زبیر مرزا
محفلین
امین تمھاری کچھ باتوں سے میں قطعی متفق نہیں اور میں اس پر کوئی تبصرہ بھی نا کرتا تم نے ایسے وقت میں ٹیگ کیا جب میں
ایک دھاگے میں شرپسندی کا سامنا کرکے تلخی سے بھرا بیٹھا تھا - تمھیں آزادی اظہار کا پورا حق ہے میں بہت سارے دھاگوں میں
جواب نہیں دیتا کہ ماحول کو تلخ کرنا یا بحث مبحاثے کرنا مجھے پسند ہے نا میری عادت-
تمھاری کچھ باتوں سے اور اندازسےتکلیف ہوئی تو کچھ باتیں کہہ ڈالیں - تم نے معذرت کی میں بات بھول گیا - مجھے نا تو اپنی آپا کی تربیت پر
شک ہےاورنا تمھارے کسی فعل سے پاکستان دشمنی کا گمان ہے - میری گذارش اتنی ہی رہی ہے کہ خدارا اس ملک سے خود کو الگ کرکے اس پر
تنقید مت کرو اس کے نقائص بیان کرو تو ایسے جیسے کسی دوست یا بھائی کی غلطی پر اس کی بھلائی کی خاطر بات کی جاتی ہے
امین آج کل میڈیا پر لوگ بیٹھ کردن رات پاکستان کے مسائل اور خرابیوں پر بات کرتے نہیں تھکتے لیکن کتنے ایسے ہیں جو ان مسائل
کا حل بتاتے ہیں ؟ جو مسائل کی نشاندہی تو کرے مگر اس کا حل نا بتائے تو جان لو کہ وہ خود بھی مسائل کی وجہ اور اس کا حصہ ہیں
امین میں پاکستان کے مسائل سے ناواقف نہیں ہوں زندگی کا بیشتر حصہ وہیں گزارا ہے اور اب بھی میرا بھائی ، رشتے دار اور دوست
ان حالات و مشکلات سے نبرد آزما ہیں -
ہمیں مسائل کا حل سوچنا ہوگا کوئی تعمیری اور مثبت راستہ ڈھونڈنا ہوگا - میں پاکستان جاتا ہوں تو اپنے بھائی کو دوستوں کو حالات
کا مقابلہ جراءت سے ہمت سے بناء جنجھلائے کرتا دیکھتا ہو میڈیا پر چلاتے اور تباہی اور مایوسی کی باتیں کرتے اپنے تئیں خود کو
دانشور اوررہبرقوم سمجھنے والوں بے عملوں کا بہترین اور عملی جواب پاتا ہوں - یہ لوگ مسائل کا رونا نہیں روتے بلکہ سماجی کاموں میں مگن رہتے ہیں
یہ مصائب کا جی داری سے سامنا کرتے ہیں تو میں حیران رہ جاتا ہوں اور ان سے ہمت ، حوصلے اور مثبت سوچ کی نئی
روشنی پاتا ہوں -
امین حب الوطنی یہ ہے کہ اپنے فرائض کی ادائیگی کی جائے اپنے حصے کا کام یہ کہہ کر نا چھوڑ دیا جائے کیا اس سے کیا فرق پڑے گا
یا سب یہی کررہے ہیں - ہمیں تعمیروطن کا کام کا آغاز محلے اور گلی کی سطح سے شروع کرنا ہوگا- انقلاب نعروں اور تقریروں سے
نہیں آتے عمل سے آتے ہیں - شعور اُجاگر کرنا برائی کا تذکرہ غلط نہیں ہے -دو منفی مل کرمثبت نہیں بنتے تم مجھ سے بہتر جانتے ہو-
- پیارے بھانجے تم مجھے بے حد عزیز ہو تم کو یوں اُلجھتا دیکھنا تکلیف کا باعث ہے - تمھارے حوصلے یہ جذبے تو سرمایہ ہیں
ہم کو شکاتیں اپنوں سی ہی ہوتی ہیں تم کو مجھ سے ملک شکایت کا پورا حق ہے بس انداز اپنائیت والا ہو تو دیکھنا ساری بدگمانیاں ختم ہوجائیں گی
جیتے رہواور سدا خوش رہو اور شادی کی تیاریاں کرو کہ ہم آئیں تو بہو سے فرمائش کرکے الائچی والی چائے بنوائیں