حسرت ان غنچوں پہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔!

S. H. Naqvi

محفلین
لال مسجدکے مظلوموں کی آہوں نے ابھی تک شیخ رشید کا پیچھا نہ چھوڑا۔
پنڈی والوں نے ایک بار پھرپارٹی بازی اور برادری بازی پر سیاست کا فیصلہ کر دیا۔
سارے شہر میں‌ شیخ رشید کے سارے ترقیاتی کام بھی شیخ رشید کی مدد نہ کر سکے۔
پنڈی والوں نے کارکردگی، محنت اور حلقے سے مخلصی کو نظر انداز کر دیا۔
جنرل پرویز مشرف کا ساتھ اور لال مسجد پر حملے کی حمایت شیخ کے لیے ایسا نوالہ بن گیا جسے شیخ نہ آج تک نہ نگل سکتا ہے نہ اگل سکتا ہے۔
جیو پارٹی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جیوشکیل اعوان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور جیو شیخ رشید، لیکن اب اپنے خرچے پر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!


خبر کا ربط
 

آفت

محفلین
بے وفا ہار گیا اور باوفا جیت گیا ۔ شیخ رشید نے نواز شریف کو چھوڑ کر "پردیس مشرف" کا ساتھ دینے کا جو فیصلہ کیا تھا اس کی سزا آج تک ان کو مل رہی ہے ۔ لال مسجد اور جامعہ حفصہ کے بے گناہ بچے اور بچیاں آج بھی اپنے قاتلوں سے حساب مانگ رہے ہیں ۔ پردیس مشرف کے سیاسی "چمچے" شیخ رشید۔ چوہدری شجاعت ، پرویز الہٰی ،اعجاز الحق َ ہمایوں اختر اور چٹھہ جیسے لوگ اپنے علاقوں میں عوام کا سامنا نہیں کر پا رہے ۔ حالات بتا رہے ہیں کہ آئندہ عام انتخابات میں قاف لیگ کو ملنے والی چند نشستیں بھی ہاتھوں سے نکل جائیں گی ۔ میری دعا تھی کہ پنڈی کے اس الیکشن میں عمران خان کا امیدوار یا کوئی آزاد امیدوار جیتتا لیکن عوام صرف تبدیلی کی باتیں کرتی ہے جب عمل کا وقت آتا ہے تو پھر وہی آزمائے ہوئے لوگوں کو واپس لے آتی ہے ۔ اس الیکشن کی ایک ہی اچھی بات ہے کہ ایک آمر کا ساتھ دینے والا اور لال مسجد کے بے گناہوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والا ایک بار پھر اپنے انجام کو پہنچا ۔ ان شااللہ ایک دن آئے گا کہ سانحہ لال مسجد و جامعہ حفصہ کا اصلی اور بڑا مجرم "پردیس مشرف" بھی کیفر کردار کو پہنچے گا ۔
 

طالوت

محفلین
ن لیگ کو تو تقریبا پہلے جتنے ووٹ ہی پڑے ہیں اس لئے کہا جا سکتا ہے کہ اس کا ووٹ بینک کچھ قابل ذکر متاثر نہیں ہوا ۔ مگر شیخ رشید کو پہلے کی نسبت زیادہ ووٹ ملے ہیں ۔ جس کا سبب ن لیگ کے مطابق پیپلز پارٹی ق لیگ مولانا گروپ وغیرہ کی غیر اعللانیہ حمایت تھی جبکہ اس بات پر ہمارے ایک عقل کُل صحافی نے انھیں مبارکباد دی ہے کہ شیخ رشید نے اچھا "ریکور"کیا ہے ۔ اور مبارکبادوں کے بعد وہی راگ الاپتے رہے جو اکثر الاپتے ہیں ۔ بہرحال کم برے کا انتخاب خوش آئیند ہے میری بھی خواہش تھی کہ تحریک انصاف کا نمائندہ سامنے آتا ۔
وسلام
 

ظفری

لائبریرین
ہمیں چاہیئے کہ کم برے اور زیادہ برے کے توازن تولنے کا پیمانہ ایک طرف رکھکر کوئی بیچ کا راستہ نکالیں ۔ مجھے بھی افسوس ہوا کہ عوام نے آزمائے ہوئے کو پھر آزمانے کی غلطی دھرائی ہے ۔ تحریک انصاف کو موقع ملنا چاہیئے تھا کہ وہ اسمبلی میں کھڑے ہوکر دوسروں سے کیا مختلف باتیں کرسکتے ہیں ۔ مگر اثرو رسوخ سے مرعوب ہونا اور چڑھتے سورج کی پوچا کرنا اب عوام کی قسمت بن چکی ہے ۔ جس کی اندھی تقلید کا سلسلہ ہنوز جاری ہے ۔
 
شکیل اعوان اور شیخ رشید کی جنگ میں ہمیں یہ بات بھی یاد رکھنی چاہیے کہ تین لاکھ سے زائد ووٹرز کے حلقے سے عوام نے عمران خان کو صرف تین ہزار اور جماعت اسلامی کو بھی تین ہزار ووٹوں سے ہی نوازا ہے ، جو کہ بڑی حیرت کی بات ہے، جس طرح سے میڈیا نے عمران ہائپ تخلیق کی اور کچھ احباب انقلاب کی باتیں‌کرتے ہیں اس سے تو یہ ہر گز ثابت نہیں‌ہو رہا کہ پاکستانی عوام میں ان دونوں‌جماعتوں نے کچھ قابل ذکر مقبولیت حاصل کی ہے۔ اب اسے کیا سمجھا جائے، پاکستانی سیاست واقعی سمجھ نہیں آتی۔
 

طالوت

محفلین
یہ ہماری نا اہلی ہے کہ ہم کسی دوسرے کو موقع دینے کی بجائے اسی جذباتیت اور تعصبی سیاست پر عمل پیراہوتے ہوئے انھیں کو پھر میدان میں لاتے ہیں جن سے بارہا جوتے کھاتے ہیں ۔ کراچی سے خیبر تک دیکھئے کوئی تبدیلی نہیں ۔ اور دلچسپ بات یہ کہ بجائے اپنے منتخب کیے ہوئے نمائندوں کی کارکردگی جانچیں مخالف جماعت پر سارا ملبہ ڈال دیتے ہیں چاہے وہ حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں ۔ مجھے تو جیو اور آج اور دیگر چینلز کا وہ کام زیادہ بہتر لگ رہا ہے جو وہ عوام کو حقیقی عوامی طاقت آزمانے کا جوش دلا رہے ہیں اگرچہ اس میں فساد کا اندیشہ یقینی ہے مگر شاید کچھ اذہان تو تبدیل ہوں ۔
وسلام
 

مہوش علی

لائبریرین
میں شروع سے کچھ باتیں کہتی آ رہی ہوں:
1۔ نواز شریف، زرداری، مشرف، یا جو کوئی بھی حکومت میں آئے گا، باقی سب کے سب (بشمول میڈیا کے) مل کر اُس کی ٹانگ کھینچنا شروع کر دیں گے۔ اور کوئی بھی پارٹی اتنی مضبوط نہیں کہ وہ اس متحدہ یلغار کا سامنا کر سکے۔
2۔ میں آپکی توجہ دلانا چاہتی ہوں کہ اس الیکشن میں عمران خان نے نواز لیگ پر جو الزامات لگاتے ہوئے حملے کیے ہیں اس پر نظر رکھئیے۔ عمران خان کے "آج" کے مفادات یہ ہیں کہ نواز لیگ کی ٹانگ کھینچی جائے۔ ان دونوں پارٹیوں کا ووٹ بینک ایک ہی جگہ (پنجاب اور سرحد کا کچھ حصہ) میں موجود ہے۔ لہذا اگلے آنے والے کئی الیکشنز میں یہ ایک دوسرے کے سب سے بڑے حریف کے طور پر سامنے آئیں گے اور چونکہ نواز لیگ کی حکومت بننے کے عمران خان کی نسبت بہت زیادہ چانسز ہیں، لہذا ہم آئندہ سالوں میں عمران خان کو مسلسل اور بہت بُرے طریقے سے نواز لیگ کی ٹانگ کھینچتے ہوئے دیکھیں گے۔ یہ سیاست کے کرشمے ہیں۔

3۔ عمران خان نے نواز لیگ کو بری طرح نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ یہ "فرینڈلی اپوزیشن" ہے جو کہ ملک کا بیڑا غرق کر رہی ہے اور مفاہمت کے نام پر انہوں نے زرداری سے ڈیلیں کی ہوئی ہیں اور سب بکاؤ ہو چکے ہیں، اور انہیں پہییہ جام ہڑتالیں کرنی چاہیے تھیں وغیرہ وغیرہ۔
مگر میں آپ کو یقین دلاتی ہوں اگر نواز شریف کی طرف سے اس مفاہمت کی جگہ مخالفت برائے مخالفت کی سیاست ہو رہی ہوتی تو یہی عمران خان پھر یہ الزام لگا رہا ہوتا کہ نواز لیگ کو انتقامی سیاست کے علاوہ کچھ نہیں آتا اور یہ دونوں جماعتیں فقط ذاتی لڑائی کے لیے حکومت اور اپوزیشن میں آئی ہیں وغیرہ وغیرہ۔
مختصر نتیجہ یہ ہے کہ نواز لیگ چاہے جو مرضی کر لے، مگر عمران خان کے ٹانگ کھینچنے والی الزامی سیاست سے نہیں بچ سکتی ہے۔ یہ پاکستانی سیاست کا مستقبل قریب ہے جو جلد کھل کر ہمارے سامنے آنے والا ہے۔
 

طالوت

محفلین
آپ نے یقین دلایا مہوش اور میں نے یقین کر لیا ۔ مگر میں ضرور جاننا چاہوں گا کہ صرف عمران خان ہی کیوں ؟ ن لیگ کی ٹانگیں تو سبھی کھینچ رہے ہیں بلکہ ایم کیو ایم تک جو براہ راست ن لیگ سے فی الحال کوئی تعلق نہیں رکھتی بھی ڈھکے چھہے انداز میں یہی کر رہی ہے اگرچہ سمجھدار لوگ ہیں اور جانتے ہیں کہ یہ وقت تماشہ دیکھنے کا ہے ۔ بات سادہ سی ہے بی بی ہر سیاسی جماعت جانتی ہے کہ یہ عوام بار بار کی ڈسی ہوئی ہے اسلئے ہر ایک کے پاس سوائے الزام تراشی کے کچھ نہیں ۔ اور شیخ رشید کا تو کیا کہنا ۔ ۔ ۔ دوسروں کے کندھوں پر بیٹھ کر 5/6 بار الیکشن جیتنے والا اپنی پر آیا تو چاروں شانے چت ۔ میرا خیال ہے یہ تیسری بار ہے کہ شیخ رشید کو اس حلقے میں ناکامی دیکھنا پڑی ہے ۔ بےچارے کے اپنے گناہ ہی کچھ کم نہ تھے کہ مشرف دور کا گند بھی سارا اسی پر آ گرا ۔ عمران خان کی حمایت کا ایک ہی مقصد ہے کہ نیا بندہ ہے کھری کرتا ہے اگر کبھی کبھی بہک جاتا ہے (بندہ بشر جو ٹہرہ ( مگر آزمائے ہوؤں کو آزمانے سے نئے چہرے سامنے لائے جائیں تو بہتری کی امید ہو سکتی ہے اور اتفاق سے کراچی سے خیبر تک ہمیں کوئی نیا چہرہ نصیب نہیں ہوتا ۔ امپورٹ کیا ہو تو الگ بات ہے ۔
وسلام
 
Top