حامد میر: خبر دینے والا خود خبر بن گیا

فخرنوید

محفلین
جناب حامد میر کے بارے میں ایک آڈیو ریلیز ہوئی ہے جو کہ یو ٹیوب پر سنی جا سکتی ہے۔جس میں انہیں طالبان لیڈر سے گفت شنید کرتے ہوئے سنوایا گیا ہے۔
1100942602-1.gif


روزنامہ ایکسپریس مورخہ 17 مئی 2010

مذید تفصیل و بشکریہ: انمول اردو
 

سویدا

محفلین
ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ !
ویسے اس پوری گفتگو کو سننے کے بعد میرے اس خیال کو مزید تقویت مل گئی کہ اس وقت اسلام کا نام لے کر بہت سے لوگ اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں
ساتھ ہی یہ بھی کہ میڈیا پر جو کچھ دکھایا جارہا ہے حقائق اس سے بہت مختلف ہیں ۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
مجھے حیرت صرف اس بات پر ہے کہ حامد میر کے والد وارث میر کیسے اعلیٰ حریتِ فکر کے مجاہد تھے اور ان کا بیٹا ان کے بالکل بر عکس ہے۔
 

فخرنوید

محفلین
اس آڈیو کے بارے میں کہا گیا ہے کہ اس میں وہ حکیم اللہ محسود کے نائب سے بات چیت کر رہا ہے۔ جبکہ حامد میر ایسی کسی چیز سے انکاری ہے اور اس نے کہا ہے کہ یہ گورنر کے اخبار کی سازش ہے ۔اور یہ کہ پی ٹی سی ایل نے بھی ایسی کسی ریکارڈنگ سے انکار کیا ہے۔
مکمل مضمون بمعہ حامد میر کی ای میل اس ربط پر موجود ہیں۔
 

خواجہ طلحہ

محفلین
ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ !
ویسے اس پوری گفتگو کو سننے کے بعد میرے اس خیال کو مزید تقویت مل گئی کہ اس وقت اسلام کا نام لے کر بہت سے لوگ اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں
ساتھ ہی یہ بھی کہ میڈیا پر جو کچھ دکھایا جارہا ہے حقائق اس سے بہت مختلف ہیں ۔
میڈیا جدید جنگ کا ایک ایسا ہتھیار ہے،جو لوگوں کی ذہن سازی کرنے کےلیے استعمال کیا جاتا ہے۔ جو زیادہ طاقت ور ہوگا یہ ہتھیار اسی کےقبضے میں ہوتا ہے۔اوروہ اسے اپنی مرضی سے استعمال کرتاہے۔اور لوگوں کا ذہن" اسی مرضی "کے مطابق پرورش پاتا ہے۔
 

دوست

محفلین
سلمان تاثیر کا اخبار وقت تو ویسے بھی ایسی خبروں کے لیے بدنام ہے۔
 

طالوت

محفلین
اگر یہ خبر سچ بھی ہو تو مجھے حیرت نہیں ۔ پاکستان کے بہت سے صحافی طالبان القاعدہ سی آئی اے آئی ایس آئی وغیرہ سے روابط رکھتے ہیں اور اکثر “اندر“ کی خبریں اپنے کالموں میں درج کرتے ہی رہتے ہیں ۔ اور ساری دنیا میں صحافیوں کے ایسے روابط ہوتے ہیں ۔
وسلام
 
Top