احمد ابراہیم
محفلین
...
حج بیت اللہ کے بعد مدینہ کا سفر
ماہرالقادری
پاک دل پاک نفس پاک نظر کیا کہنا
بعد مکہ کے مدینے کا سفر کیا کہنا
جیسےجنت کے دریچوں سے جھلکتی ہو بہار
پہلی منزل ہی کے انوار سحر کیا کہنا
تپش شوق بھی ہے گرمی موسم بھی ہے
اور پھر اس پہ مرا سوز جگر کیا کہنا
راہ طیبہ کے ببولوں پہ مچلتی ہے نگاہ
مرحبا دیدۂ فردوس نگر کیا کہنا
سنگریزے ہیں کہ جاگی ہوئی قسمت کےنجوم
خار صحرا ہیں کہ انگشت خضر کیا کہنا
خشک آنکھوں کو مبارک ہو یہ طغیانی شوق
ہیں رواں اشک بانداز دگر کیا کہنا
حج بیت اللہ کے بعد مدینہ کا سفر
ماہرالقادری
پاک دل پاک نفس پاک نظر کیا کہنا
بعد مکہ کے مدینے کا سفر کیا کہنا
جیسےجنت کے دریچوں سے جھلکتی ہو بہار
پہلی منزل ہی کے انوار سحر کیا کہنا
تپش شوق بھی ہے گرمی موسم بھی ہے
اور پھر اس پہ مرا سوز جگر کیا کہنا
راہ طیبہ کے ببولوں پہ مچلتی ہے نگاہ
مرحبا دیدۂ فردوس نگر کیا کہنا
سنگریزے ہیں کہ جاگی ہوئی قسمت کےنجوم
خار صحرا ہیں کہ انگشت خضر کیا کہنا
خشک آنکھوں کو مبارک ہو یہ طغیانی شوق
ہیں رواں اشک بانداز دگر کیا کہنا