پتہ چلا کہ حجاب صاحبہ کی دادی کا انتقال ہو گیا ہے۔
پڑھ کر بہت افسوس ہوا ۔ اللہ انھوں جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے۔ آمین۔
یہ دنیا یونہی قائم ہے۔ آدم علیہ السلام سے لے کر اب تک انسان دنیا میں آتا ہے اور چلا جاتا ہے۔ آنے کی تو عمر ہے۔ کہ بچہ ہی اس دنیا میں آئے گا۔ لیکن اس دنیا سے جانے کی کوئی عمر نہیں۔ یہ دنیا رہنے کی جگہ نہیں ہے۔ ہمارا اصل مقام تو آخرت ہے ہمیں ہر وقت جانے کے لئے تیار رہنا چاہیے۔ دنیا کیلئے اتنی کوششیں کریں جتنا یہاں رہنا ہے۔ آخرت کیلئے اتنی جتنا وہاں رہنا ہے۔
اللہ ہمیں اور آپکو عمل کی توفیق دے۔ آپکو اور آپکے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین۔