مبارکباد حسن کو تعلیمی سند کی مبارک باد

شمشاد

لائبریرین
اس محفل کے رکن حسن نے گزشتہ دنوں لندن میں ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی ہے۔ اردو محفل کی جانب سے حسن کو اس تعلیمی کامیابی پر بہت بہت مبارک ہو۔

حسن کچھ تفصیل اپنی اس ڈگری کی آپ بتا دیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
حسن اتنی نالائقی کہ باجو کو بھی فون کر کے نہیں بتایا۔ باجو اس کے کان ذرا بڑے کریں۔ اور ہاں آپ ہیں کہاں؟
 
زین

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو بھائی

اللہ پاک آپ کو دنیا و آخرت دونوں‌میں‌کامیابی دے۔ آمین
 
بہت بہت مبارک ہو میرے بھائی! اب محفل میں مستقل ہونے کا ارادہ ہے کہ نہیں؟ اور یہ ایم ایس سی میں بنیادی مضمون کون سا تھا؟ تفصیل تو بتائیے۔
 
تیشہ

محفلین
حسن اتنی نالائقی کہ باجو کو بھی فون کر کے نہیں بتایا۔ باجو اس کے کان ذرا بڑے کریں۔ اور ہاں آپ ہیں کہاں؟

خیر ہے ، بزی ہوگا تو بتانا یاد نہیں رہا ہوگا ، میں نے بھی تو عرصہ ہوا خیر خبر نہیں لی ۔
میں ابھی تو گھر پے ہوں ۔۔ مگر میں گھر نہیں ہوتی ، اسلئیے نظر نہیں آتی ویسے بھی اب پندرہ ، بیس منٹ ہی میرے یوز ہوتے ہیں اسلئیے اب میں کم ہی نظر آؤں گی ۔
 
سارہ خان

محفلین
بہت بہت مبارک حسن ۔۔۔۔۔ انشاءاللہ اگے بھی ایسی ہی کامیابیاں حاصل کرتے رہو ہمیشہ ۔۔۔:)

307-congratulations_balloon.jpg
 
حسن علوی

محفلین
اس محفل کے رکن حسن نے گزشتہ دنوں لندن میں ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی ہے۔ اردو محفل کی جانب سے حسن کو اس تعلیمی کامیابی پر بہت بہت مبارک ہو۔

حسن کچھ تفصیل اپنی اس ڈگری کی آپ بتا دیں۔

بہت شکریہ شمشاد بھائی اور یہاں پر ایک اصلاح کرتا چلوں کہ پڑھائی میں نے لندن میں نہیں مانچسٹر میں‌ مکمل کی۔ اور رہی بات تفصیل کی تو وہ کچھ ایسے ھے کہ یونیورسٹی آف مانچسٹر سے یہ ایک سالہ ایم ایس سی ڈگری جس میں‌ میں‌ نے پراجیکٹ مینیجمنٹ میں اسپیشلائزیشن کیا۔ پراجیکٹ مینیجمنٹ سے میری مراد کمرشل اور تعمیراتی پراجیکٹس ہیں۔ بہت اچھا تجربہ رہا جبکہ بیرونِ ملک تعلیم حاصل کرنے کا خواب تو پورا ہوا ہی ہوا مگر بہت سے دوسری چیزیں سیکھنے کا موقع بھی ملا۔ یقیناً میرے لیئے یہ ایک اعزاز کی بات ھے اور یہ سب اللہ پاک کا کرم اور میرے والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ھے۔
 
حسن علوی

محفلین
حسن اتنی نالائقی کہ باجو کو بھی فون کر کے نہیں بتایا۔ باجو اس کے کان ذرا بڑے کریں۔ اور ہاں آپ ہیں کہاں؟

ارے شمشاد بھائی کیا کہوں‌ اب صرف معذرت ہی کر سکتا ہوں باجو سے، رزلٹ اور ڈگری کی تاریخوں میں اتنا کم وقت ملا جس میں بہت سی چیزیں سلجھانی تھیں کہ موقع ہی نہ ملا باجو سے بات کرنے کا۔
 
حسن علوی

محفلین
بہت بہت مبارک ہو حسن بھائی ۔
پر آج کل آپ کہاں مصروف ہیں‌۔۔۔؟

بہت شکریہ عندلیب! اور واقعی پچھلا کچھ وقت کافی مصروف گزرا کہ موقع ہی نہ ملا محفل گردی کرنے کا اور اب یوں لگتا ھے کہ جیسے بہت عرصے بعد محفل میں آنا ہوا:)
امید ھے آپ بالکل خیریت سے ٹھیک ٹھاک ہونگی۔
 
حسن علوی

محفلین
بہت بہت مبارک ہو میرے بھائی! اب محفل میں مستقل ہونے کا ارادہ ہے کہ نہیں؟ اور یہ ایم ایس سی میں بنیادی مضمون کون سا تھا؟ تفصیل تو بتائیے۔

شکریہ عمار جی اور جناب بالکل محفل میں مستقل ہونے کا پورا پورا ارادہ ھے (اگر آپ تھوڑی سی جگہ دیں تو;))۔ بنیادی مضمون تعمیراتی پراجیکٹس کے حوالے سے تھے، کچھ تفصیل اور لکھ چکا ہوں اس حوالے سے۔
 
Top