صادق آبادی
محفلین
السلام علیکم۔
ابھی انٹرنیٹ سے اس سال کے حج کے بارے میں معلومات اکٹھی کرنے میں مصروف تھا کہ ایک نہایت عمدہ ایپ مل گئی۔ یہ ایپ منیٰ میں حاجیوں کو اپنے خیمہ جات کی تلاش میں مکمل معاونت فراہم کر سکتی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان حج آفس اورپاکستانی حاجیوں کی رہائش، ہسپتال اورمزید کئی چیزوں کی معلومات بھی دے سکتی ہے۔
سعودیہ میں مقیم حاجیوں کو اپنے خیموں کی تلاش کے لیے پہلےlocalhaj.haj.gov.sa پر اپنی حج بکنگ کی تفصیلات ڈاون لوڈ کرنا ہوں گی۔پھر ان معلومات میں موجود خیمہ کوڈ کو محفوظ کر لیں۔ اب گوگل ایپ سٹور سےmina locator نام کی ایپ ڈھونڈ کر انسٹال کر یں۔
اس ایپ میں موجود local pilgrim کے آپشن پر جا کر اپنا خیمہ نمبر ڈالیں تو یہ ایپ آپ کو نقشے کی مدد سے آپ کے خیمے کی لوکیشن بتا دے گی۔
بیرون ملک سے آنے والے حاجی اپنے مکتب کے نام کی مدد سے سرچ آپشن میں جا کر اپنے خیمے کی جگہ دیکھ سکتے ہیں، اور بآسانی اس جگہ کو بک مارک کر کے وہاں پہنچ سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ اس ایپ میں ذبح خانہ کی جگہ، شیطان (جمرات)، سول ڈیفنس، ٹرین سٹیشن ، مسجد حرام اور پاکستانی حجاج کی رہائش کی معلومات اور نقشوں کے علاوہ پاکستانی رضاکاران برائے حج 2016 کے بارے میں تفاصیل بھی دستیاب ہیں۔
اس ایپ کی اے پی کے فائل ڈاون لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کر سکتے ہیں۔
اس لڑی میں غالباً مجھے تصوایر لگانے کی اجازت فی الحال میسر نہیں ، لہذا معذرت خواہ ہوں۔
جزاک اللہ خیر۔
والسلام