حسرت ہوں، غم ہوں، یاس ہوں، سگریٹ پلا ہی دو

عاطف ملک

محفلین
غزل

حسرت ہوں، غم ہوں، یاس ہوں، سگریٹ پلا ہی دو
میں تشنگی ہوں پیاس ہوں، سگریٹ پلا ہی دو

وہ جانتا نہیں "مرے دل کا معاملہ"
اس بات پر اداس ہوں، سگریٹ پلا ہی دو

شادی ہے صبح اس کی، جو ہے زندگی مری
تھوڑا سا بدحواس ہوں، سگریٹ پلا ہی دو

عقل و خرد کی ساری حدیں پار کر چکا
سود و جنوں کے پاس ہوں، سگریٹ پلا ہی دو

ٹھنڈا یا گرم لانے کی حاجت نہیں، مگر
تفسیرِ التماس ہوں،سگریٹ پلا ہی دو

آدابِ بزم رکھتا ہوں جوتے کی نوک پر
تہذیب ناشناس ہوں، سگریٹ پلا ہی دو

پیتا نہیں ہوں میں اسے، پیتا ہے یہ مجھے
سنڈی لگی کپاس ہوں، سگریٹ پلا ہی دو

نوٹ:
تمباکو نوشی مضرِ صحت ہے۔یہ ہر قسم کے کینسر اور بے شمار بیماریوں کا باعث بنتی ہے۔اس لیے اس سے پرہیز کریں۔
تمام دوائیں بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔طبیعت زیادہ خراب ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
 
آخری تدوین:
نوٹ:
تمباکو نوشی مضرِ صحت ہے۔یہ ہر قسم کے کینسر اور بے شمار بیماریوں کا باعث بنتی ہے۔اس لیے اس سے پرہیز کریں۔
تمام دوائیں بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔طبیعت زیادہ خراب ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
بھائی یہ نوٹ آپ کے لیے بھی ہے۔:daydreaming:
ویسے کون سی والی سگریٹ کے لیے اتنے بیتاب ہیں۔:thinking:
 
عاطف ملک

محفلین
اور اگر نیت خراب ہو تو؟
تو پھر شاعر سے رجوع کریں :battingeyelashes::battingeyelashes::battingeyelashes:
بھائی یہ نوٹ آپ کے لیے بھی ہے۔:daydreaming:
ویسے کون سی والی سگریٹ کے لیے اتنے بیتاب ہیں۔:thinking:
اصلی اور سُچے دیسی گھی کے ذائقے والی سگریٹ عدنان بھائی:daydreaming:
مزے کی غزل ہے اگرچہ خطر ناک ہے۔
بہت شکریہ استادِ محترم :)
یہ سب آپ کی رہنمائی اور شفقت کا اثر ہے :)
:redheart::redheart::redheart:
 
آخری تدوین:
واہ عاطف بھائی !
میں خود تو سگریٹ نہیں پیتا لیکن آپ کی طلب دیکھ کر جی بڑا خراب ہوا !
نہ ہوئے آپ دلّی میں ورنہ 5-6 سلگا کر ایک ساتھ پیش کرتا !:p
بحر کے بارے میں استاد محترم نے بات کر ہی لی ہے اور آپ نے درست بھی کر لی ہے۔
ایک مشورہ:
"ہر فکر کو دھویں میں اڑاتا چلا گیا " کی طرح اسے بھی گا کر پڑھا جائے !
ڈھیروں داد !:)
 
غزل

حسرت ہوں، غم ہوں، یاس ہوں، سگریٹ پلا ہی دو
میں تشنگی ہوں پیاس ہوں، سگریٹ پلا ہی دو

وہ جانتا نہیں "مرے دل کا معاملہ"
اس بات پر اداس ہوں، سگریٹ پلا ہی دو

شادی ہے صبح اس کی، جو ہے زندگی مری
تھوڑا سا بدحواس ہوں، سگریٹ پلا ہی دو

عقل و خرد کی ساری حدیں پار کر چکا
سود و جنوں کے پاس ہوں، سگریٹ پلا ہی دو

ٹھنڈا یا گرم لانے کی حاجت نہیں، مگر
تفسیرِ التماس ہوں،سگریٹ پلا ہی دو

آدابِ بزم رکھتا ہوں جوتے کی نوک پر
تہذیب ناشناس ہوں، سگریٹ پلا ہی دو

پیتا نہیں ہوں میں اسے، پیتا ہے یہ مجھے
سنڈی لگی کپاس ہوں، سگریٹ پلا ہی دو

نوٹ:
تمباکو نوشی مضرِ صحت ہے۔یہ ہر قسم کے کینسر اور بے شمار بیماریوں کا باعث بنتی ہے۔اس لیے اس سے پرہیز کریں۔
تمام دوائیں بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔طبیعت زیادہ خراب ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
واہ واہ واہ، بہت خوب عاطف بھیا، بھئی مزہ آگیا۔ اب اس خوشی میں سگریٹ پلا ہی دو
 
Top