مہوش علی
لائبریرین
ایدمن: مجھے کوئی اور موزوں سیکشن نظر نہیں آیا، اس لیے اسے یہاں پوسٹ کر رہی ہوں۔
آج میری ملاقات اپنی ایک "ترکی" سہیلی سے ہوئی جو کہ حال ہی میں اپنی فیملی کے ساتھ حج کر کے لوٹی ہے۔
اس نے حج کے متعلق کچھ باتیں بتائیں ہیں جن پر مجھے یقین کرنے کو بالکل دل نہیں چاہ رہا ہے۔ کیا آپ لوگ اس سلسلے میں اُس کی تصدیق کر سکتے ہیں؟
میری سہیلی کے مطابق، حج میں لوگوں کی اس بھیڑ میں، کچھ ایسے بدبخت بھی ہیں جو خانہ خدا کی عظمت کو بھول کر عورتوں کے ساتھ بیہودہ حرکتیں کر رہے ہوتے ہیں (لوگوں کے ہجوم کی وجہ سے مرد اور عورتوں کو الگ کرنا مشکل ہوتا ہے اور حتٰی کہ نماز بھی ایک ہی صف میں کھڑے ہو کر پڑھتے ہیں)۔
باقی میں اُن واقعات کو حذف کر رہی ہوں جو میری سہیلی کے ساتھ پیش آئے ہیں۔ بہرحال، ایک شرطے (سپاہی) کو شکایت کرنے پر ایک ایسا بدبخت پکڑا بھی گیا، مگر اُس کے مطابق ایسے بدبختوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔
میں اپنے کانوں پر ابھی تک یقین نہیں کر پا رہی ہوں۔ اللہ تعالیٰ نے ابھی تک مجھے حج یا عمرہ کی زیارت نصیب نہیں فرمائی ہے۔ تو آپ میں سے جن کو حج کی سعادت حاصل ہوئی ہے، کیا آپ اس چیز کی تصدیق کر سکتے ہیں؟