حصولِ علم و مطالعہ کا صحیح مقصد

رضا

معطل
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط​
حصولِ علم و مطالعہ کا صحیح مقصد
اے پیارے بیٹے!
تُو کتنی ہی راتوں کو جاگ جاگ کر حصولِ علم میں مشغول رہا۔اور کتب بینی میں اپنے اوپر نیند حرام کی۔میں نہیں جانتاکہ تیری اس محنت و مشقت کا سبب کیا تھا؟اگر تیری نیت دنیوی فائدے حاصل کرنے ،دنیا کے منصب اور عہدوں کے پانے اور اپنے زمانے کے لوگوں پر اپنی برتری اور بڑائی حاصل کرنے کی تھی تو،(کان کھول کر سُن لے!)تیرے لئے ’’ہلاکت‘‘ ہے،تیرے لئے ’’بربادی‘‘ ہے۔اور اگر اِن شب بیداریوں میں تیری نیت یہ تھی کہ تو حبیبِ پروردگار،اُمَّت کے مددگار،شفیعِ روزِ شُمار،جنابِ احمدِ مختار(عزوجل و صلی اللہ علیہ والہ وسلم)کی پیاری پیاری شریعت(اور سُنّت) کا پیغام عام کرے گا،اپنے کردار و اَخلاق کو سنّتوں کے سانچے میں ڈھالے گا۔اور نفسِ امّارہ،جو کہ ہمیشہ برائی کی طرف بُلاتاہے ،اس کی شرارتوں سے بچنے کی بھرپور کوشش کرے گا تو تجھے’’ مُبارک‘‘ ہو،تیرے لئے ’’ خوشی ‘‘ ہے ۔
کسی شاعر نے سچ ہی کہا ہے۔
سَھَرُ الْعُیُوْنِ لِغَیْرِ وَجْھِکَ ضَائِعٌ
وَ بُکَاؤُھُنَّ لِغَیْر فَقْدِکَ بَاطِلٌ
تیرے رُخِ زیبا کے دیدار کے علاوہ کسی غیر کے لئے ان آنکھوں کا جاگتے رہنا بیکار ہے۔اور تیرے علاوہ کسی اور کے فِراق میں ان کا رونا باطل و عَبَث ہے۔
اے نورِ نظر! (حدیثِ پاک میں آیا ہے۔)
عِشْ مَا شِیئْتَ فَاِنَّکَ مَیِّتٌ وَ اَحْبَبْ مَا شِئتَ فَاِنَّک مُفَارِقُہُ وَاعْمَلْ مَا شِئتَ فَاِنَّک تُجْزٰی بِہ۔
جیسے چاہو زندگی گزارو،آخِر کار تمہیں مرنا ہے۔اور جس سے چاہو محبت کرو، ایک نہ ایک دن تم اس سے جدا ہو جاؤ گے۔اور جیسا چاہے عمل کرو،بالآخِر اس کا بدلہ ضرور دئیے جاؤ گے۔
اے لختِ جگر!
علمِ کلام و مُناظَرہ،علمِ طبّ،علمِ دواوین و اشعار،علمِ نُجُوم و عُروض،علمِ نَحْو و صَرْف(جن کے حاصل کرنے کا مقصد اگر دنیوی شُہرت کا حصول اور لوگوں پر اپنی بڑائی و برتری کا اظہار تھا)تو سوائے اللہ تعالیٰ کی ناراضگی میں اپنی عُمر کا قیمتی وقت ضائع کرنے کے تیرے ہاتھ کیا آیا؟
(ایُّھَاالْوَلَد،مصنف،امام محمد غزالی رحمۃاللّٰہ علیہ،ص:18تا19، مطبوعہ مکتبۃ المدینہ کراچی)
مجھے دعوتِ اِسلامی سے پیار ہے
 
جزاک اللہ بھائی۔ بہت بہترین پوسٹ ہے۔ اللہ تعالٰی ہمیں علم حاصل کرنے کا صحیح مقصد سمجھنے کی توفیقِ رفیق عطاء فرمائے۔ آمین بجاہ النبئی الآمین صلی اللہ علیہ وسلم
 
Top