حج کے دوران سارز نامی وائرس کی وبا پھیلنے کا کوئی خطرہ نہیں :سعودی عرب

ترجمہ و ترتیب: عبیداللہ عبید

(چائنا نیوز) آنے والے حج سیزن کے دوران مہلک وائرس سارز کے پھوٹ پڑنے کا کوئی خطرہ موجود نہیں اور یہ سیزن اس وائرس کی وبا سے محفوظ ہوگا۔

" صرف دو حالیہ کیس اس وبائی نزلے کے سامنے آچکے ہیں " سعودی وزارتِ صحت کے ترجمان خالد المرغلانی نے عرب نیوز اخبار کو بتایا۔

سعودی وزارت صحت میں حفظ ماتقدم ادویات کے شعبے کے سینیر سول افسر زیاد میمش نے کہا ہے کہ مہلک جراثیم کو سعودیہ میں گزشتہ تین ماہ کے دوران پایا گیا ہے ۔ اس نے اس بات پر زور دیا کہ صورتِ حال قابو میں ہے اور کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا اورسعودی حکومت

کا، اس قسم کا کوئی ارادہ نہیں ہے کہ وہ حجاج کرام پر نئے حفاظتی اقدامات عائد کرے۔

http://www.china.org.cn/world/Off_the_Wire/2012-09/26/content_26642220.htm
۔
http://www.congoo.com/news/2012September26/Saudi-Arabia-assures-outbreak-SARS
 
عبیداللہ عبید صاحب براہِ کرم پیش کردہ خبر کا ربط فراہم کیجئے۔

کیا خبر کے ساتھ ربط فراہم کرنا ضروری ہے ؟

لیجیے خود ہی تلاش کیجیے ، میں نے تو اپنے اخبار کے لیے ترجمہ کیا اور پھر بھول گیا لیکن اتفاق سے اس کا متن محفوظ ہے

Saudi Arabia assures no outbreak of SARS during Hajj
 
مقدس

لائبریرین

جی بھائی جہاں سے خبر لی جائے۔۔ اس کا حوالہ دینا ضروری ہے۔۔ یہی اردو محفل کی پالیسی ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
http://www.china.org.cn/world/Off_the_Wire/2012-09/26/content_26642220.htm

میرے خیال میں یہ ربط ہے ، معذرت خواہ ہوں ہمیں تیار خبر ملتی ہے کاغذ پر اور پھر اس کا ترجمہ کیا جاتا ہے ۔اس کے لنک وغیرہ کا علم نہیں ہوتا ۔

اس خبر سے اس لیے دلچسپی تھی کہ میری پھوپھی ان دنوں حج کے لیے جارہی ہے ، سوچا دوسروں کا بھی بھلا ہو۔ اسی وجہ سے مختلف فورمز پر پوسٹ کی۔
 
ساجد

محفلین

عبیداللہ عبید ، اللہ تعالی آپ کی پھوپھو کو حج مبرور کی سعادت سے نوازے ۔آمین۔
آپ کا پیش کردہ ربط اولین مراسلے مین شامل کر دیا گیا ہے قبل ازیں شاید قیصرانی بھائی نے اس میں اسی خبر کا ایک دوسرا ربط شامل کیا تھا۔ آپ سب کے تعاون کا ایک بار پھر بہت شکریہ۔
 
Top