپنی ضد کے پکے
کون کسے سمجھائے​
[align=left:94e24ed235]سنو گپ شپ ، سنو گپ شپ
ناو میں ندی ڈوب چلی[/align:94e24ed235]
 

الف نظامی

لائبریرین
پہیلی​
دیکھا ہم نے ایک پرندہ
کچھ پیلا کچھ سبز اور لال​
پیٹ میں اس کے ایک ہی ہڈی
کھال کے نیچے اس کے بال​
خون ہے اس کا میٹھا میٹھا
کڑوی کڑوی اس کی کھال​
[align=left:cc203b3ce1](آم)[/align:cc203b3ce1]
 

الف نظامی

لائبریرین
پہیلی​
دیکھا ایک نیا حیوان
دبلا پتلا اور بے جان​
پیٹھ کے اندر اس کے دم
دو پاوں ہیں اور چھ سم​
یونہی اس کا نام نہ بول
پہلے میری بات کو تول​
[align=left:745e6fd243](ترازو)[/align:745e6fd243]
 

الف نظامی

لائبریرین
پہیلی​
کال کلوٹا ، کال کلوٹا
چھوٹا چھوٹا موٹا موٹا​
چکنا چکنا گیلا گیلا
اندر سے کچھ پیلا پیلا​
ہری ہری سی اس کی چوٹی
ہلکی ہلکی ، چھوٹی چھوٹی​
چیریں اور پکایں اس کو
لوگ مزے سے کھائیں اس کو​
[align=left:63d63d7c18](بینگن)[/align:63d63d7c18]
 

الف نظامی

لائبریرین
پہیلی​
اک پری ہے رنگ رنگیلی سی
کچھ سبز سی ہے کچھ نیلی سی​
کچھ لال سی ہے کچھ پیلی سی
بارش میں نہا کر آتی ہے​
آتی ہے رنگ جماتی ہے
پھر پل بھر میں چھپ جاتی ہے​
بوجھو تو اس کا نام ہے کیا
دنیا میں اس کا کام ہے کیا​
[align=left:6e074b2d81](قوس قزح)[/align:6e074b2d81]
۔۔۔۔۔اختتام۔۔۔۔۔​
 

الف نظامی

لائبریرین
اش۔ت۔ہ۔۔ار​
جونہی بچہ ہوش سنبھالتا ہے تو
دادی اماں ، امی جان ، ابا ، بہن بھائی ، بلکہ گھر کے ہر اس فرد سے تقاضا کرتا ہے، جو اس سے عمر میں بڑا ہوتا ہے کہ وہ اسے کہانی سنائے
جاڑوں کی طویل راتوں میں بچے دادی اماں کے لحاف میں اکٹھے ہوجاتے ہیں اور بڑے ہی معصومانہ انداز میں کہتے ہیں ۔ دادی اماں! کوئی کہانی تو سناو۔
ایک کہتا ہے ۔ دادی اماں! چڑیا چڑے کی۔
دوسرا پکارتا ہے۔ نہیں پدی اور پدے کی۔
ننھی چیختی ہے۔ "نہیں جی! ہم تو بادشاہ کی کہانی سنیں گے"
اب
دادی اماں کھنکارتی ہوئی کہانی شروع کرتی ہیں :۔
ایک تھا بادشاہ
ہمارا تمہارا خدا بادشاہ
ایسی سب کہانیاں
جن کو بچے روز سنتے ہیں مگر اکتاتے نہیں۔
آپ کو ہماری کتاب
بچوں کی کہانیاں میں ملیں گی تصویروں کے ساتھ
فیروز سنز
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top