عاجزہوشیارپوری
محفلین
حسن کیا ہے ؟ جبکہ دنیا کے مختلف خطوں میں بسنے والے لوگوں کے نزدیک میعار حسن الگ ہے۔ کسی مصری سے پوچھو کہ حسن کیا ہے تو وہ کہے گا گول چہرہ، سرخ رنگت، ابھرے ہوئے رخسار، لمبی آنکھیں۔ اور اگر کسی افریقی سے پوچھو تو وہ کہے گا کہ درمیانہ چہرہ، سیاہ رنگ، موٹے موٹے ہونٹ۔ اور اگر فرنگی سے یہی سوال کرو تو وہ جواب دیگا کہ سفید رنگ، موٹا چہرہ، باریک ہونٹ، تو اب کہیں کہ حسن کیا ہے ؟۔ نظریات میں کتنا تضاد ہے۔ کسی کی نظر میں وہ بہت حسین ہے جو دوسروں کی نگاہ میں نہایت بد صورت۔