منظر بھوپالی حرف حرف رٹ کر بھی آگہی نہیں ملتی۔۔منظر بھوپالی

فرحت کیانی

لائبریرین

غزل​
حرف حرف رٹ کر بھی آگہی نہیں ملتی​
آگ نام رکھنے سے روشنی نہیں ملتی​
سوچنے سمجھنے کو فاصلہ ہی بہتر ہے​
رات دن کی قربت سے دوستی نہیں ملتی​
میٹھی میٹھی باتوں میں صرف سچ نہیں ہوتا​
مصلحت پسندوں میں سرکشی نہیں ملتی​
آدمی سے انساں تک آگئے تو سمجھو گے​
کیوں چراغ کے نیچے روشنی نہیں ملتی​
منظر بھوپالی​
 

ماوراء

محفلین
بہت خوب فرحت۔ مجھے اس میں دو اشعار کا علم تھا جو کہ مجھے بہت پسند تھے۔ مکمل غزل شئیر کرنے کا شکریہ۔!
 

فرحت کیانی

لائبریرین

سارہ خان

محفلین
حرف حرف رٹ کر بھی آگہی نہیں ملتی
آگ نام رکھنے سے روشنی نہیں ملتی

سوچنے سمجھنے کو فاصلہ ہی بہتر ہے
رات دن کی قربت سے دوستی نہیں ملتی

میٹھی میٹھی باتوں میں صرف سچ نہیں ہوتا
مصلحت پسندوں میں سرکشی نہیں ملتی

آدمی سے انساں تک آگئے تو سمجھو گے
کیوں چراغ کے نیچے روشنی نہیں ملتی

۔۔۔منظر بھوپالی


فرحت کی پسند ہو اور خوب نہ ہو ۔۔ یہ تو ممکن ہی نہیں ۔۔:):)
 

Dilkash

محفلین
رخ و زلف کی سائے میں زندگی گزاری یے
دھوپ بھی ہماری ہے چھاؤں بھی ہماری ہے
۔۔۔منظر بھوپالی
 

محمداحمد

لائبریرین
اتنا پرانا دھاگہ۔
پسندیدگی کے لئے بہت شکریہ ضبط، وارث، سارہ، دلکش، امید اور احمد۔ :)

جی فرحت صاحبہ ، اچھی شاعری کی یہی خوبی ہے کہ جب بھی پڑھو اس کی تازگی اور لطف برقرار رہتا ہے۔ یہ غزل بھی ایسی ہی ہے۔
 

کاشفی

محفلین

غزل


حرف حرف رٹ کر بھی آگہی نہیں ملتی
آگ نام رکھنے سے روشنی نہیں ملتی

سوچنے سمجھنے کو فاصلہ ہی بہتر ہے
رات دن کی قربت سے دوستی نہیں ملتی

میٹھی میٹھی باتوں میں صرف سچ نہیں ہوتا
مصلحت پسندوں میں سرکشی نہیں ملتی

آدمی سے انساں تک آگئے تو سمجھو گے
کیوں چراغ کے نیچے روشنی نہیں ملتی

منظر بھوپالی​
عمدہ بہت ہی خوب!
 
Top