سیدہ شگفتہ
لائبریرین
میرا حسین باغ نبوت کا پھول ہے
حیدر کی اس میں جان ہے خون بتول ہے
آل نبی کا پیار ہے ایماں کی زندگی
ان سے نہیں پیار تو سب کچھ فضول ہے
دنیا میں اور کون ہے شبیر کے سوا
ایسا سوار جس کی سواری رسول ہے
ایسی عظیم ذات ہے آقا حسین کی
جس کے لیے رسول کے سجدوں میں طول ہے
جس کے لیے یزید نے کتنے ستم کیے
وہ تاج تو حسین کے قدموں کی دھول ہے
جو جی میں آئے ان کے گھرانے سے مانگ لے
مالک یہ سب جہان کی آل رسول ہے