مجھے ایک تاریخ واقعہ یاد آرہا ہے۔
منصور کی حکومت ہے۔ عباسی دور ہے۔ ایسے میں اہل بیت میں سے ایک شخص امام محمد نفس زکیہ عباسی خلافت کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں۔ اور منصور کے خلاف بغاوت کر دیتے ہیں۔ اہل بیت ہونے کی وجہ سے اکثریتی شیعہ آبادی ان کا ساتھ دیتی ہے۔ اس وقت میں امام ابو حنیفہ اور امام مالک جو کہ اکثریتی سنی مسلکوں کے امام ہیں وہ منصور کی بجائے امام محمد نفس ذکیہ کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ ایک ایسے شخص کی حمایت جو کہ شیعہ اکثریتی تحریک کا بانی ہے مگر ظلم اور آمریت کے خلاف لڑ رہا ہے۔
اب سوال یہ ہے کہ یہ دو رکعت کے مولوی صاحبان اسلام کی ان دو عظیم ہستیوں کے متعلق بھی کوئی فتوی صادر کرنا پسند فرمائیں گے۔ یا نہیں۔