میر انیس
لائبریرین
حسینؑ زندہ تھا حسینؑ زندہ ہے
حسین ؑ مر کے بھی زندہ ہے قلبِ مومن میں
غمِ حسینّ کا چرچہ ہے رات میں دن میں
چھپے جو چاند تو سورج پکار اٹھتا ہے
حسین ؑ زندہ تھا حسین ؑ زندہ ہے
حسین ؑ شخص نہیں شخصیت کا نام حسین ؑ
حسین ؑ کلمہ نہیں رب کا ہے کلام حسین ؑ
حسین ؑ نوکِ سناں سے پیام دیتا ہے
حسین ؑ زندہ تھا حسین ؑ زندہ ہے
حسین ؑ ّہے رگ اسلام میں لہو کی طرح
حسین ؑ روئے رسالت پہ ہے وضو کی طرح
حسین ؑ دین کا مدینہ ہے اور کعبہ ہے
حسین ؑ زندہ تھا حسین ؑ زندہ ہے
اجل سے گفتگو کرتا رہا حیات کی جو
حیات بن گیا مرکر بھی کائنات کی جو
زمینِ گرم پر سجدہ اسی کہتا ہے
حسین ؑ زندہ تھا حسین ؑ زندہ ہے
حسین ؑ تیغِ علی ّلاالہ اللہ
حسین ؑ صورتِ حیدر بائے بسمہ اللہ
حسین ؑ زندہ رہے گا خدا کا وعدہ ہے
حسین ؑ زندہ تھا حسین ؑ زندہ ہے