تعارف حسان خان کو اردو محفل میں خوش آمدید

محمد امین

لائبریرین
السلام علیکم۔۔

بھائیوں اور بہنوں ۔۔ میرے ایک اچھے دوست اور بہت وسیع علم رکھنے والی شخصیت اردو محفل کا حصہ بنے ہیں۔ موصوف بہت ہی چھوٹی عمر میں ماشاءاللہ بہت وسیع مطالعے کے حامل ہیں۔ کئی زبانوں کا علم رکھتے ہیں۔۔۔

باقی آپ لوگوں کے حوالے کرتا ہوں۔۔۔انٹرویو کرتے رہیں :) :)

حسان خان آئیے یہاں۔۔
 

زبیر مرزا

محفلین
وعلیکم السلام
حسان خان آپ کو محفل میں خوش آمدید
welcome1.jpg
 

عندلیب

محفلین
وعلیکم السلام ، حسان بھائی محفل میں خوش آمدید امید کہ آپ سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا ۔
میرا سوال : امین بھیا سے دوستی کب اور کیسے ہوئی ؟:)
 

محمد امین

لائبریرین
وعلیکم السلام۔

آ گیا امین بھائی۔ :)
یہ تو بھائی آپ کی محبت ہے، ورنہ نہ تو میں کوئی وسیع علم رکھنے والی 'شخصیت' ہوں، اور نہ کثیر مطالعے کا حامل۔۔۔ ہاں، البتہ یہ بات ضرور ٹھیک ہے کہ عمر میں مَیں آپ بہت سوں سے چھوٹا ہو سکتا ہوں، اور اردو سمیت ایک دو زبانوں میں تھوڑی بہت سدھ بدھ رکھتا ہوں۔

حسان یہاں بھی آجاؤ :) :) :)
 

فاتح

لائبریرین
سب سے پہلے تو محفل میں خوش آمدید حسان خان صاحب۔
کچھ تفصیلی تعارف بھی دیجیے کہ کہاں سے تعلق ہے، تعلیم کہاں تک اور کن مضامین میں حاصل کی اور عمر وغیرہ
نیز مشاغل کیا ہیں
 

نایاب

لائبریرین
محترم حسان بھائی
آپ محترم محمد امین بھائی جیسی اجلی ہستی کے دوست ہیں ۔
ماشاءاللہ
آپ ذرا محترم فاتح بھائی کے سوالوں سے نپٹ لیں ۔
پھر میں بھی کچھ کنکر پھینک بحر علم میں پھیلتی لہروں کا لطف لوں گا ۔
 

حسان خان

لائبریرین
سب سے پہلے تو محفل میں خوش آمدید حسان خان صاحب۔
کچھ تفصیلی تعارف بھی دیجیے کہ کہاں سے تعلق ہے، تعلیم کہاں تک اور کن مضامین میں حاصل کی اور عمر وغیرہ
نیز مشاغل کیا ہیں

شکریہ فاتح صاحب۔۔ میرا تعلق کراچی سے ہے، ہوں تو غوری پختون، مگر مادری زبان اردو ہے۔ فی الوقت جامعہ کراچی کا طالب علم ہوں اور وہاں سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں گریجویشن کر رہا ہوں۔ عمر 21 سال ہے۔ مشاغل میں کتابیں پڑھنا، زبانیں سیکھنا، اور مختلف ثقافتوں اور معاشروں کو قریب سے سمجھ کر ان کا مجازی طور پر حصہ بننے کی کوشش کرنا شامل ہیں۔۔۔۔ یعنی کہنے کا مطلب یہ کہ میرا اولین عشق لسانیات اور ثقافتی-سماجی مطالعہ ہے۔
 

فاتح

لائبریرین
شکریہ فاتح صاحب۔۔ میرا تعلق کراچی سے ہے، ہوں تو غوری پختون، مگر مادری زبان اردو ہے۔ فی الوقت جامعہ کراچی کا طالب علم ہوں اور وہاں سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں گریجویشن کر رہا ہوں۔ عمر 21 سال ہے۔ مشاغل میں کتابیں پڑھنا، زبانیں سیکھنا، اور مختلف ثقافتوں اور معاشروں کو قریب سے سمجھ کر ان کا مجازی طور پر حصہ بننے کی کوشش کرنا شامل ہیں۔۔۔ ۔ یعنی کہنے کا مطلب یہ کہ میرا اولین عشق لسانیات اور ثقافتی-سماجی مطالعہ ہے۔
ماشاء اللہ!
کون کون سی زبانیں سیکھ چکے؟
 

حسان خان

لائبریرین
ماشاء اللہ!
کون کون سی زبانیں سیکھ چکے؟

ٹھیک سے تو صرف اردو ہی آتی ہے۔ تھوڑا بہت انگریزی بھی لکھ بول لیتا ہوں۔ اس کے علاوہ فارسی، تاجکی (وسطی ایشیا کی فارسی) ترکی اور آذربایجانی بآسانی پڑھ لیتا ہوں۔ ہندی کا بھی کافی علم ہے، مگر ہندی زبان میری فطرت سے میل نہیں کھاتی۔ ہاہاہا۔ پنجابی ٹھیک سے تو نہیں آتی، البتہ پنجابی سے محبت کا یہ عالم ہے کہ پنجابی ادب اکثر و بیشتر پڑھنے کی کوشش کرتا ہوں، اور پنجابی گانے بھی خوب سنتا ہوں۔ ڈکشنری کی مدد سے، اور کافی صبر آزما مشقت کے ساتھ تھوڑی بہت بنگالی بھی پڑھ سکتا ہوں۔
 
Top