حشرات الارض برقی خوردبین میں

dxbgraphics

محفلین
ساتویں یا شاید آٹھویں کا زمانہ تھا ۔ ہمارے پڑوس میں ایک محترمہ پری میڈیکل کر رہی تھیں اور ان کی خواہش پر دو دوست لال بیگ وغیرہ پکڑ کر دیا کرتے تھے تاکہ وہ انھیں اپنے تجربات کی بھینٹ چڑھا سکیں۔ اور میٹرک میں ہمیں بھی سالانہ امتحانات میں شیشے کے جارز میں ایسے ہی کچھ جاندار دینا پڑے ۔ ایسی کسی صورتحال سے اب تک واسطہ نہیں پڑا مانو؟
وسلام

ہا ہا ہا ۔۔۔۔ اچھا یاد دلایا طالوت آپ کی تحریر نے۔ نویں دسویں میں مینڈک کا آپریشن کرنے کے بعد جب اس کے پیٹ کو دوبارہ سی کر چھوڑا تو بیچارا چند قدم چلنے کے بعد اللہ کو پیارا ہوگیا۔
 

طالوت

محفلین
گویا آپ پر تحفظ حقوق جانوراں کی جانب سے قتل عمد کا مقدمہ درج کروایا جا سکتا ہے:) ۔
یاد آیا میٹرک میں جب بیالوجی یا بائیولوجی کی استانی صاحبہ نے جانوروں کا مطالبہ کیا تھا تو میں کراچی کے ساحل پر گیا تھا کہ کوئی سیپی یا گھونگا زندہ پکڑ لاؤں ۔ اس چکر میں وہاں ایک سانپ دکھائی دیا مگر میرے دوست کی ظالم طبعیت نے اسے موت کی نیند سلا دیا ظالم نے اس کا پھیتا پھیتا کر دیا کہ پیش کرنے کے قابل بھی نہ رہا۔ اللہ خوش رکھے ہماری استانی نگہت صاحبہ کو کیا زبردست معلم تھیں۔
وسلام
 

عثمان

محفلین
ہا ہا ہا ۔۔۔۔ اچھا یاد دلایا طالوت آپ کی تحریر نے۔ نویں دسویں میں مینڈک کا آپریشن کرنے کے بعد جب اس کے پیٹ کو دوبارہ سی کر چھوڑا تو بیچارا چند قدم چلنے کے بعد اللہ کو پیارا ہوگیا۔
بہت ظلم کیا آپ نے۔ :(
بیہوش کیوں نا کیا؟
 

ملائکہ

محفلین
کئے تھے نا بہت ہی گندے لگتے تھے اسی لئے میں مینڈک والے پریکٹیل میں اکثر کھڑکی سے باہر پھولوں کو دیکھتی رہتی تھی:battingeyelashes: اور فائنل میں میرا آیا بھی فوٹو سینتھیسس والا تھا:rolleyes:
 
Top