محمد وارث

لائبریرین
ایک مرتبہ مولانا حالی سہارنپور گئے اور وہاں کے ایک معزز رئیس زمیندار کے پاس ٹھہرے۔ گرمی کے دن تھے اور مولانا کمرے میں لیٹے ہوئے تھے۔ اسی وقت اتفاق سے ایک کسان آگیا تو رئیس نے اسے کہا کہ جو بزرگ آرام کر رہے ہین ان کو پنکھا جھلو۔ وہ پنکھا جھلنے لگ گیا۔

تھوڑی دیر بعد اس کسان نے رئیس سے پوچھا کہ یہ کون بزرگ ہیں۔ رئیس نے کہا، کم بخت تو ان کو نہیں جانتا یہ مولوی حالی ہیں اور سارے ہندوستان میں ان کا چرچا ہے۔ یہ سن کر وہ کسان بولا، "حضور کبھی ہالی (ہل چلانے والے) بھی مولوی ہوئے ہیں۔"

مولانا حالی یہ سن کر پھڑک کر اٹھے اور رئیس سے کہنے لگے، "حضرت اس تخلص کی داد آج ملی ہے۔"
 
Top