حجیتِ حدیث پر مفتی تقی عثمانی کی مشہور کتاب

باذوق

محفلین
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

مفتی محمد تقی عثمانی حفظہ اللہ ہمارے عہد کے ایک معروف دینی اسکالر ہیں۔ بعض افکار و نظریات سے کچھ اختلافات کے باوجود ایک غیرجانبدار ذہن کے لیے آپ کی تحقیقی و علمی کاوشوں اور خدمات سے یکسر انکار ممکن نہیں ہے۔
آپ کی لاتعداد تصانیف میں صحیح بخاری کی شرح "انعام الباری (7 جلدیں)" بھی شامل ہے۔ آپ کی تصانیف کی ایک جھلک یہاں ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔
اور آپ کی آفیشل ویب سائیٹ یہاں موجود ہے۔

دورِ حاضر میں انکارِ حدیث کا فتنہ جتنی تیزی سے اپنا جال پھیلا رہا ہے اس سے اہل علم کے علاوہ دین کی تھوڑی بہت سمجھ رکھنے والا مسلمان بھی متفکر ہے۔
احادیثِ نبوی (صلی اللہ علیہ وسلم) کی حجیت اور اہمیت کو مشکوک بنانے کی کوشش اور اس ضمن میں جو طرح طرح کے شبہات پیدا کئے جا رہے ہیں ، ان کے ازالے کے لیے اردو میں اچھا خاصا لٹریچر موجود ہے (بلکہ انکارِ حدیث کے موضوع پر ایک جامع ومسبوط انسکائیکلوپیڈیا یہاں ملاحظہ کی جا سکتی ہے)۔ لیکن انگریزی زبان میں ایک ایسے مختصر کتابچے کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی جو مختصر وقت میں حدیث کا تعارف کروا کر اُن شبہات کا ازالہ کر سکے جو ایک عام آدمی کے ذہن میں پیدا کر دئے گئے ہیں۔

1989ء میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام "حجیتِ حدیث" کے موضوع پر جب ایک محفلِ مذاکرہ ترتیب دیا گیا تو جسٹس تقی عثمانی نے بھی اپنا انگریزی مقالہ ۔۔۔
The Authority of Sunnah
پیش کیا۔
بعد میں یہی مقالہ کتابی صورت میں بھی شائع ہوا۔
اردو داں طبقے کی خواہش پر مولانا تقی عثمانی کے بھتیجے سعود اشرف عثمانی نے سلیس اور شگفتہ رواں دواں زبان میں اسی کتاب کا اردو ترجمہ منظر عام پر لایا ہے۔
یہ اردو ترجمہ حجیتِ حدیث کے نام سے کافی معروف و مقبول ہوا ہے۔ علم حدیث سے معمولی سا شغف رکھنے والے کو بھی یہ کتاب یقیناً پسند آئے گی اور وہ اسے کافی مفید بھی محسوس ہوگی ان شاءاللہ۔

حجیتِ حدیث ، پ۔ڈ۔ف شکل میں ذیل کے ربط سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے :

کتاب کا نام : حجیتِ حدیث (مولانا جسٹس تقی عثمانی کی انگریزی کتاب The Authority of Sunnah کا سلیس اردو ترجمہ)
تصنیف : مولانا جسٹس محمد تقی عثمانی
اردو ترجمہ : سعود اشرف عثمانی
پ۔ڈ۔ف فائل کے صفحات : 163
پ۔ڈ۔ف فائل سائز : 17MB
ناشر : ادارہ اسلامیہ ، لاہور۔


کتاب کا مختصر تعارف :
- سنت کی اہمیت اور اس کے صحیح مقام کا معروضی خاکہ
- احادیث کے بارے میں بنیادی سوالوں کے جواب
- شکوک و شبہات اور مغالطوں کا تسلی بخش تجزیہ
- سنت اور اس کے عمومی خد و خال پر انتہائی مفید کتاب


حجیتِ حدیث ڈاؤن لوڈ لنک

کتاب کے مضامین کی مکمل فہرست

باب نمبر | صفحہ نمبر | فہرست کتاب حجیتِ حدیث : مضامین کے عنوان
0 | 5 | پیش لفظ
1 | 7 | سنت ۔ اسلامی قانون کا دوسرا سرچشمہ
1 | 8 | سنت کی تعریف
1 | 8 | پیغمبر علیہ الصلوٰۃ والسلام کی مرتبہ
1 | 12 | رسول کی اطاعت
1 | 23 | رسول کا اتباع
2 | 31 | وحی کی دو اقسام
2 | 31 | وحی کی پہلی قسم : وحی متلو
2 | 31 | وحی کی دوسری قسم : وحی غیر متلو
2 | 32 | وحی کی دوسری قسم کا ثبوت قرآن کریم سے
2 | 53 | پیغمبر کی اطاعت اور حاکم کی اطاعت میں فرق
3 | 61 | حجیت رسالت اور اس کا وسیع دائرۂ اختیار
3 | 61 | پیغمبر کے اختیارات بحیثیت قانون ساز
3 | 71 | پیغمبر کے اختیارات بحیثیت مفسر قرآن
3 | 73 | پیغمبری تفسیرِ قرآن کی چند مثالیں
3 | 79 | کیا قرآن کریم تشریح طلب ہے؟
3 | 82 | احکام رسالت اور حدود وقت
3 | 90 | دنیاوی معاملات میں پیغمبر کی حاکمیت
3 | 94 | کھجور کے درختوں پر تابیر کا واقعہ
4 | 103 | سنت کا درجہ استناد ، تاریخ کی رو سے
4 | 103 | حفاظت حدیث - احادیث کی تین اقسام
4 | 104 | 1 - (i) متواتر (ii) متواتر باللفظ (iii) متواتر بالمعنی
4 | 104 | 2 - مشہور
4 | 106 | 3 - خبر واحد
4 | 106 | پہلی دو اقسام کا درجہ اعتبار
4 | 109 | حفاظت حدیث کے متفرق طریقے
4 | 109 | 1 - بذریعے یادداشت
4 | 118 | 2 - مذاکرے
4 | 122 | 3 - تعامل
4 | 123 | 4 - کتابت
5 | 131 | تاریخ تدوین حدیث
5 | 131 | عہد رسالت میں احادیث کی تدوین
5 | 132 | آنحضرت (صلی اللہ علیہ وسلم) کی ہدایت پر محفوظ کردہ احادیث
5 | 132 | کتاب الصدقہ
5 | 133 | صحیفہ حضرت عمرو بن حزام (رضی اللہ عنہ)
5 | 134 | دیگر گورنروں کو تحریری ہدایات
5 | 134 | مختلف وفود کو تحریری ہدایات
5 | 138 | صحابہ کرام (رضی اللہ عنہم) اور تدوین حدیث
5 | 138 | حضرت ابوھریرہ (رض) کے مسودات
5 | 139 | مسودہ حضرت عبداللہ ابن عمر (رض)
5 | 141 | مسودہ حضرت انس بن مالک (رض)
5 | 142 | مسودہ حضرت علی (رض)
5 | 143 | مسودہ حضرت جابر (رض)
5 | 144 | مسودہ حضرت عبداللہ بن عباس (رض)
5 | 146 | دور تابعین میں حدیث کی تدوین
5 | 148 | پہلی صدی ہجری کی تدوین حدیث
5 | 150 | دوسری صدی ہجری کی تدوین حدیث
5 | 150 | دوسری صدی ہجری کی تصنیف شدہ کتب حدیث
6 | 155 | احادیث پر جرح و تعدیل
6 | 157 | 1 - راویوں کی چھان بین
6 | 158 | تہذیب التہذیب از حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ
6 | 159 | لسان المیزان از حافظ ابن حجر
6 | 159 | تعجیل المنفعہ از حافظ ابن حجر
6 | 161 | 2 - اتصال سند
6 | 163 | 3 - دیگر روایات سے تقابل و موازنہ
6 | 163 | 4 - حدیث کا مجموعی تجزیہ
6 | 164 | خلاصہ بحث
 

باذوق

محفلین
اس کی ٹیکسٹ فائل بھی کہیں شئر کریں تاکہ لائبریری بھی اس کا فائدہ اٹھائے۔
السلام علیکم۔
ٹیکسٹ فائل سے مراد ، اگر فہرستِ مضامین (TOC) ہے تو یہاں ایکسل فائل اٹیچ کر رہا ہوں۔

برسبیل تذکرہ ، اس کتاب کے کچھ صفحات میں نے کمپوز کئے تھے ماضی میں۔ ڈھونڈنے پر مل جائیں تو یہاں لگا دوں ، ان شاءاللہ۔
 

باذوق

محفلین
یہ آپ نے کیا ایکسل میں کمپوز کی ہے یا ایم ایس ورڈ میں؟
کمپوزنگ کا سارا کام (ذاتی طور پر) میں نوٹ پیڈ ہی میں کرتا ہوں۔
ہاں ، بہت سی اردو کتب کے "فہرستِ مضامین (Table of Content)" کی جتنی فائلیں بنائی ہیں وہ ساری کی ساری ایکسل میں ہیں۔ جیسا کہ "الرحیق المختوم" کی فہرست (ایکسل فائل) کا ذکر یہاں کیا ہے۔
نوٹ پیڈ میں کمپوز کر کے ایکسل میں پیسٹ کر لیتا ہوں۔ سرچنگ کی سہولت بےشک ورڈ میں بہت زیادہ ہے لیکن ایکسل میں copying کی سہولت بےانتہا آسان۔ صرف ایک cell سلیکٹ کریں اور سارا مواد کاپی کریں جبکہ ورڈ میں manually پیرا یا فقرہ کو سلیکٹ کرنا پڑتا ہے۔ اسی لیے میں نے قرآنی تراجم کو ایکسل میں ڈھالنے کی سوچ اپنائی ہے۔
اور ابھی حال میں ، میں نے قرآن کے تین اردو تراجم اور ایک عربی متن (مدینہ مصحف) ایکسل میں منتقل کئے ہیں۔ ذیل میں ایک جھلک ملاحظہ فرمائیں۔
ذرا فرصت ملنے پر لائیبریری کے قرآن سیکشن میں یہ چاروں فائلیں لگاؤں‌ گا۔ ان شاءاللہ۔
اردو ترجمہ : ڈاکٹر طاہر القادری
quranqadreeexcelho2.gif
 

شمشاد

لائبریرین
باذوق بھائی ایم ایس ورڈ میں بھی تو Ctrl + A دبا کر مکمل مواد نقل کیا جا سکتا ہے، بلکہ ورڈ میں فارمیٹنگ کی بہت سہولت ہے۔
 
Top