مبارکباد حسان خان کو بارہ ہزار مراسلات کی تکمیل پر مبارک باد!

فرقان احمد

محفلین
صد شکر کہ یہ اعزاز ہمارے حصے میں آیا کہ حسان بھائی کو بارہ ہزار مراسلہ جات کی تکمیل پر مبارک باد پیش کر سکیں۔ بلاشبہ فارسی زبان و ادب کی ترویج کے حوالے سے حسان خان بھائی نے ان تھک خدمات سرانجام دی ہیں؛ اس حوالے سے ہم ان کا خصوصی شکریہ بھی ادا کرتے ہیں۔ سلامت رہیں محترم!
 

سید عاطف علی

لائبریرین
میں نے تو گوگل ٹرانسلیٹ کا سہارا لیا تھا
کیوں بھئی ایسی بھی کیا افتاد آن پڑی تھی بھائی کہ گوگل مترجم کا سہارا لینا پڑ گیا اس سے تو برجہا قوی وشستہ آپ کی خود کی اردو ہے جس پر ہم خود مدعی بھی ہیں اور گواہ بھی ۔
ویسے میں خود گوگل ٹراسلیٹ کے نظام میں اکثر اپنے فقرے انگریزی سے اردو تراجم میں شامل کرتا رہتا ہوں اور کوشش یہی ہوتی ہے کہ وہاں ایسے الفاظ منتخب ہوں جو سادہ زبان کے زیادہ سے زیادہ مفہوم ہونے کے امکان کے قریب تر رہے اور بنا بریں مفید عام ہو ۔ البتہ یہ رسمی سا جملہ اس کا عکاس نہیں کیوں کہ اکثر وہ مختصر فقروں پر مشتمل ہوتے ہیں ۔
بدھائی غالبا ہندی میں زیادہ مقبول ہے۔
 
Top