دراصل ابن سعید محفل کے انفراسٹرکچر ایکسپرٹ ہیںجی میرا بھی یہی خیال ہے۔ ویسے مجھے لگتا ہے کہ اردو محفل کی فعال انتظامیہ میں سے اب صرف ابن سعید بھائی ہی باقی رہ گئے ہیں۔ ہر کام کے لیے انہی کو ٹیگ کرنا پڑتا ہے۔ کیا کوئی اور نہیں ہے ان کی مدد کے لیے؟؟
ترسیمہ جات کی اونچائی کو اگر مد نظر رکھا جائے تو یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔ سب سے اونچا ترسیمہ ڈھونڈنا بھی کوئی اتنا مشکل کام نہیںیہ مسئلہ حل تو کیا جا سکتا ہے، لیکن نستعلیق کے ساتھ یہ دائمی مشکل ہے کہ سطر کی اونچائی بڑھا دیں گے تو کوئی اور اونچا نام سامنے آ جائے گا اور بہت زیادہ اونچائی بڑھا دینے پر سطور کے ما بین فاصلہ بہت بڑھ جائے گا۔
ایسی کوئی سی ایس ایس پراپرٹی ہمارے علم میں نہیں جس کی مدد سے اسے خود کار انداز میں سطر کی اونچائی متعین کی جا سکے۔ترسیمہ جات کی اونچائی کو اگر مد نظر رکھا جائے تو یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔ سب سے اونچا ترسیمہ ڈھونڈنا بھی کوئی اتنا مشکل کام نہیں
میں شاید پوری بات سمجھا نہیں پایا۔ میرا مطلب سی ایس ایس کے ذریعہ سطر کی اونچائی تلاش کرنا نہیں بلکہ جمیل نوری نستعلیق فانٹ کا سب سے اونچا ترسیمہ بطور سطور کی پیمائش کے استعمال کرنا تھا۔ نستعلیق خط چونکہ ترچھا ہوتا ہے یوں اس خط میں اونچا ترین ترسیمہ سب سے زیادہ حروف اور سب سے اونچی اختتامی شکل والا ہوگا۔ تمام ترسیمہ جات کی سارٹنگ کے بعد یہ دو ترسیمے ملے ہیں جوکہ فانٹ میں اونچے ترین ہیں:ایسی کوئی سی ایس ایس پراپرٹی ہمارے علم میں نہیں جس کی مدد سے اسے خود کار انداز میں سطر کی اونچائی متعین کی جا سکے۔