مبارکباد حجاب صاحبہ کی ترقی

حجاب

محفلین
شمشاد نے کہا:
نئے عہدے کی بہت بہت مبارک ہو۔

آپ کے 500 خطوط بہت سے اراکین کے 5000 خطوط پر بھاری ہیں۔

بہت شکریہ شمشاد صاحب آپ کے یہ الفاظ میرے لئے اعزاز سے کم نہیں آپ کا شکریہ کے آپ ایسا سمجھتے ہیں۔

بہت شکریہ آپ سب کا ، ظفری۔سارہ خان۔تفسیر صاحب۔اعجاز صاحب۔جیہ۔ڈاکٹر عباس۔دوست ۔
اور شگفتہ آپ کا بھی بہت شکریہ ۔اوتار پسند کرنے کا بھی شکریہ یہ اوتار میرے چھوٹے بھائی نے دیا تھا مجھے تلاش کرکے کے تم پر سوٹ کرتا ہے لگا لو محفل پر۔
اُس کے خیال میں ،میں یونہی منہ بنائے رکھتی ہوں۔
:oops:
 
بہت عمدہ حجاب ،

کافی تیزی سے پوسٹس کی ہیں اور مفید بھی۔ خاص‌ طور پر دانت، ناک ، آنکھیں‌ جنہیں محفل پر کسی نے خاص‌ اہمیت نہ دی تھی ان پر تفصیلی روشنی ڈال کر بحث‌ کی نئی جہتیں کھول دیں۔ اس کے علاوہ نت نئی کھانے کی ڈشیں بھی متعارف کروائیں جن میں‌سے کئی کے نام بھی میں نے پہلی دفعہ سنے۔

بھائی کے مشاہدے کی میں داد دوں گا اور اوتار ڈھونڈنے میں جو صدق دل سے محنت کی ہو گی وہ داد سے بالاتر ہے۔ ویسے منہ بنانے میں محفل میں کوئی اور بھی کافی ماہر ہے چلو اب یہ معاملہ ایک فرد تک محدود نہیں رہا۔

اور ہاں ‌مبارک تو دی ہی نہیں بہت بہت مبارک ہو :lol:
 
حجاب

محفلین
محب علوی نے کہا:

شکریہ جناب محب ،چلیں شکر کہ میری وجہ سے آپ کو نئی جہتوں پر بحث کا موقع تو ملا،مگر آپ تو دانت پر بحث کے بعد ہی میدان چھوڑ گئے۔ :p
اب اتنی زیادہ داد طلب بات بھی نہیں اوتار کی تلاش،منہ بنانا بھی ایک آرٹ ہے جو ہر کسی کو نہیں آتا ،اگر لوگ منہ نہ بنائیں تو یہ انوکھا آرٹ کیسے دیکھنے کو ملے ، :wink:
 
شمشاد

لائبریرین
لو جی اتنی مشکل سے تو ان کے بھائی نے یہ تصویر ڈھونڈ کے دی ہے اور آپ کہتے ہیں کہ تبدیل کرو، کیوں بھئی؟
 
شمشاد

لائبریرین
لیکن انہوں نے خود اقرار کیا ہے کہ بقول بھائی میں ہر وقت منہ بنائے رکھتی ہوں۔ اور یہی ان پر سُوٹ بھی کرتا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
ادھر تو آیا ہی نہیں، ویسے اگر یہ بلی ود کلاشنکوف ہے تو یقیناّ اس میں آپ کے لیے پیغام ہے۔ آپ ہی نے پہلے والے اوتار پر اعتراض کیا تھا ناں۔ :cry:
 
حجاب

محفلین
یہ اوتار میں نے تلاش کیا ہے شاہد صاحب اچھا ہے ناں پسند کرنے کا شکریہ،اور یہ شمشاد صاحب بھی نہ بس آپ کو ڈرا رہے ہیں ،ویسے شمشاد صاحب آپ کی بات پڑھ کر اتنی ہنسی آئی کہ بس کیا بتاؤں :D
 
حجاب

محفلین
بلّی پنجے بھی مارتی ہے :p اور میں پانی کی بلی کیسے ہوں بھلا ،میں تو خشکی پر رہتی ہوں :shock:
 
اچھا خشکی پر کہاں‌ رہتی ہے یہ پانی کی بلی بھلا ؟؟

نوٹ‌ ، تمام لڑکیوں‌نے بلیوں‌کی طرح‌کے ناخن رکھے ہوتے ہیں‌اسی لئے حجاب پنجے بھی مار سکتی ہے ۔۔ شکریہ
 
حجاب

محفلین
خشکی پر درخت کے اوپر رہتی ہے بلّی ،

کوئی نہیں میں بلی کی طرح ناخن نہیں رکھتی،پنجے بھی بلی مارتی ہے ۔میرے پاس تو کلاشنکوف ہے۔ :p
 
Top