حریت راہنما شیخ عبد العزیز شہید ہوگئے

الف نظامی

لائبریرین
ہندوستانی قابض فوج کی وحشیانہ فائرنگ کے نتیجے میں حریت راہنما شیخ عبد العزیز شہید ہوگئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس
کشمیر نیوز
اے پی یی
ڈیلی ٹائمز
روزنامہ ڈان

Islamabad/Srinagar, August 12: The Pakistani President Pervaze Musharraf, Prime Minister of Pakistan Syed Yousuf Raza Geelani and Foreign Minister Makhdoom Shah Mahmood Qureshi has expressed their great sorrow, distress and grief over the martyrdom of Sheikh Abdul Aziz, a prominent APHC leader in the Indian occupied Kashmir, today.

8619.jpg

8619_title.gif

8620.jpg

8620_title.gif

8618.jpg

8618_title.gif


In occupied Kashmir, over three lac people participated in the Namaz-e-Janaza (funeral prayers) of senior Kashmiri Hurriyet leader, Shaikh Abdul Aziz at Mazar-e-Shuhada in Srinagar, today. He was martyred by Indian troops yesterday, while he was leading a march towards the Line of Control, holding in his hands a big portrait of Quaid-e-Azam, Muhammad Ali Jinnah
 

الف نظامی

لائبریرین
مقبوضہ کشمیر، کرفیو کے نفاذ کے باوجود زبردست احتجاجی مظاہرے، بھارتی فوج مظاہرین پر فائرنگ،15افراد شہید، میرواعظ نظربندی کے باوجود شیخ عبدالعزیز کے نماز جنازہ میں شرکت کیلئے نکل آئے۔اپ ڈیٹ:سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اگست۔2008ء) مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے نفاذ کے باوجود زبردست احتجاجی مظاہرے ہوئے، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے بھارتی فوج نے فائرنگ کی اور مظاہرین پر زبردست تشدد کیا۔ دارالحکومت سرینگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے مرکزی رہنما سید علی گیلانی کے ہمراہ محاصرہ توڑ کر نکلنے والے جلوس پر بھارتی فوج کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں پندرہ افراد شہید ہو گئے۔ میرواعظ عمر فاروق اور سینکڑوں افراد کرفیو اور نظربندی کے باوجود شیخ عبدالعزیز کی نماز جنازہ میں شرکت کے لئے گھروں سے نکل آئے۔ تفصیلات کے مطابق سرینگر سے آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے نفاذ کے باوجود بعض شہریوں میں زبردست احتجاجی مظاہرے ہوئے شمالی ضلع بانڈی پورہ میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے بھارتی فوج نے نہتے افراد پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں10 افراد شہید اور پانچ زخمی ہو گئے۔ پولیس نے سرینگر کے نواحی علاقے رینواری اور لاسجن میں بھی مظاہرین پر فائرنگ کی ہے جس میں تین افراد شہید ہوئے ہیں۔ بارہ مولہ میں دو افراد بھارتی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔ حریت رہنما شیخ عبدالعزیز کی شہادت کے بعد پوری وادی میں مظاہروں میں شدت آئی ہے۔ اڑی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق تقریباً ڈیڑھ ہزار افراد نے کنٹرول لائن کی طرف مارچ کیا۔ مظاہرین نے فوج کے محاصرے کو توڑ کر جنگل پاور سٹیشن پر بھی حملہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ دریں اثناء حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے مطالبہ کیا کہ تمام افراد کے شیخ عبدالعزیز کے جنازے میں شرکت کے لئے کرفیو اٹھایا جائے۔
 

ساجداقبال

محفلین
یہی لوگ جب اپنے دفاع کیلیے ہتھیار اٹھائیں تو تمام اقوام عالم بشمول Enlighten Moderate پاکستانیوں کے دہشتگرد قرار پاتے ہیں۔
انکے اہل خانہ اور تمام کشمیریوں کو انکی شہادت مبارک ہو۔
 

سارا

محفلین
اللہ ان کی شہادت کو قبول کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائیں آمین۔۔
 
یہ شہادت توکبھی رنگ لائے گی، ظلم کے بادل مٹ جائیں گے اور طلوع سحرآزادی ہوگی، یہ خون ضرور اس آزادی کے پودے کو پروان چڑھائے گا۔
انا للہ و انا الیہ راجعون ہ
 
Top