تاسف حافظ سمیع اللہ آفاقی کی ہمشیرہ کی تندرستی کے لئے دُعا کی درخواست

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

نازنین ناز

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میری اپیا (سمیع بھائی کی ہمشیرہ) کی طبیعت انتہائی ناساز ہےاور وہ ہاسپٹل میں ایڈمٹ ہیں۔ تمام محفلین سے ان کی صحت وتندرستی کی دُعا کی درخواست ہے۔
اللہ انہیں شفائے کاملہ عاجلہ مستمرہ عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ مریضہ کو صحت عاملہ و کاملہ عطا فرمائے۔ اور وہ تندرست ہو کر اپنے گھر آ جائیں۔
 

مغزل

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میری اپیا (سمیع بھائی کی ہمشیرہ) کی طبیعت انتہائی ناساز ہےاور وہ ہاسپٹل میں ایڈمٹ ہیں۔ تمام محفلین سے ان کی صحت وتندرستی کی دُعا کی درخواست ہے۔
اللہ انہیں شفائے کاملہ عاجلہ مستمرہ عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاۃ
پیاری بہنا۔
یہ جان کر د لی صدمہ ہوا مالک و مولیٰ ہماری بہن کو اپنے حبیب نبی اکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وسیلہ جلیلہ اور کربلا کے معصومین وبیماران کے صدقے
میں صحتِ کاملہ عاجلہ نصیب فرمائے ۔ اللہ پاک ہر دکھ پریشانی بیماری آفات ناگہانی سے اپنی امان میں رکھے ۔ میں بھائی کی خدمت میں حاضر ہوتا ہوں انشااللہ
حضور نبیِ کریم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم جب بیمار کی عیادت کو جاتے تو ماتھے پر دستِ مبارک رکھ کر فرماتے ’’ لا بَا سَ طہورا، انشا للہ ‘‘ اللہ اپنے حبیبِ پاک کی
اس ادا اس سنّت کے صدقے میں ہماری بہنا کو شفائے کاملہ عاجلہ نصیب فرمائے ۔۔آمین بجاہ النبی الامین
 
اس وقت چھوٹا بھائی ہسپتال میں ہے، علاج جاری ہے، کچھ ٹیسٹ وغیرہ کی رپورٹوں کا انتظار ہے جس کی روشنی میں باقاعدہ تشخیص کے ساتھ علاج شروع ہوجائے گا ان شاء اللہ
آپ سب کی پرخلوص دعاؤں کے طفیل ان شاء اللہ جلد صحت یابی کا یقین ہے۔ :)
 

مغزل

محفلین
اللہ کرم کرنے والا ہے سمیع اللہ بھائی اللہ سمیع و بصیر ہے وہ دلوں کے حال جانتا ہے ، اللہ صحتِ کاملہ عاجلہ عادلہ مستمر ہ عطا فرمائے ۔لاباس طہورا انشا اللہ، آمین
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top