حدیث، سنت اور قرآن حکیم۔

میں‌بہت سے موضوعات پر لکھتا ہوں۔ میرے کچھ کرم فرما ہر موضوع پر ایک ہی قسم کے سوالات کرتے ہیں۔ وہ سوالات میں یہاں درج کر رہا ہوں تاک تمام لوگ ایک جگہ اور ایک ہی موضوع پر جوابات دے سکیں۔ اس طرح میرے خیالت کی درست ترجمانی ہو اور دوسرے موضوعات ان سوالات میں ہی نہ دب جائیں۔

سوالات:
1۔ کیا قرآن کریم نامکمل ہے؟
2۔ کیا قران کے بعد لکھی جانے والی' کتب روایات' پر ایمان لانا ضروری ہے؟
3۔ قرآن کے بعد نبی کریم کی وفات کے لگ بھگ 250 سال بعد لکھی جانے والی کتب روایات کو کس نے ایمان کا حصہ بنایا؟ حوالہ دے کر بتائیے۔
4۔ کیا مصنفین کتب روایاتِ رسول، خود بھی رسول ہیں؟
5۔ اگر ایک کتاب میں آیات قرانی میں سے کچھ شامل ہوں تو کیا یہ کتاب بھی قرآن کہلائے گی؟
6۔ اقوال رسول پرنور صلعم کی کیا حیثیت ہے؟
7۔ سنت رسول صلعم کسے کہتے ہیں؟

التماس ہے کہ کسی بات کا جواب نصف آیت سے نہ دیجئے۔ مکمل آیت استعمال کیجئے کہ مکمل بات میں ہی اللہ تعالی کی حکمت ہے۔
والسلام۔
 
سوالات:
1۔ کیا قرآن کریم نامکمل ہے؟
درست۔ یہ بذات خود ایک مکمل کتاب ہے۔
2۔ کیا قران کے بعد لکھی جانے والی' کتب روایات ' پر ایمان لانا ضروری ہے؟
نہیں۔ جن کتب پر ایمان لانے کی تعلیم قرآن دیتا ہے، ان کتب کے علاوہ مسلمان کے ایمان کا حصہ کوئی مزید کتب نہیں ہیں۔
3۔ قرآن کے بعد نبی کریم کی وفات کے لگ بھگ 250 سال بعد لکھی جانے والی کتب روایات کو کس نے ایمان کا حصہ بنایا؟ حوالہ دے کر بتائیے۔
کسی نے نہیں۔
4۔ کیا مصنفین روایاتِ رسول، خود بھی رسول یا نبی ہیں؟
حضرت محمد رسول اللہ صلعم کے بعد رسالت و نبوت کا سلسلہ ختم ہوگیا۔

5۔ اگر ایک کتاب میں آیات قرانی میں سے کچھ شامل ہوں تو کیا یہ کتاب بھی قرآن حکیم کہلائے گی؟
ایک کتاب کا قرآن کہلانے کے لئے اس کا مکمل قرآن ہونا اور اس امر کی تصدیق حفاظ کرام سے ہونی ضروری ہے۔ کچھ آیات سے کوئی کتاب قرآن نہیں بنتی، صرف علم و اعلام کے ضمرے میں شمار ہوگی۔
6۔ اقوال رسول پرنور صلعم کی کیا حیثیت ہے؟
مسملہ حیثیت ہے، یہ قرآن کے علاوہ ہیں اور ان کی اپنی اہم حیثیت ہے۔ ان کو پرکھنے کے مسلمہ اصول ہیں۔ جن مین سے بیشتر خود نبی کریم کی زبان سے ادا ہوئے۔
7۔ سنت رسول صلعم کسے کہتے ہیں؟
اعمال و عادات رسول اکرم اور قرآن کی ہدایات اور احکامات پر عمل۔
 
الف نظامی

لائبریرین
درست۔ یہ بذات خود ایک مکمل کتاب ہے۔
جن کتب پر ایمان لانے کی تعلیم قرآن دیتا ہے، ان کتب کے علاوہ مسلمان کے ایمان کا حصہ کوئی مزید کتب نہیں ہیں۔

جن کتب پر ایمان لانے کا کہا گیا ہے وہ الہامی کتب ہیں اور منسوخ ہیں کیونکہ اب شریعت محمدی ہے۔
حدیث کا انکار کہاں سے ثابت ہوا؟

6۔ اقوال رسول پرنور صلی اللہ علیہ والہ کی کیا حیثیت ہے؟
مسملہ حیثیت ہے، یہ قرآن کے علاوہ ہیں اور ان کی اپنی اہم حیثیت ہے۔ ان کو پرکھنے کے مسلمہ اصول ہیں۔ جن مین سے بیشتر خود نبی کریم کی زبان سے ادا ہوئے۔

تو پھر تم کس منہ سے حدیث نبوی کا انکار کررہے ہو؟

7۔ سنت رسول صلعم کسے کہتے ہیں؟
اعمال و عادات رسول اکرم اور قرآن کی ہدایات اور احکامات پر عمل۔

7۔سنت رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کسے کہتے ہیں؟
اقوال و افعال و اعمال و عادات رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم

تصحیح:
صلعم کے بجائے صلی اللہ علیہ والہ وسلم لکھو کیا تمہارے ہاتھ پورا لکھتے ہوئے تھکتے ہیں؟
 
بحث و نزاع کرتے وقت ادب کے پہلو کو مدنظر رکھیں۔
ادْعُ إِلِى سَبِيلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ
 
الف نظامی

لائبریرین
ظہور صاحب آپ یہ بتایئے کہ میں اس شخص کو کس چیز کی دعوت دو اور کون سی حکمت اختیار کروں جبکہ یہ شخص کسی اور کی سنتا ہی نہیں اور دھڑا دھڑ پروپگنڈا کیے جا رہا ہے۔
سبیل ربی تو اطاعت رسول کا کہتی ہے اور یہ کہتا ہے کہ حدیث نبوی روایات ہیں جن کا اعتبار نہ کرو۔
 
کتب روایات اور اقوال رسول کے کنفیوژن پر جواب دے چکا ہوں۔ یہاں‌دیکھ لیجئے
http://www.urduweb.org/mehfil/showpost.php?p=181812&postcount=8
 
Top