حریم شاہ کی دفتر خارجہ میں داخل ہونے کی ویڈیو پر تنازع

جاسم محمد

محفلین
حریم شاہ کی دفتر خارجہ میں داخل ہونے کی ویڈیو پر تنازع
ویب ڈیسک 37 منٹ پہلے
1853087-hareemshahinpmhouse-1571827506-529-640x480.jpg

اعلیٰ حکام نے ویڈیو پر نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ فوٹوسوشل میڈیا

اسلام آباد: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی دفتر خارجہ کے میٹنگ روم میں بنائی گئی ویڈیو پر سوشل میڈیا پر تنازع کھڑا ہوگیا۔

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ دفتر خارجہ کی عمارت میں داخل ہوکر میٹنگ روم میں آزادانہ گھومتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ اس کے علاوہ حریم شاہ نے دفتر خارجہ میں لی گئی اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں لکھا ہے ’’وزیر اعظم حریم شاہ۔‘‘

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس ویڈیو پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ لوگ طنز کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ کیا ہم بھی وزیراعظم ہاؤس جاکر وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ سکتے ہیں۔

جب کہ بہت سے لوگ عمارت کی سیکیورٹی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ یہ ویڈیو ہم سب کے منہ پر طمانچہ ہے جو تبدیلی کے لیے جنگ لڑ رہے ہیں۔ بہت ہی شرمناک بات ہے۔ ہم کسی قسم کی تحقیقات قبول نہیں کریں گے۔

دوسری جانب حریم شاہ نے خود پر تنقید کرنے والے افراد کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری اس ویڈیو کو لے کر بہت سی چہ مگوئیاں ہورہی ہیں سب اپنی اپنی زبانوں کو لگام دیں۔ میری اپنی زندگی ہے میں جیسے چاہوں اسے گزاروں آپ لوگوں کو کوئی حق نہیں میری ذاتی زندگی پر تنقید کرنے کا۔

ایک اور ٹوئٹ میں حریم شاہ نے کہا وزیراعظم ہاؤس میں ویڈیو بنالینے سے کوئی آفت نہیں آئے گی جو سب لوگ بے جا تنقید کررہے ہیں میں نے کسی کو روکا نہیں کہ آپ نہ بنائیں ویڈیو آپ بھی جاکر بنالیں میں آپ کو روکوں گی نہیں۔

ایک اور ٹوئٹ میں حریم شاہ نے لکھا میں وزیراعظم عمران خان کی دل کی گہرائیوں سے شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے عزت بخشی اور جو لوگ جل رہے ہیں مجھ سے ان کو میں جلاؤں گی، ان کو تکلیف پہنچے گی میں پہنچاؤں گی خاص کر اس فرحان نامی شخص کو۔

واضح رہے کہ حریم شاہ کی دفتر خارجہ کی عمارت میں موجودگی پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اعلیٰ حکام نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
ٹک ٹاک پاکستان میں بند نہیں ہو سکتا کیونکہ حریم شاہ ناراض ہو جائے گی اور جن وزیروں نے ٹک ٹاک بند کروانا تھا وہ حریم شام کو کیسے ناراض کر سکتے ہیں۔
 

آورکزئی

محفلین
حریم شاہ کو وزیر اعظم کی کرسی پر دیکھ کر معلوم ہوا کہ ہمارے ایٹمی اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

آورکزئی

محفلین
ہر وہ چیز جسے دیکھے بغیر آپ اپنی "عقل" سے مان لیتے ہیں ہیں، جیسے ہوا یا ہوا میں آکسیجن یا اسلام آباد پرائم منسٹر ہاؤس میں کوئی مولانا صاحب! :)

ہاہا۔۔۔ مان گئے استاد جی اپکے بصیرت کو۔۔۔ ویسے وزیراعظم کی کرسی مراد سعید یا پھر حریم شاہ کو ہی سوٹ کرتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ہاہا۔۔۔ مان گئے استاد جی اپکے بصیرت کو۔۔۔ ویسے وزیراعظم کی کرسی مراد سعید یا پھر حریم شاہ کو ہی سوٹ کرتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خان صاحب اپنی بات پر قائم رہیئے گا۔ حریم شاہ کی جگہ ملالہ یوسفزئی بھی ہو سکتی ہے۔ :)
 

آورکزئی

محفلین
ویسے میں نے حریم شاہ کا نام کل پہلی بار ہی سنا ہے۔ کیا کوئی دوست بتا سکتا ہے کہ یہ کون محترمہ ہیں؟

قبلہ لگتا ہے ٹک ٹاک کے استعمال سے کوسوں دور ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ ایک عدد ٹک ٹاک گرل ہے۔۔ مزید یہاں لکھنے سے قاصر ہوں کہ اخلاقیات کا تقاضا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
 

محمد وارث

لائبریرین
قبلہ لگتا ہے ٹک ٹاک کے استعمال سے کوسوں دور ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ ایک عدد ٹک ٹاک گرل ہے۔۔ مزید یہاں لکھنے سے قاصر ہوں کہ اخلاقیات کا تقاضا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
جی ٹک ٹاک کا بس نام ہی سنا ہے۔ میں ایسی خرافات سے دور ہی رہتا ہوں۔ "ٹک ٹاک گرل" سے یاد آیا کہ ہماری جوانی کے دنوں میں "ٹپ ٹاپ" لفظ مشہور تھا۔ :)
 
Top