حج پرانے وقتوں میں

فاروقی

معطل
مکہ اللہ کے نبیوں کا شہر ہے اور مدینہ پر تو جاں نثار ...........قسم خدا کی گنبد خضرا سے نگاہیں ہٹانے کو جی نہیں چاہتا تھا.........جو بہاریں مدینہ کی گلیوں میں ہیں ....کیا وہ جنت میں بھی ہوں گی.......؟
 

زینب

محفلین
یہ تو کافی زیادہ پرانی ہیں میری دادی بتاتی تھیں جب انہوں‌نے حج کیا تو ہوائی سفر سے کرایہ 1600 پاکستانی روپے تھا۔۔۔اور میرے داد جی نے 1200 میں بحری جہا ز سے کیا تھا۔ہماری پیدائش سے بھی پہلے۔۔۔۔۔۔۔اب تو بندہ بچھڑ جائے ہاتھ چھوٹ جائے تو ملنا مشکل ہے حج تو حج عمرے کے دنوں میں بھی بندہ بچھڑ جائے تو ملنا مشکل ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

طالوت

محفلین
مکہ اللہ کے نبیوں کا شہر ہے اور مدینہ پر تو جاں نثار ...........قسم خدا کی گنبد خضرا سے نگاہیں ہٹانے کو جی نہیں چاہتا تھا.........جو بہاریں مدینہ کی گلیوں میں ہیں ....کیا وہ جنت میں بھی ہوں گی.......؟

کبھی گنبد خضرا کی تاریخ بھی پڑھیئے گا ۔۔۔ اس کا وجود کیسے عمل میں آیا ۔۔
وسلام
 

Ukashah

محفلین
بہت اچھی تصاویر ہیں ، ما شا ء اللہ ۔۔ لیکن سوچنے کی بات یہ ہے کہ اس زمانے میں بھی کوکا کولا (پوسٹ نمبر 2 ) میں‌موجود ہے ۔ میرا خیال ہے کہ یہ تصاویر کوئی سو سال تو پرانی ہوں گی ۔
 

شمشاد

لائبریرین
اندازہ بھی کوئی چیز ہوتی ہے پپو بھائی۔ میں نے غالباً پہلے بھی مکہ المکرمہ کی تصاویر پوسٹ کی تھیں۔ جو کہ تقریباً پچاس سال پرانی تھیں۔ اور یہ تو اس کے بہت بعد کی ہیں۔
 

Ukashah

محفلین
شمشاد
اب اتنی بھی پرانی نہیں ہیں، زیادہ سے زیادہ 40 سال پرانی ہوں گی۔

untitled12-7.jpg


untitled13-6.jpg


مندرجہ بالا تصاویر میں عثمانیہ حکومت کے دور بنائے گئے چار مصلے نظر آ رہے ہیں ۔ حجاز اور نجد میں سعودی حکومت کی بنیاد 1931 یا 1932 عیسوی میں رکھی گئی ۔ شاہ عبد العزیز رحمہ اللہ کے دور میں یہ مصلے ختم کر کے صرف ایک مصلی پر مسلمانوں کو اکٹھا کیا گیا ۔ یعنی یہ تصاویر کوئی 76 سال پرانے ہیں تقریبا ۔ ما شا ء اللہ یہ تصاویر نایاب ہیں ۔ میں نے تو پہلی بار دیکھی ہیں ۔
 
Top